BISE, Saidu Sharif Swat

  • Home
  • BISE, Saidu Sharif Swat

BISE, Saidu Sharif Swat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from BISE, Saidu Sharif Swat, Government Organization, .

B.I.S.E Saidu Sharif Swat is a public sector autonomous organization under the auspices of Provincial Government of Khyber Pakhtunkhwa for conduct of Examinations and award of Certificates at Matric and Intermediate Level.

16/06/2026

تمام طلباء و طالبات، اساتذہ کرام، کالجز اور والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 17 جون 2026 (بروز بدھ) کو یکم محرم الحرام کے سلسلہ میں عام تعطیل ہونے کے باوجود پریکٹیکل امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔

تمام طلباء و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے رول نمبر سلپ / ڈیٹ شیٹ کے مطابق مقررہ تاریخ پر لازمی طور پر پریکٹیکل امتحان میں شرکت کریں۔

امتحانی شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

It is hereby notified for the information of all concerned that although 17th June 2026 (Wednesday) has been declared a public holiday on account of 1st Muharram, the Practical Examinations will be conducted as per the already notified schedule.

All students are strictly advised to appear in their practical examinations on the due date as per their roll number slips/date sheets.

No change in the examination schedule will be entertained.

16/06/2026
16/06/2026
25/05/2026

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سیدو شریف، سوات
اظہارِ تشکر
چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سیدو شریف، سوات پروفیسر تسبیح اللہ اور سیکرٹری جناب عمر حسین کی جانب سے سالانہ امتحانات 2026 کے کامیاب، شفاف اور پرامن انعقاد پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جاتا ہے۔
اس اہم قومی ذمہ داری کی احسن انداز میں تکمیل پر حکومت خیبر پختونخوا، ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، امتحانی عملہ، سپرنٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس، انویجیلیٹرز، بورڈ افسران و ملازمین، اساتذہ کرام، والدین اور طلباء و طالبات کے بھرپور تعاون کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
امتحانات کے دوران نقل کے خاتمہ، نظم و ضبط کے قیام، اور طلباء کو سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔ خصوصاً سیکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی بروقت معاونت نے امتحانی عمل کو شفاف بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
بالخصوص ان تعلیمی اداروں کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے جنہوں نے کلسٹر سسٹم کے نفاذ میں بھرپور، مخلصانہ اور دل سے تعاون فراہم کیا، جس سے امتحانی نظام کو مزید منظم اور مؤثر بنانے میں مدد ملی۔
بورڈ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ آئندہ بھی امتحانات کو مزید بہتر، شفاف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور نقل جیسے ناسور کے مکمل خاتمہ کو یقینی بنایا جائے گا۔
آخر میں، تمام متعلقہ اداروں اور افراد کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کیا جاتا ہے جن کی انتھک کاوشوں سے یہ قومی فریضہ بخوبی سرانجام پایا۔

22/05/2026

چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، سیدو شریف سوات، پروفیسر تسبیح اللہ نے بی آئی ایس ای سوات کے کنٹرول روم میں آن لائن اسکرین مارکنگ سافٹ ویئر کا باقاعدہ افتتاح کیا، جس میں بورڈ کے افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چیئرمین پروفیسر تسبیح اللہ نے امتحانی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مارکنگ سسٹم کے نفاذ سے شفافیت، درستگی، رفتار اور بروقت نتائج کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

یہ اقدام روایتی امتحانی نظام کو ایک جدید، قابلِ اعتماد اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ نظام میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے طلبہ اور تعلیمی نظام دونوں مستفید ہوں گے۔

21/05/2026

Laboratories for the practical examination of HSSC Annual-I Examination 2026 have been prepared and uploaded on the BISE Saidu Sharif, Swat official website.

Note: Candidates can individually search their allotted laboratory through the official BISE website.

Note: Students of Library Science, Psychology and Outlines of Home Economics visit their Examination Centers for Laboratory Details.

Colleges may also print the Laboratory Report for display using the following link:

Examination Board Swat

Address


Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92946865680

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BISE, Saidu Sharif Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share