Rescue 1122 Tehsil Sambrial

Rescue 1122 Tehsil Sambrial The purpose of this page is to Create awareness among the community related to Emergency service .

سمبڑ یال(نمائندہ خصوصی):پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سمبڑ یال میں موٹر بائیک، ایمبولینس اور فائر وہیکل کا تفصیلی معائ...
31/03/2026

سمبڑ یال(نمائندہ خصوصی):
پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سمبڑ یال میں موٹر بائیک، ایمبولینس اور فائر وہیکل کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر سمبریال عاصم گھمن نے معائنہ کی نگرانی کی۔

معائنہ کے دوران ایمرجنسی گاڑیوں کی فٹنس، ضروری آلات، اور ریسکیورز کی پیشہ ورانہ تیاری کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر رسپانس کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس موقع پر اسٹیشن انچارج سہووالہ عبید اللہ اور اسٹیشن انچارج سمبریال ندیم شریف بھی موجود تھے، جنہوں نے اپنے اپنے اسٹیشنز کی کارکردگی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی۔
ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عاصم گھمن نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ریسکیو 1122 کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل کو ہمہ وقت تیار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے ریسکیورز کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
آخر میں انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اہلکار اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور مستعدی سے انجام دیں تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری ایمرجنسی سروس فراہم کی جا سکے۔

🚨 پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سیالکوٹ  ڈراوننگ انسیڈنٹ – سمبڑیال نہرریسکیو 1122 سیالکوٹ نے دوسرے روز جاری سرچ آپریشن...
27/03/2026

🚨 پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سیالکوٹ
ڈراوننگ انسیڈنٹ – سمبڑیال نہر

ریسکیو 1122 سیالکوٹ نے دوسرے روز جاری سرچ آپریشن کے دوران 28 سالہ نوجوان مزمل کی لاش کامیابی کے ساتھ تلاش کر لی۔

ریسکیو ٹیم نے ہک سرچ، لائن سرچ اور سکوبا ڈائیونگ جیسے جدید اور پیشہ ورانہ طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے لاش کو جائے حادثہ سے تقریباً 300 میٹر کے فاصلے سے برآمد کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال اور تحصیل انچارج سمبڑیال عاصم یعقوب گھمن موقع پر موجود رہے اور آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔

ریسکیو ٹیم نے نہر سے لاش نکال کر تمام ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان نے مبینہ طور پر گھریلو تنازعہ کے باعث ریلوے پل سے نہر میں چھلانگ لگائی۔
#1122




--

🌊🚨 سیلاب ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں میں خدمات کا اعتراف 🚨🌊آج تحصیل سمبڑيال میں اے سی آفس کی جانب سے ایک پُروقار تقریب کا...
23/09/2025

🌊🚨 سیلاب ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں میں خدمات کا اعتراف 🚨🌊

آج تحصیل سمبڑيال میں اے سی آفس کی جانب سے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے بہادر جوانوں کو ان کی انتھک محنت اور خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

یہ وہ ہیروز ہیں جنہوں نے حالیہ سیلاب کے دوران متاثرہ عوام کی مدد کے لیے دن رات محنت کی اور قیمتی جانیں بچائیں۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محترمہ سائرہ اصغر علی صاحبہ، اے سی سمبڑيال اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عاصم گھمن نے شرکت کی اور ریسکیو اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہا۔

👏 یہ تقریب ان ہیروز کے نام تھی جنہوں نے مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنی ذمہ داری نبھائی۔

16/09/2025
11/09/2025
06/09/2025

عید میلاد النبی ﷺ کانفرنس

02/09/2025

Appreciation and proud moment❤❤❤ to all Rescuers.

Address

Sambrial, Punjab
Sambrial
51070

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Tehsil Sambrial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Rescue 1122 Tehsil Sambrial:

Share

Category