Saboor ch PMLN

Saboor ch PMLN ADVOCATE

06/07/2026
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَلاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور...
30/06/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دلخراش ہے۔ ہماری دلی ہمدردیاں اور دعائیں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

اللّہ تعالیٰ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے درجات بلند فرمائے اور ان کے والدین اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما چوہدری اظہر شفیق نے واپڈا ہائیڈرو یونین کے نومنتخب عہدیداران کو ان کی شاندار کامیاب...
25/06/2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما چوہدری اظہر شفیق نے واپڈا ہائیڈرو یونین کے نومنتخب عہدیداران کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اس پرمسرت موقع پر انہوں نے نو منتخب عہدیداران، حاجی محمد عابد علیم صاحب (زونل چیئرمین)، راؤ ضیاء الرحمن (ڈویژنل چیئرمین)، چوہدری ذیشان رمضان (جنرل سیکرٹری ڈویژن صادق آباد)، اور محمد قاسم (یوتھ سیکرٹری)، سے ملاقات کی اور عہدیداران کی کامیابی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ محکمے اور ملازمین کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق کے دیرینہ ساتھی، چوہدری محمد اسلم صاحب خالقِ حقیقی سے جا ملے۔چوہدری محمد اسلم ایک مخلص...
20/06/2026

سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق کے دیرینہ ساتھی، چوہدری محمد اسلم صاحب خالقِ حقیقی سے جا ملے۔چوہدری محمد اسلم ایک مخلص اور وفادار ساتھی تھے جن کی خدمات اور ساتھ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ہماری اللّہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات کو بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ (آمین)

'وزیراعلیٰ پنجاب سولر پینل اسکیم'عوام کی فلاح و بہبود اور روشن مستقبل کی جانب ایک اور شاندار قدم! وفاقی پارلیمانی سیکرٹر...
14/06/2026

'وزیراعلیٰ پنجاب سولر پینل اسکیم'

عوام کی فلاح و بہبود اور روشن مستقبل کی جانب ایک اور شاندار قدم! وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار اظہر خان لغاری، سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق اور صوبائی رہنما چوہدری اظہر شفیق کی خصوصی ہدایت پر 'وزیراعلیٰ پنجاب سولر پینل اسکیم' پر کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے۔ اس عوامی فلاحی منصوبے کے تحت چوہدری بلال شاہد نے 'صادق آباد' میں شہریوں کو سولر پینلز اور انورٹرز تقسیم کیے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا یہ احسن اقدام نہ صرف عوام کو مہنگی بجلی سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوگا، بلکہ یہ ایک خودمختار اور خوشحال پاکستان کے وژن کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔

10/06/2026

لاہور:
سابق صوبائی وزیر چودھری محمد شفیق، صوبائی رہنما مسلم لیگ (ن) چودھری اظہر شفیق، عبدالصبور چودھری ایڈووکیٹ (ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ سوشل میڈیا ٹیم) اور چوہدری اویس شفیق کی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات۔

ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال، پنجاب کی ترقی، عوامی مسائل اور مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عوامی خدمت، پارٹی کارکنان کے مسائل کے حل اور مسلم لیگ (ن) کے قائدین کی قیادت میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور بھی زیرِ غور آئے۔
Hamza Shahbaz Sharif

Address

Sadiqabad

Telephone

+923006745145

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saboor ch PMLN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share