28/08/2026
*اینٹی کرپشن سرگودھا نے خوشاب میں گریڈ 16کے آفیسر سمیت گرداور، پٹوری اور 2 پرائیویٹ اشخاص کو گرفتار کر لیا۔*
جناب سہیل ظفر چھٹہ، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور حکومت پنجاب کی کرپشن کے خلاف زیرہ ٹالرینس پالیسی کے ویژن کے مطابق اینٹی کرپشن سرگودھا نے مدثر حنیف بھٹی،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کرپٹ عناصر کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم عابد حسین، سروس سنٹر انچارج، عبدالخالق گرداور، سید گوہر رضا پٹواری سمیت دو پرائیویٹ اشخاص کو ملی بھگت کر کے جعل سازی سے مدعی مقدمہ کو قیمتی جائیداد سے محروم کے الزام میں مقدمہ نمبر6/2026 تھانہ اینٹی کرپشن خوشاب میں گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔