04/06/2026
ایم ایس سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز کا مختلف وارڈز اور شعبہ جات کا دورہ
ایم ایس سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز، ڈاکٹر محمد سلیم خان نے ڈی ایم ایس ڈاکٹر اصغر خان، ڈی ایم ایس ڈاکٹر سکندر علی اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ نور خان کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد طبی و انتظامی امور اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔
دورانِ دورہ پیڈز وارڈ، کارڈیالوجی وارڈ، میڈیکل سی وارڈ، شعبۂ امراضِ کان، ناک و گلہ (او پی ڈی) سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر عملے کی حاضری، ڈیوٹی روسٹر، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، درپیش مسائل اور علاج معالجے کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہسپتال میں طبی و انتظامی امور کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی اور مریضوں کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل مؤثر انداز میں بروئے کار لائے جائیں گے۔