Swat Traffic Warden

Swat Traffic Warden Official Page of Traffic Warden Swat Police Khyber Pakhtunkhwa

06/06/2026

ٹریفک اپڈیٹ
سوات: کانجو تا کبل بائی پاس ایوب پل کے قریب روڈ پر تارکول بچھانے کا کام جاری ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے اور شہریوں کو عارضی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ٹریفک وارڈن پولیس سوات کے جوان موقع پر موجود ہیں اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے کے لیے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

تمام شہریوں اور ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ متبادل راستوں کا استعمال کریں، ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ٹریفک وارڈن پولیس سواتکمسن ڈرائیوروں، ون ویلنگ، تیز رفتاری، کالے شیشوں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ٹریفک و...
05/06/2026

ٹریفک وارڈن پولیس سوات

کمسن ڈرائیوروں، ون ویلنگ، تیز رفتاری، کالے شیشوں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ٹریفک وارڈن پولیس سوات کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کے تمام سیکٹرز میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں، جہاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

سیکٹر سٹی میں متعدد اہم مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے خلاف ورزی کے مرتکب موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے کر ٹریفک ہیڈکوارٹرز رحیم آباد منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر سیکٹرز میں ضبط شدہ موٹر سائیکلیں متعلقہ مقامی تھانوں میں بند کی گئی ہیں۔

ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان نے اس موقع پر واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والے افراد نہ صرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں، لہٰذا ایسے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے اور ان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

ترجمان
ٹریفک وارڈن پولیس سوات

ٹریفک وارڈن پولیس سواتسوات: ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان نے سیکٹر سٹی کے مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے س...
03/06/2026

ٹریفک وارڈن پولیس سوات

سوات: ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان نے سیکٹر سٹی کے مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے سہراب خان چوک، نیو روڈ، گرین چوک اور پولیس لائن چوک میں ٹریفک کی مجموعی صورتحال، روانی اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورہ کے موقع پر ایس پی ٹریفک وارڈن نے ون ویلنگ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور تجاوزات کے خلاف جاری کارروائیوں کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک کی بہتر روانی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے موٹر سائیکل سواروں پر زور دیا کہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں جبکہ عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

ایس پی ٹریفک وارڈن نے مزید ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ اہلکار اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

03/06/2026

ٹریفک وارڈن پولیس سوات

عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک وارڈن پولیس سوات کی جانب سے کیے گئے مؤثر انتظامات اور بہترین ٹریفک منیجمنٹ کو سیاحوں اور مقامی عوام کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز اور پیغامات کے ذریعے شہریوں اور سیاحوں نے ٹریفک وارڈن پولیس سوات کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے دنوں میں غیر معمولی رش کے باوجود ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، سیاحوں کی رہنمائی کرنے اور شاہراہوں پر نظم و ضبط قائم رکھنے میں ٹریفک پولیس نے قابلِ ستائش کردار ادا کیا۔

شہریوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ٹریفک وارڈن پولیس سوات آئندہ بھی اسی جذبے اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنی خدمات جاری رکھتے ہوئے عوام اور سیاحوں کی سہولت کے لیے بھرپور اقدامات کرتی رہے گی۔

ٹریفک وارڈن پولیس سوات دی کالجیٹ سکول اینڈ کالج خوازہ خیلہ میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینارہیلمٹ کے استعمال سے جا...
03/06/2026

ٹریفک وارڈن پولیس سوات

دی کالجیٹ سکول اینڈ کالج خوازہ خیلہ میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار

ہیلمٹ کے استعمال سے جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے‘ ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان

سوات (پریس ریلیز) ٹریفک وارڈن پولیس کے زیر اہتمام دی کالجیٹ سکول اینڈ کالج خوازہ خیلہ میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں انسپکٹر زاہد شاہ انچارج سیکٹر خوازہ خیلہ اور ٹریفک وارڈن پولیس کی ایجوکیشن ٹیم نے طلباء کو آگاہی دی۔ آگاہی سیمینار میں اساتذہ‘ طلباء اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انچارج سیکٹر خوازہ خیلہ اور ٹیم نے سیمینار کے دوران طلبہ کو روڈ سیفٹی‘ ون ویلنگ ، موبائل فون اور ہیلمٹ کے استعمال اور فوائد سمیت ڈرائیونگ کے اصول اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی۔ ایجوکیشن ٹیم نے طلبہ کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس مختلف اوقات میں مختلف اداروں میں جا کر طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دیتی ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہو اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ٹیم نے طلبہ کو یہ بھی تاکید کی کہ دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی و سیکیورٹی کا خاص خیال رکھتے ہوئے صبر و تحمل سے ٹریفک اصولوں کے مطابق گاڑی چلائیں۔

ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان نے اپنے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ہمیشہ لائن ڈسپلن اور دوسری گاڑیوں کا خیال رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔ ون ویلنگ اور تیز رفتاری جیسے خونی کھیل سے باز رہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی عملداری سے ہی حادثات پر قابوپایا جاسکتا ہے منظم ٹریفک کسی بھی مہذب معاشرے کی عکاس ہوتی ہے جبکہ پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کابہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری حادثات پر مؤثر قابو پانے کا ضامن ہے جبکہ پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کا بہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہوتا ہے۔

ٹریفک وارڈن پولیس سواتمورخہ: 02 جون 2026ء ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان کا ٹریفک نظام اور نو پارکنگ زونز کے جائزے کیلئے س...
02/06/2026

ٹریفک وارڈن پولیس سوات
مورخہ: 02 جون 2026ء

ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان کا ٹریفک نظام اور نو پارکنگ زونز کے جائزے کیلئے سیکٹر سٹی اور سیکٹر کبل کے مختلف شاہراہوں کا دورہ۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن لوئر سوات محمد علیم خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

ٹریفک افسران و وارڈنز کی بہتر کارکردگی کی تعریف شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت،

ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سوات () ایس پی ٹریفک وارڈن پولیس سوات پرویز خان نے ٹریفک نظام اور نو پارکنگ زونز کا جائزہ لینے کیلئے سیکٹر سٹی اور سیکٹر کبل کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ٹریفک کی روانی، تجاوزات مافیا کے خلاف جاری کارروائیوں اور ان کے نتیجے میں آنے والی بہتری کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ایس پی ٹریفک وارڈن نے سڑکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کلیئر رکھنے پر ٹریفک افسران اور وارڈنز کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ تجاوزات مافیا، ون ویلنگ، کالے شیشوں اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترجمان ٹریفک وارڈن پولیس سوات

ٹریفک وارڈن پولیس سواتمورخہ: 01 جون 2026ء ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان کا ٹریفک نظام اور نو پارکنگ زونز کے جائزے کیلئے س...
01/06/2026

ٹریفک وارڈن پولیس سوات
مورخہ: 01 جون 2026ء

ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان کا ٹریفک نظام اور نو پارکنگ زونز کے جائزے کیلئے سیکٹر سٹی کے مختلف شاہراہوں کا دورہ۔

ٹریفک افسران و وارڈنز کی بہتر کارکردگی کی تعریف شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت،

ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سوات () ایس پی ٹریفک وارڈن پولیس سوات پرویز خان نے ٹریفک نظام اور نو پارکنگ زونز کا جائزہ لینے کیلئے نشاط چوک ، گلشن چوک ، نیو روڈ اور سہراب خان چوک کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ٹریفک کی روانی، تجاوزات مافیا کے خلاف جاری کارروائیوں اور ان کے نتیجے میں آنے والی بہتری کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ایس پی ٹریفک وارڈن نے سڑکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کلیئر رکھنے پر ٹریفک افسران اور وارڈنز کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ تجاوزات مافیا، ون ویلنگ، کالے شیشوں اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترجمان ٹریفک وارڈن پولیس سوات

*ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا بابِ سوات شموزئی ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ*ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ، ...
31/05/2026

*ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا بابِ سوات شموزئی ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ*

ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ، سید فدا حسن شاہ نے بابِ سوات شموزئی ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا اور سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، رہنمائی اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران تقریباً *3* لاکھ *20* ہزار سیاحوں نے سوات کا رخ کیا۔ سیاحوں کی بڑی تعداد کے باوجود ٹریفک پولیس اور سوات پولیس نے بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھی اور سیاحوں کی مؤثر انداز میں رہنمائی کی۔

آر پی او مالاکنڈ نے سیاحوں کی سہولت، تحفظ اور رہنمائی کے لیے تعینات پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سوات اور بالخصوص ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف سیاحتی مقامات پر آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیاحوں کی خدمت اور رہنمائی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ سوات کی مثبت شناخت اور مہمان نوازی کا تاثر مزید مضبوط ہو۔

آر پی او مالاکنڈ سید فدا حسن شاہ نے کہا کہ اللہ تعالٰی نے ملاکنڈ ڈویژن کو قدرتی حسن، دلکش وادیوں اور خوبصورت سیاحتی مقامات (ملم جبہ، کالام، کمراٹ، مہو دنڈ, لڑم ٹاپ, گرم چشمہ، کیلاش ویلی، شندور، بمبوریت وغیرہ) سے نوازا گیا ہے، جس کی وجہ سے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع کا رخ کرتے ہیں اور یہاں کے حسین اور دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملاکنڈ ریجن پولیس سیاحوں اور مقامی عوام کی خدمت، حفاظت اور رہنمائی کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے۔ پولیس کا مقصد سیاحوں کو محفوظ، پُرامن اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن سے خوشگوار یادیں لے کر واپس جائیں اور اس خطے کا مثبت تشخص قومی و بین الاقوامی سطح پر مزید اجاگر ہو۔

ٹریفک وارڈن پولیس سواتمورخہ 31 مئی 2026ءسوات: عیدالاضحیٰ کےموقع پر سکندر حیات شیرپاؤ (سابقہ ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی)نے ...
31/05/2026

ٹریفک وارڈن پولیس سوات
مورخہ 31 مئی 2026ء

سوات: عیدالاضحیٰ کےموقع پر سکندر حیات شیرپاؤ (سابقہ ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی)نے باب سوات شموزئی پل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹریفک وارڈن پولیس سوات کی جانب سے سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے قائم کئے گئے ٹورسٹ فسلٹیشن سنٹر کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے فسلٹیشن سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور ٹریفک پولیس کی جانب سے سیاحوں کی رہنمائی و معاونت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے سوات پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد کے باوجود ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹریفک وارڈن پولیس سوات کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

اس موقع پر ٹریفک حکام نے ان کو ٹریفک منیجمنٹ اور سیاحوں کی سہولت کیلئے کئے گئے خصوصی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

ترجمان ٹریفک وارڈن پولیس سوات

ٹریفک وارڈن پولیس سواتمورخہ 30 مئی 2026ءسوات: عیدالاضحیٰ کے  موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد نے باب سوات شموزئی پل...
30/05/2026

ٹریفک وارڈن پولیس سوات
مورخہ 30 مئی 2026ء

سوات: عیدالاضحیٰ کے موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد نے باب سوات شموزئی پل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹریفک وارڈن پولیس سوات کی جانب سے سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے قائم کئے گئے ٹورسٹ فسلٹیشن سنٹر کا تفصیلی جائزہ لیا۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے فسلٹیشن سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور ٹریفک پولیس کی جانب سے سیاحوں کی رہنمائی و معاونت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے سوات پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد کے باوجود ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹریفک وارڈن پولیس سوات کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

اس موقع پر ٹریفک حکام نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو ٹریفک منیجمنٹ اور سیاحوں کی سہولت کیلئے کئے گئے خصوصی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

ترجمان ٹریفک وارڈن پولیس سوات

Address

Saidu Sharif
19200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat Traffic Warden posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share