04/09/2026
*سرگودھا: تھانہ سلانوالی پولیس کی کاروائی، گمشدہ بچے کو بحفاظت ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا*
سرگودھا پولیس کو حنظلہ بعمر 10سال کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی، ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سلانوالی کو بچے کی بحفاظت ڈھونڈنے کے احکامات جاری کیے، پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بچے کو بحفاظت ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا۔ جس پر والدین نے سرگودھا پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔