Hafiz Asif sheikh

  • Home
  • Hafiz Asif sheikh

Hafiz Asif sheikh Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hafiz Asif sheikh, Political Party, .

03/04/2026
28/03/2026

ارتھ آور 2026: سمبڑیال میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے کیلئے شمع روشن تقریب کا انعقاد

سمبڑیال: ارتھ آور 2026 کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ کی زیر نگرانی تحصیل ہیڈکوارٹر میں شمع روشن کرنے کی ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، توانائی کے مؤثر استعمال اور عوام میں شعور بیدار کرنا تھا۔
تقریب میں سول سوسائٹی کے نمائندگان، امن کمیٹی کے اراکین، مدرسہ کے طلبہ، سرکاری افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے شمعیں روشن کر کے زمین اور ماحول کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر عدنان بشیر وڑائچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ارتھ آور صرف ایک گھنٹے کیلئے لائٹس بند کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک عالمی پیغام ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کیلئے زمین کو محفوظ بنائیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ روزمرہ زندگی میں توانائی کے ضیاع سے بچیں اور ماحول دوست طرزِ زندگی اپنائیں۔
ارتھ آور کے موقع پر سمبڑیال میں 28 مارچ 2026 کو رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک غیر
ضروری لائٹس بند رکھی گئیں۔ سرکاری دفاتر، بازاروں اور گھروں میں شہریوں نے اس مہم میں بھرپور حصہ لیا اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا۔

تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور ماحول کے تحفظ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

23/03/2026

السلام علیکم عید کے دوسرے دن عمر میڈیکل انسٹیٹیوٹ کمپلیکس پر عید ملن پارٹی اپنے بے سہارا بہن بھائی ہیں ان کے ساتھ مل جل کر عید منائی گئی معززین علاقہ نے شرکت کی اللہ تعالی بے سہارا لوگوں کا سہارا بننے کی توفیق عطا فرمائے

23/03/2026

السلام علیکم عید کے پہلے دن ڈاکٹر محمد رفیق شیخ صاحب فاطمہ میموریل ہاسپٹل والے ماں بیٹا شیلٹر ہوم کا وزٹ کیا بے سہارا مرد و خواتین کے ساتھ عید کی خوشیاں منائی عمر میڈیکل انسٹیٹیوٹ کمپلیکس سمبریال@

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Asif sheikh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share