08/05/2026
کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم خان گورنمنٹ انٹر سائنس کالج پنجیڑی میں آج معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں افواجِ پاکستان کی بے مثال جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد منیب متعلم سال اول نے حاصل کی جبکہ حضور پاک کی بارگاہ میں ہدیہ نعت محمد رمیز متعلم سال دوم نے پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ادارہ ہذا نے بڑے ہی جوشیلے اور جذبات سے بھرپور لہجے میں تمام سٹاف کی نمائندگی کرتے ہوئے نہ صرف طلباء کو سات مئی سے لے کے 10 مئی 2025 کے پاک بھارت جنگ کے واقعات سے آگاہ کیا بلکہ پوری دنیا میں بھارت نے جو ہزیمت اٹھائی اس کو واشگاف الفاظ میں بیان کیا۔ وہ ایس 400 سسٹم ہو٫ رافیل طیاروں کی تباہی ہو، بھارتی فضائیہ کی بزدلی ہو, بھارتی افواج کو منہ توڑ جواب دینا ہو، پاک فوج کی کارکردگی کو اشعار سے مزین شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا تالیوں کی گونج نے، نعروں کی گونج نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے پروفیسر منور حسین نے ملکِ پاکستان، آزاد کشمیر اور افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے حق میں شاندار نعرے لگائے اساتذہ اور طلباء نے نعروں کا بھرپور جواب دیا تقریب کے آخر میں سینیئر مدرس محمد اکرم نے معرکہ بنیان مرصوص کے شہداء اور افواج پاکستان کی سربلندی کے لیے دعا فرمائی تقریب میں اساتذہ اور طلباء نے ملّی جوش و جذبے کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔