General Knowledge With Hâmzå

General Knowledge With Hâmzå I made this page for general knowledge for all types of forces.. My Facebok Link::
https://www.face

Al Ham Dullilah Got *1st position*  in Adp (CS) And Get *Gold Medal* 🏅 on 11th Convocation 🎓 of GCUF.
11/03/2024

Al Ham Dullilah Got *1st position* in Adp (CS) And
Get *Gold Medal* 🏅 on 11th Convocation 🎓 of GCUF.

اک عہد تھا جو تمام ہوا❤️ By by
12/01/2024

اک عہد تھا جو تمام ہوا❤️
By by

Alhamdullilah, Farewell Party Event was Organized Well 🥰.All Fellows and Teachers Enjoy a lot 🩷.Thanks My Management tea...
15/11/2023

Alhamdullilah, Farewell Party Event was Organized Well 🥰.All Fellows and Teachers Enjoy a lot 🩷.Thanks My Management team 😇.It was a great experience of Hosting and as a Event Organizer of my life.😎

16/07/2023

🗣️ *اہم واقعات (تاریخ) ....!!** 🥇🥈🥉
*Very important MCQs*

🗣️1905...بنگال کی علیحدگی
🗣️1906...مسلم لیگ بنی۔
🗣️1909...منٹو مورلے ریفارمز
🗣️1913...محمد علی جناح نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔
🗣️1913...کانپور کا واقعہ
🗣️1914... پہلی جنگ عظیم کا آغاز
🗣️1916...لکھنؤ معاہدہ
🗣️1918... پہلی جنگ عظیم کا خاتمہ
🗣️1919...خلافت تحریک
🗣️1919...رولیٹ ایکٹ
🗣️1922..علامہ اقبال نے ایم ایل میں شمولیت اختیار کی۔
🗣️1922.. واقعہ چورا چوری (4 فروری 1922)
🗣️1923...لیاقت علی خان نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔
🗣️1927... سائمن کمیشن
🗣️1927....دہلی کی تجاویز
🗣️1928...نہرو رپورٹ
🗣️1929...جناح کے چودہ نکات
🗣️1929... خدائی خدمتگار تحریک
🗣️1930...علامہ اقبال کا الہ آباد میں خطاب
🗣️1930..پہلی لندن کانفرنس
🗣️1931..دوسرا لندن کانفرنس
🗣️1932..تیسری لندن کانفرنس
🗣️1932...کمیونل ایوارڈ
1932.. خاکسار تحریک
🗣️1933..اب یا کبھی حرکت نہیں
🗣️1934..قائد ایم ایل کے مستقل صدر بن گئے۔
🗣️1935...گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ
🗣️1937...کانگریس کی وزارتیں۔
🗣️1938...پیرپور رپورٹ
🗣️1938...فاطمہ جناح نے ایم ایل میں شمولیت اختیار کی۔
🗣️1939.. دوسری جنگ عظیم کا آغاز
🗣️1939..کانگریس کی وزارتوں نے استعفیٰ دے دیا۔
🗣️1939... یوم نجات 22 مارچ
🗣️1940... قرارداد لاہور 23 مارچ
🗣️1942...کرپس مشن
🗣️1942... ہندوستان چھوڑو تحریک
🗣️1945...شملہ کانفرنس
🗣️1945..مرکزی الیکشن
🗣️1946...صوبائی الیکشن
🗣️1946...دہلی کنونشن
🗣️1946...کیبننٹ مشن
🗣️1947... پاکستان

16/07/2023

سوال: IELTS ٹیسٹ کیا ہوتا ہے اور میں اس کیلئے تیاری کیسے کرو؟
جواب: IELTS ایک بین الاقوامی ٹیسٹ ہوتا ہے جس میں اپکی انگریزی زبان میں کتنے ماہر ہے اس کو جانچا جاتا ہے۔ اس کے چار سیکشن ہوتے ہے
1۔ لکھنا
2۔ پڑھنا
3۔ بولنا
4۔ سننا
اس میں 0-10 نمبرز ہوتے ہے۔ 6 سکور پر اسکالرشپ اسانی کے ساتھ ملتا ہے۔ باقی رہی بات تیاری کی تو اس کیلئے سب برٹش کونسل کی کتابیں (British Council Books Recommended by Harvard University) کی ایک سیریز ہوتا ہے کتابوں کا جو کہ ابھی تک 17 کتابوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان کتابوں سے ایک سٹوڈنٹس گھر بیٹھ کر بھی یوٹیوب کی مدد سے تیاری 1 مہینے میں کرسکتے ہے۔ یہ کتابیں اپکو کسی بھی بڑی مارکیٹ سے مل سکتی ہے اپ کو برٹش کونسل کی کتابیں یا Harvard کتابوں کا ایک سیٹ ملے گا اسے خریدنا ہوگا۔ مگر وہ بہت مہنگے ہوتے ہے تقریباً 3 سے 5 ہزار میں ملینگے۔۔ تاہم وہی Original کتابیں اپ آنلائن بک شاپ سے Pdf میں خرید سکتے ہے۔ اگر اپکا بجٹ کم ہے تو اپ برٹش کونسل کی پبلشز کتابیں، بمعہ ویڈیوز اڈیوز اور پریکٹس میٹریل صرف آنلائن صرف 300 روپے میں خرید سکتے ہے۔ اس کیلئے اپ 03095930064 پر میسج کرکے ان سے ارڈر کرسکتے ہے۔ اور جو بھی فائل اپ فرنٹ کرنا چاھیے وہ چند روپوں میں فرنٹ کرکے پیسے بچا سکتے ہے ( میں نے یہی طریقہ استعمال کیا تھا)
وہ اسکالرشپس جس میں IELTS ضروری نہیں ہوتا۔
1.Japan MEXT Scholarships
2.Turkey Burslari Scholarships
3.Azarbhijan Scholarship
4.Hungry HEC Scholarships
5. China CSC scholarships
وہ اسکالرشپس جس میں IELTS ضروری ہوتا ہے۔ اس کے بغیر اپ اپلائی نہیں کرسکتے۔
1. Ful-Bright USA Scholarship
2. King AbdulAziz Saudi Arabia
3. King saud University Scholarship
4.Bilkent University Scholarship
5. France Effile Scholarship
6. Common Wealth Scholarship
7. World Bank Scholarhsip
8. MIS Malasiya Scholarship
9. Qatar KUS scholarship
10. Itlay Scholarship
11. Canada scholarships
12. Australia Scholarships
13. New Zealand Scholarships
14. Poland Scholarships
15. UK Scholarships
16. Russia Scholarships
17. Netherland Scholarships
18. Ersumus Mundas scholarships
19. KingAbdullah University Scholarships
20. Vanier Scholarship Canada
یہ صرف چند اسکالرشپس کے نام میں نے لکھے ہے۔ اگر اپ دنیا بھر کی تمام اسکالرشپس جو کہ ہزاروں میں ہے ان کو دیکھیں۔ تو 90٪ میں IELTS سرٹیفیکیٹ ضروری ہوتا ہے۔ اس کے بغیر اپ اپلائی نہیں کرسکتے۔ اور جن اسکالرشپس میں IELTS ضروری نہیں اس میں بہت زیادہ مقابلہ ہوتا ہے۔ اور ان کے اوپر کئی ہزار درخواست جمع ہوتے ہے۔ جس میں سلیکشن کی چانیسیس کم ہوتا ہے۔ اور ان اسکالرشپس میں ان لوگوں کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے جن کے پاس IELTS سرٹیفکیٹ ہو۔۔
یہ سب کہنے کا مقصد یہ تھا کہ IELTS سرٹیفکیٹ پاسپورٹ کے بعد ایک اہم ڈاکومنٹس ہے جو کہ اسکالرشپس کیلئے ضروری ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے اردگرد اتنی افواہ ہے کہ مشکل ہے یہ ہے وہ ہے۔ IELTS ٹیسٹ کوئی مشکل نہیں ایک مہینے کی تیاری کرو انگلش کی سیریز دیکھو کتابیں پڑھو تو اسانی سے پاس ہوتا ہے۔۔۔

𝐇𝐨𝐰 𝐭𝐨 𝐰𝐢𝐧 𝐚 𝐬𝐜𝐡𝐨𝐥𝐚𝐫𝐬𝐡𝐢𝐩 𝐟𝐨𝐫 𝐲𝐨𝐮𝐫 𝐌𝐚𝐬𝐭𝐞𝐫'𝐬/𝐏𝐡𝐃: (𝐏𝐚𝐫𝐭 𝐓𝐰𝐨)آج آپ کے لئے ایک اور پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں اور اس پوسٹ میں ہم ...
16/07/2023

𝐇𝐨𝐰 𝐭𝐨 𝐰𝐢𝐧 𝐚 𝐬𝐜𝐡𝐨𝐥𝐚𝐫𝐬𝐡𝐢𝐩 𝐟𝐨𝐫 𝐲𝐨𝐮𝐫 𝐌𝐚𝐬𝐭𝐞𝐫'𝐬/𝐏𝐡𝐃: (𝐏𝐚𝐫𝐭 𝐓𝐰𝐨)

آج آپ کے لئے ایک اور پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں اور اس پوسٹ میں ہم اسکالرشپ کی تیاری کے لئے بات کریں گے. کسی بھی اسکالرشپ اپلائی کرنے کے لئے آپ کو سب سے پہلے اپلائی کرنے کا طریقہ پتہ ہونا چاہئے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کو اسکالرشپ کے لئے آپ کے ضروری کاغذات کا چاہئے لازمی ہے. آپ کچھ کاغذات نا ہونے کے صورت میں بھی کچھ اسکالرشپ اپلائی کر سکتے ہیں اور اگر آپ کو اسکالرشپ کسی کاغذ کی مانگ کرے تو ملک پاکستان کے حالات کے مطابق وہ کاغذ کے لئے آپ کو مہینے بھی لگ سکتے ہیں. یہاں کاغذ (documents) کو کہا گیا ہے. *نوٹ*: اگر آپ ایلٹس (IELTS) اور جی آر ای (GRE) جیسے ٹیسٹ دینا چاہیں تو آپ اپنے ڈگری کے ساتویں سیمسٹر کے دوران یہ ٹیسٹ دیں تاکہ آپ کے لئے زیادہ سے زیادہ اسکالرشپ میں اپلائی کرنے کا موقع ہو۔
WWW.OPPORTUNITIESFINDER.COM
WWW.STUDYHUNT.INFO
WWW.INFOBAZZ.COM

*1. دسمبر - جنوری*
پاکستان میں زیادہ تر ہر یونیورسٹی سال کے آخری مہینہ یا نومبر تک اپنے امتحان کروا کر آپ کے ڈگری وغیرہ دیتے ہیں تو جب آپ کو ڈگری ملے تو آپ اسی وقت اپنے تعلیمی کاغذات مکمل کر لیں جیسے کہ یونیورسٹی کی ڈگری (University Degree) فائنل ٹرانسكرپٹ (Final Transcript) اور اسکالرشپ کے لئے دو/تین ریفرینس لیٹر (Reference Letters) کی مانگ کرتے ہیں تو آپ اپنے تین پروفیسر سے یہ بنوائیں اور یہ بہت اچھا وقت ہوتا ہے کیوں کہ اس وقت آپ ذاتی طور ان کے پاس جاکر ادب سے یہ چیزیں مانگ سکتے ہیں ورنہ پھر کچھ مہینہ بعد پروفیسر اپنی زندگی اور کام میں مصروف ہوجاتے ہیں تو آپ کو میسج یا کال کا جواب نہیں ملتا تو آپ رونا شروع ہوجاتے ہیں. لیکن کچھ یونیورسٹی جو ڈگری دینے میں زیادہ دیر بھی کرتی ہیں تو ان یونیورسٹی سے آپ Provisional Certificate لے کر اسکالرشپ میں اپلائی کر سکتے ہیں بشرط یہ کہ جب آپ کو فائنل اسکالرشپ مل جائے گی تو آپ ڈگری جمع کروائیں گے.

*2. مارچ - اپریل*
اس دوران آپ بہت سے جگہ جیسے کہ اسکالرشپ لیگ یا اسکالرشپ نیٹ ورک جیسے بہترین گروپ میں چکر لگائیں اور دیکھیں کہ ایک سی وی (CV) کیسے بناتے ہیں. جس ملک میں آپ اپلائی کر رہے ہیں آپ اس ملک کے مطابق اپنی سی وی (CV) بنائیں. جیسے کہ کینیڈا کے لئے آپ Job.bank.ca سے کینیڈا سی وی (CV) فارمیٹ دیکھ سکتے ہیں اور اس کے مطابق اپنی سی وی (CV) بنا سکتے ہیں جو کہ کینیڈا اور امریکہ کے لئے چلتا ہے. لیکن یورپ کے لئے آپ Europass والی سی وی (CV) بنا سکتے ہیں جو کہ پورے یورپ میں قابل قبول ہے.
europa.eu/europass/en/create-europass-cv

*3. مئی - جون*
اس دوران آپ آپ اپنے کوور لیٹر (Cover Letter) اور ایس او پی (Sop) کو لکھنے کی تیاری کریں۔ یہ دونوں چیزیں آپ کے اسکالرشپ حاصل کرنے کے لئے بہترین کاغذ ہیں کیوں کہ ان سے ہی آپ کے اندر کا جائزہ لیا جاتا ہے اگر آپ کے یہ دونوں کاغذ بہت اچھے سے لکھے گئے ہیں تو آپ کو انٹرویو میں نامزد ہونے کا بہت اچھا موقع ہوتا ہے. یہ دونوں چیزیں کیسے لکھنی ہیں وہ آپ نیچے دیئے گئے لنک سے دیکھ سکتے ہیں. Cover Letter
www.harvard.edu/search/?q_as=Cover%20letter

*SOP*
www.stoodnt.com/blog/how-to-write-an-effective-statement-of-purpose-sop-for-graduate-school-ms-mba-strategies-tips-common-mistakes-and-real-examples-of-sop-writing

یاد رکھیں کہ یہ صرف سیمپل ہیں آپ ان کو دیکھ کر صرف جائزہ لے سکتے ہیں نا کہ صرف یہی کاپی پیسٹ کردیں.

*4. جولائی - اگست*
اس دوران آپ اپنے ریكمنڈیشن لیٹر (Recommendation Letter) بنائیں. کوشش کریں کہ یہ لیٹر آپ خود بنائیں تاکہ آپ کو یہ بنانے میں اور لکھنے میں سمجھ آنی چاہیے. اور ایک بہترین ریكمنڈیشن لیٹر (Recommendation Letter) آپ نیچے دیئے گئے لنک سے دیکھ سکتے ہیں اور اپنے الفاظ میں بھی لکھ سکتے۔

ecs.ihu.edu.gr/co/employment-business-letters/recommendation-letter-samples.html

*5. ستمبر - اکتوبر*
اس دوران آپ کوشش کریں کہ اپنی فیلڈ کے متعلق چار پانچ ایسے شارٹ کورس کریں جو آپ کو فائدہ مند ہوں اور وه کورس کریں جن میں آپ کو شوق ہے. انٹرنیٹ میں ویسے تو بہت سے کورس ہیں لیکن ایک ویب سائٹ ہے جو کہ فری کورس آفر کرتی ہے جو کہ کورس مکمل کرنے کے صورت ایک سرٹیفکیٹ بھی دیتے ہیں جو نا صرف آپ کو اسکالرشپ کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ یہ سرٹیفکیٹ آپ کو اپنے سی وی میں لگانے کے لئے بھی کافی مددگار ثابت ہو سکتی ہے. نیچے دیئے گئے لنک کے زریعے آپ بہت سے کورس دیکھ سکتے ہیں۔
www.coursera.org

اور ساتھ ساتھ اپنا ریسرچ پرپوزل بھی لکھیں. میں ان سب چیزوں کے بارے پوسٹ کروں گی لیکن تب تک کے لئے آپ اس لنک سے ایک اندازہ لے سکتے ہیں.
www.westminster.ac.uk/study/postgraduate/research-degrees/entry-requirements/how-to-write-your-research-proposal

*6۔ نومبر*
اس دوران آپ اسکالرشپ میں اپلائی کرنا شروع کر دیں. ہر اسکالرشپ کے الگ الگ ضروریات ہوتے ہیں آپ ہر اسکالرشپ کے ڈیڈ لائن دیکھ کر اس کے مطابق اپلیکیشن دیں.
نوٹ: اسکالرشپ کے لئے جب سفر شروع کرو تو ایک یا دس بار بھی ناکامی ہو تو پیچھے نا ہٹنا کیوں کہ اسکالرشپ میں وہی بندا کامیاب ہوتا ہے جو پیچھے نہیں ہٹتا اور مسلسل اپلائی کرتا رہتا ہے. ان چیزوں پر عمل کریں اور آج سے ہی اپنے سفر کے لئے تیاری پکڑیں اور ماہ رمضان ہے تو آپ خود کے لئے بھی دعا کریں اور مجھے بھی اپنے دعاؤں میں یاد رکھیں.

Opportunities finder for scholarships, internships, free online courses and job corners for students and professionals.

16/07/2023

𝟓𝟎 𝐟𝐚𝐦𝐨𝐮𝐬 𝐈𝐧𝐭𝐞𝐫𝐧𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐚𝐥 𝐒𝐜𝐡𝐨𝐥𝐚𝐫𝐬𝐡𝐢𝐩 𝐎𝐩𝐩𝐨𝐫𝐭𝐮𝐧𝐢𝐭𝐢𝐞𝐬 𝐚𝐫𝐨𝐮𝐧𝐝 𝐰𝐨𝐫𝐥𝐝,

چند بہترین اسکالرشپ جو ہر سال آتے ہیں. ان کے بارے مزید آپ گوگل سے معلومات لے سکتے ہیں.


1. Fulbright Scholarships USA
2. Australian Government Research Training Program (RTPS)
3. MEXT Scholarship Japan
4. DAAD Scholarship Germany
5. Chinese Government Scholarships
6. Turkiye Burslari Scholarships
7. Bangkok Government Scholarships
8. Gates Cambridge Scholarships
9. Hungary Government Scholarships
10. Italian Government Scholarships
11. Leeds Doctoral Scholarships
12. KAAD Scholarships Germany
13. Chevening Scholarships
14. Gates Scholarship USA
15. Vanier Canada Graduate Scholarships
16. McCall MacBain Scholarships Canada
17. Knight-Hennessy Scholarships USA
18. Canadian Government Banting Scholarships
19. Austrian Government Scholarships
20. Lester B. Pearson Scholarships
21. Rhodes Scholarship Canada
22. Singapore International Graduate Award
23. Heinrich Boll Foundation Scholarship
24. Google PhD Fellowship
25. Amsterdam Merit Scholarships
26. SBW Berlin Scholarships
27. KAUST Scholarships
28. UNIDROIT Research Scholarships
29. British Council Scholarships
30. Asia Kakehashi Scholarship Japan
31. EIFFEL Scholarships France
32. Swedish Institute Scholarships
33. Holland Scholarships
34. Rotary Foundation Global Study Scholarships
35. Agha Khan Foundation International Scholarship Program
36. New Zealand International Scholarships
37. The Kind Abdulaziz Scholarships
38. AAUW Scholarships USA
39. Schwarzman Scholarship China
40. Rhodes Scholarships UK
41. Erasmus Mundus Scholarship
42. Swiss Government Excellence Scholarships
43. Manaaki Scholarships New Zealand
44. Joint Japan World Bank Scholarship
45. Commonwealth Scholarships
46. The Swedish Institute Scholarships too
47. Johnson & Johnson Scholars Program
48. KFUPM Masters and PhD Scholarships
49. Hochschule Hof Scholarship
50. Rosa Luxemburg Foundation Scholarships.

16/07/2023

Good News: Harvard University is offering 10 free online courses.

As I've been talking about emerging and trending skills in the last two live sessions. Here's a manually explored "best of the best" training course for these fields. They are all 100% free.

You will learn:

1- Introduction to Artificial Intelligence with Python
2- Introduction to Programming with Scratch
3- Data Science
4- Data Science: Machine Learning
5- Programming with Python and JavaScript
6- Introduction to Game Development
7- Mobile App Development with React Native
8- Entrepreneurship in Emerging Economies
9- Calculus Applied
10- CS50's Understanding Technology

https://www.beingguru.com/free-course-of-hardware-university/

16/07/2023

*نادرا کی طرف سے اھم سہولیات:*
1- اپنی گاڑی کا چیسز نمبر *8521* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا آپ کی گاڑی چوری کی تو نہیں ہے۔
2- اپنا شناختی کارڈ کا نمبر *7000* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کا کوئی نقلی کارڈ تو نہیں بنا ہوا ہے۔
3- اپنا شناختی کارڈ کا نمبر *8300* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کا نام وٹر لسٹ میں درج ہے یا نہیں اور کہاں درج ہے۔
4- اپنا شناختی کارڈ کا نمبر *668* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کے شناختی کارڈ پر کس کس نیٹ ورک پر کتنی کتنی سم ہیں۔
5- اپنا شناختی کارڈ کے نمبر سے پہلے *ATL* لکھیں، اس کے بعد *space* دے کر *9966* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ *filer* ہیں یا *non-filer* ہیں۔
6- اپنا شناختی کارڈ کا نمبر *8009* پر *sms* کریں، آپ کو اپ کا شجرہ نصب Family Tree پتہ چل جائے گی.
7.اپنا شناختی کارڈ 1166 پر sms کریں تو معلوم ہوجاۓ گا کہ آپکو کرونا ویکسین لگی ہے یا نہیں۔
8. اپنا نمبر 8500 پر سینڈ کر کے آپ اپنا صحت کارڈ چیک کر سکتے ہیں۔
9. کرونا کیلئے 1166

10. صحت سہولت کارڈ کیلئے 9780

11. احساس رجسٹریشن کیلئے 8171.

06/07/2023

سینکڑوں مسافروں کو لیکر اڑنے والے ایک جہاز سے ایک چھوٹا پرندہ ٹکرانے پر حادثے تک کا شکار ہوسکتا ہے یا ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑتی ہے، اس کی کیا سائنسی وجوہات ہوتی ہے۔۔؟؟

بات ساری مومنٹم کی ہے، جسکا مطلب ہے کسی جسم کی کمیت/وزن اور رفتار جتنی ذیادہ ہوگی، اتنا ہی زیادہ مومنٹم ہوگا۔ پرندے کی جسامت اور وزن کو تو چھوڑیں، ایک گولی کی جسامت دیکھ لیں اور اسکی رفتار، جن کی بدولت وہ سخت سے سخت چیز کو بھی چیر کے رکھ دیتی ہے

جس اسپیڈ جہاز اڑتا ہے اگر ایک معمولی کنکری بهی جہاز کو لگ جائے تو گولی سے بهی زیاده اثر رکهتا ہے چهوٹا کنکر وجہ یہ ہے جہاز کی اسپیڈ بہت زیاده ہے اسی لئے اگر اس اسپیڈ سے پرنده ٹکرا جائے یا پرنده انجن کے پروں سے ٹکرائے تو جہاز کو بہت نقصان ہوسکتا ہے اور اگر جہاز کو بروقت لینڈ نہ کیا جائے تو امکان ہے جہاز گر جائے۔

صرف ايک چھوٹا پرندہ ہی نہیں بلکہ ایک معمولی سی دھاتی تار ایک چھوٹا سا پیچ حتی کے ربر کا ایک چھوٹا سے ٹکڑا وہی نقصان کرتا ہے جو ایک گولا جہاز سے ٹکرانے سے ہو سکتا ہے۔جہاز کے کس حصے سے وہ چیز ٹکرائی ہے اس سے بھی فرق پڑتا ہے۔اگر سیدھا انجن میں چلی گئی کوئی چیز پرندہ ہو یا کچھ اور تو وہ انجن بلیڈز کو ٹیڑھا کر دیتی ہے جس کی وجہ سے انجن مطلوبہ ٹارک اور مومینٹم حاصل نہیں کر پاتا اور اسکے فی منٹ چکر (RPM) کم ہونا شروع ہو جاتے ہی نتیجہ انجن کو بن کر دینا بھی ہو سکتا ہے اور ہوا میں جہاز کو بے قابو کرنا بھی ہو سکتا ہے۔

اگر کوئی چیز جہاز کے ونگ یا کسی اور باڈی پارٹ سے ٹکرائے تو ایک اندازے کے مطابق وہ آبجیکٹ کوئی 1860 کلو میٹر کی سپیڈ یعنی قریب کسی میزائیل کی رفتار سے ٹکراتی ہے اسکا نتیجہ ونگ یا باڈی کو پھاڑ کر اس میں سوراخ کرنا ہوتا ہے۔کسی ایسے آبجیکٹ کو ایرفورس کی زبان میں FOD یعنی فارن آبجیکٹ ڈیمیج کہتے ہیں جہاز خواہ کمرشل یعنی مسافر بردار ہو یا جنگی جہاز ہو اسکی رفتار کی وجہ سے یہ معمولی پرندہ بھی تباہی مچا سکتا ہے۔

بعض دوستوں نے انجن کے سامنے جالی لگانے کا کہا تو عرض ہے کہ انجن کے سٹارٹ ہونے کے بعد بےحد وائبریشن ہوتی ہے اور ایسی جالی وغیرہ کے باری خطرہ ہوتا ہے کہ اسکے ٹکڑے ٹوٹ کر انجن میں نا چلے جائیں اسکے علاؤہ انجن کیوں کہ عموما جیٹ ٹیکنالوجی پر کام کرتے ہیں لہذا مطلوبہ ہوا بھی انجن کو جالی کی وجہ سے نہیں ملے گی اور نقصان اتنا ہی ہونے کا امکان ہے۔

Address

Sargodha

Telephone

+923424086828

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when General Knowledge With Hâmzå posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to General Knowledge With Hâmzå:

Share