Haq Do Harappa Ko

Haq Do Harappa Ko Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Haq Do Harappa Ko, Social service, Harappa, Sahiwal.

حق دو ہڑپہ کو ✊

ہڑپہ اور گردونواح کے عوام کے بنیادی حقوق، بہتر تعلیم، صحت، سڑکوں، روزگار، سفری سہولیات اور دیگر شہری مسائل کے حل کے لیے ایک پُرامن اور اجتماعی آواز۔

15/08/2026

ہڑپہ کی اہم شخصیت پیر امین آفریدی صاحب نے "حق دو ہڑپہ کو" کے اہم مطالبے ہڑپہ میں ڈگری و ٹیکنیکل کالجز کے قیام کی حمائت کردی۔
پیر صاحب ہڑپہ میں کالجز کی ضرورت و اہمیت کے حوالہ سے آگاہ فرما رہے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیے۔

کالج کی فیس کے ساتھ 2 لاکھ روپے کا سفری خرچ!ہڑپہ اور گرد و نواح کے دیہاتوں کے طلبہ کے لیے میٹرک کے بعد کالج جانا صرف تعل...
12/08/2026

کالج کی فیس کے ساتھ 2 لاکھ روپے کا سفری خرچ!

ہڑپہ اور گرد و نواح کے دیہاتوں کے طلبہ کے لیے میٹرک کے بعد کالج جانا صرف تعلیم کا خرچ نہیں، روزانہ سفر کا اضافی بوجھ بھی ہے۔

🚍 اوسط ماہانہ سفری خرچ: 10,000 روپے

تعلیمی سال کے تقریباً 10 ماہ:

10,000 × 10 = 1,00,000 روپے سالانہ

دو سالہ انٹرمیڈیٹ میں:

تقریباً 2,00,000 روپے صرف کرایہ!

یہ رقم کالج فیس، کتابوں، یونیفارم اور دیگر اخراجات کے علاوہ ہے۔

اب سوال یہ ہے:

کیا ہڑپہ کے بچوں کو صرف اس لیے دو لاکھ روپے اضافی خرچ کرنے چاہئیں کہ ان کے اپنے علاقے میں کالج موجود نہیں؟

حکومت اگر ہڑپہ میں ڈگری کالج اور ٹیکنیکل کالج قائم کرے تو والدین پر یہ اضافی بوجھ کم ہوسکتا ہے اور ہمارے بچوں کو اپنے شہر میں تعلیم کے بہتر مواقع مل سکتے ہیں۔

ہڑپہ کے بچوں کو دور نہیں، اپنے شہر میں تعلیم دو!

🎓 ہڑپہ کو ڈگری کالج دو!
🛠️ ہڑپہ کو ٹیکنیکل کالج دو!

حق دو ہڑپہ کو!

میٹرک کا رزلٹ آچکا ہے، لیکن ہڑپہ کے والدین کی پریشانی اب شروع ہوئی ہے۔جن بچوں نے میٹرک کے بعد کالج میں داخلہ لینا ہے، ان...
11/08/2026

میٹرک کا رزلٹ آچکا ہے، لیکن ہڑپہ کے والدین کی پریشانی اب شروع ہوئی ہے۔

جن بچوں نے میٹرک کے بعد کالج میں داخلہ لینا ہے، ان کے والدین کے سامنے سوال ہے کہ انہیں روزانہ ساہیوال یا دوسرے شہروں میں بھیجنے کے لیے بھاری کرائے کہاں سے ادا کیے جائیں؟

ایک طرف مہنگائی نے گھر کا بجٹ مشکل بنا دیا ہے، دوسری طرف بچوں کی تعلیم کے لیے روزانہ سفر کا اضافی بوجھ والدین پر ڈال دیا گیا ہے۔

ہڑپہ ایک قدیم اور اہم شہر ہے۔ یہاں کے لوگ ٹیکس ادا کرتے ہیں، ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں، تو پھر ان کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے اپنے شہر سے باہر جانے پر مجبور کیوں کیا جائے؟

کیا اہلیانِ ہڑپہ کا یہ حق نہیں کہ حکومت انہیں ان کی دہلیز پر ڈگری کالج اور ٹیکنیکل کالج فراہم کرے؟

ہم کسی پر احسان نہیں مانگ رہے۔

ہم اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

🎓 ہڑپہ کو ڈگری کالج دو!
🛠️ ہڑپہ کو ٹیکنیکل کالج دو!

یہ صرف آج کے بچوں کا مسئلہ نہیں، یہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کا سوال ہے۔

حق دو ہڑپہ کو!



06/08/2026
2021 میں ہڑپہ اسٹیشن کے پاس انڈر پاس بننے کے لیے 50 کروڑ کا اعلان ہوا جس پر آج تک عمل درامد نہ کروایا جاسکا۔ صرف وعدے عم...
04/08/2026

2021 میں ہڑپہ اسٹیشن کے پاس انڈر پاس بننے کے لیے 50 کروڑ کا اعلان ہوا جس پر آج تک عمل درامد نہ کروایا جاسکا۔ صرف وعدے عملی اقدام کیوں نہیں؟ عوام جواب مانگتے ہیں۔
ریفرنس: https://www.dawn.com/news/1602616?utm_source=chatgpt.com

03/08/2026

ہڑپہ کی بغل میں واقعہ مشہور گاؤں میرداد معافی کے گورنمنٹ سکول کے سامنے کھڑا سیوریج کا گندہ پانی منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کو منہ چڑا رہا ہے۔

ہڑپہ کے باسی اتنے بھی بےشعور نہیں کہ آپ سے سوال نہ کریں۔ ہڑپہ اپنا حق مانگتا ہے۔ اسے اسکا جائز حق دو۔

حق دو ہڑپہ کو۔

02/08/2026

قائد حق دو ہڑپہ تحریک و سابق امیدوار ایم پی اے پی پی 201 انجینیر طلحہ بن جاوید ہڑپہ اسٹیشن پر موجود پھاٹک کی بندش اور عوامی مشکلات کے حوالے سے اظہارِ خیال کرہے ہیں۔
ہڑپہ اسٹیشن پر فلائی اوور یا انڈر پاس کا قیام پرزور عوامی مطالبہ۔

Address

Harappa
Sahiwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haq Do Harappa Ko posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category