05/09/2026
آفس آف دی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن
05 ستمبر 2026
ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی کا ساہیوال بورڈ کا دورہ، طلبہ کو فراہم سہولیات کا جائزہ
ساہیوال() ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ و طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات، انتظامی امور اور تعلیمی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ فیصل اعجاز اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر نوید عظمت بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن نے بورڈ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور طلبہ و طالبات کے لیے دستیاب سہولیات کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔
ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے اس امر پر زور دیا کہ طلبہ و طالبات کو معیاری، شفاف اور بروقت سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور بورڈز میں بہتر انتظامی نظام طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے بورڈ انتظامیہ کی جانب سے طلبہ و طالبات کی رہنمائی اور سہولت کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور ہدایت کی کہ امتحانی امور میں شفافیت، میرٹ اور طلبہ کی سہولت کو اولین ترجیح دی جائے۔