Mu Me C h u

Mu Me C h u Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mu Me C h u, Political organisation, surab, Saddar.

‏نوجوان محمد بن مرسل سعودی عرب کے شہر نجران کے رہنے والے تھے معمولی سی تلخی کے باعث ان کے ہاتھ سے ان کے ایک کزن کا قتل ہ...
23/09/2023

‏نوجوان محمد بن مرسل سعودی عرب کے شہر نجران کے رہنے والے تھے معمولی سی تلخی کے باعث ان کے ہاتھ سے ان کے ایک کزن کا قتل ہوا ،ان کو جیل ہوگئی ،جیل میں کچھ عرصہ گزارنے کے بعد عدالت نے قصاص میں انکی گردن اڑانے کا حکم سنا دیا،البتہ شرعی طور پر مقتول کے ورثاء کے پاس دیت لینے یا فی سبیل اللہ معاف کرنے کا اختیار بھی تھا،محمد مرسل کے قبیلے آل رزق کے بچوں ،بزرگوں اور نوجوانوں نے یہ فیصلہ کیا کہ مقتول کے قبیلہ آل صنیج کے سامنے معافی کی درخواست رکھی جائے وہ چاہیں تو دیت لیں وہ چاہیں تو معاف کریں یہ درخواست رکھنے کا جو انداز تھا یہ اتنا منفرد تھا،یہ اتنی عاجزی اور فریاد لیے تھا کہ پورے عرب میڈیا کا یہ موضوع بن گیا،محمد بن مرسل کے قبیلے کے چھوٹے بڑے بزرگ بچے سب مقتول کے دروازے پر پہنچ گیے،مقتول کے ورثاء کو بلایا گیا،ان کے سامنے قبیلے کے سرداروں اور شیخوں نے جوانوں اور بچوں نے اپنی عقالیں،چادریں،لمبے جبے اتار کر مقتول کے ورثاء کے قدموں میں رکھے،عزت اور فخر سمجھی جانے والی چیزیں اور اشیاء اتار کر مقتول کی چوکھٹ میں رکھ دیے ،اپنی چادروں سے گھٹنوں کو باندھ کر زمین پر لیٹ گئے،اپنے سروں پر مٹی ڈالا،شاعروں نے معافی پر قصیدے پڑھے،قاتل کے ننھے بچے نے یوں معافی کی استدعا کی کہ جگر کٹ جاۓ،جو اور جتنی چاہیے دیت کی پیش کش کی گئی،پورا سعودی عرب بول پڑا کہ معاف کیا جانا چاہئے،شریعت نے دیت اور معافی کا آپشن بھی تو رکھا ہے،لیکن مقتول کے ورثاء نے نہ تو معاف کیا اور نہ دیت پر راضی ہوئے چنانچہ تین دن پہلے بیس ستمبر کو نوجوان محمد بن مرسل کی گردن قصاص میں اڑا دی گئی،یہ پہلا قاتل تھا جس کیلئے پورے ملک میں مغفرت کی دعائیں ہو رہی ہیں،لوگ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں،لیکن دوسری طرف قانون اپنی جگہ کتنا مضبوط ہے کہ سب کچھ کے باوجود نافذ ہوا -

دودھ کا دھلا ‏عدت کے دوران نکاح کیوں کیا ؟‏مفتی سعید سے پوچھو‏توشہ خانے کے تحائف کسے اور کیوں بیچے؟ملٹری سیکریٹری سے پوچ...
06/08/2023

دودھ کا دھلا

‏عدت کے دوران نکاح کیوں کیا ؟
‏مفتی سعید سے پوچھو

‏توشہ خانے کے تحائف کسے اور کیوں بیچے؟
ملٹری سیکریٹری سے پوچھو

‏گوشواروں میں توشہ خانے سے حاصل شدہ آمدن کیوں ظاہر نہیں کی؟
‏میرے وکیل سے پوچھو

گھڑی کی فروخت کی جعلی رسید کیوں جمع کروائی؟
بشری اور زلفی بخاری سے پوچھو

بنی گالہ کا جعلی این او سی کیوں جمع کروایا؟
جمائما سے پوچھو

‏ حکومت پاکستان کے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ملک ریاض کو کیوں دئیے؟
شہزاد اکبر سے پوچھو

‏جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کیوں دائر کیا؟
‏فروغ نسیم سے پوچھو

9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے کیوں کروائے ؟
‏جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں سے پوچھو

فارن فنڈنگ کو کیوں چھپایا؟
عارف نقوی سے پوچھو

ہندوؤں اور یہودیوں سے پارٹی کیلئے فنڈنگ کیوں لی؟
بھارت اور اسرائیل سے پوچھو

الیکشن کمیشن کی توہین کیوں کی؟
‏فواد چوہدری سے پوچھو

پرویز الہٰی اور مونس الہیٰ کے خلاف مقدمات کیوں واپس لئے؟
‏نیب سے پوچھو

‏ پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں کیوں توڑیں؟
‏جنرل باجوہ سے پوچھو

امریکی سائفر پر جھوٹا بیانیہ کیوں بنایا؟
‏شاہ محمود سے پوچھو

اپنی مرضی کا آرمی چیف لگوانے کیلئے 67 جلسے کیوں کئے؟
‏جنرل فیض حمید سے پوچھو

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کی بجائے اسملیاں کیوں توڑیں؟
قاسم سوری اور عارف علوی سے پوچھو

قومی اسمبلی سےاستعفے کیوں دئیے ؟
‏ارکان اسمبلی سے پوچھو۔

*محکمہ صحت سوراب کے آرڈر جو کہ چند دنوں سے سرد خانہ میں رکھا گیا ۔ اور جن کی میرٹ کے بنیاد نام لسٹ میں موجود ہے ان کو مز...
05/08/2023

*محکمہ صحت سوراب کے آرڈر جو کہ چند دنوں سے سرد خانہ میں رکھا گیا ۔ اور جن کی میرٹ کے بنیاد نام لسٹ میں موجود ہے ان کو مزید بلیک میل کرکے رشوت خوری کے بازار گرم کررکھی جس میں چند سیاسی مداری اور محکمہ صحت کے ضلعی آفیسران شامل ہے ۔ انھوں نے ڈی سی سوراب سے اپیل کرتے ہوئے کہا فوری طور پر میرٹ لسٹ کو شائع کی جائے۔ تاکہ لوگ مزید بلیک میل بچ جائے ۔ شکریہ*

ڈپٹی ڈائریکٹر نواب زادہ ہارون رئیسانی کوسرکاری ڈیوٹی کے دوران قتل کردیا گیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹیکوئٹہ میں دکاندار کو جرمانہ...
02/08/2023

ڈپٹی ڈائریکٹر نواب زادہ ہارون رئیسانی کوسرکاری ڈیوٹی کے دوران قتل کردیا گیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی
کوئٹہ میں دکاندار کو جرمانہ کرنے پر جھگڑا، نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے سمیت تین جاں بحق کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے نوابزادہ ہارون رئیسانی اور ان کے محافظ سمیت تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی بلوچستان نعیم بازئی نے نیجی ٹی وی کو بتایا کہ ہاروں نوابزادہ رئیسانی بلوچستان فوڈ اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات تھے انہیں سرکاری ڈیوٹی کے دوران قتل کیا گیاایس پی سریاب ضیا مندوخیل کے مطابق واقعہ بدھ کی رات کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ایک نجی بس ٹرمینل کے قریب پیش آیا جہاں نوابزادہ ہارون رئیسانی بطور فوڈ اتھارٹی کے افسر کے طور پر چھاپہ مارنے پہنچے تھےوہ جوس اور خوردنی اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں کا معائنہ کررہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ہارون رئیسانی نے بس ٹرمینل سے ملحقہ ایک دکاندار کو جرمانہ کیا تو ان کی وہاں موجود بس ٹرمینل کے مالک کے بیٹے میر برہمداد لہڑی سے تلخ کلامی ہوگئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نعیم بازئی کے مطابق کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے نوابزادہ ہارون رئیسانی کو روکا گیا جس کی وجہ سے تلخ کلامی ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ہارون رئیسانی کے ساتھ ایک سرکاری محافظ بھی تھا۔ دونوں کو سرکاری ڈیوٹی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔واقعہ کی تفتیش کرنے والے ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا ہے کہ دکان سے انڈین ساختہ پان پراگ ملا تھا جس پر ہارون رئیسانی نے انہیں 15 سو روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ بس ٹرمینل کے مالکان با اثر لوگ ہیں جنہوں نے کرایہ پر دی گئی اپنی دکانوں میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ایس پی سریاب کے مطابق تلخ کلامی سے بات ہاتھا پائی تک پہنچی ۔اس دوران نوابزادہ ہارون رئیسانی کے سرکاری محافظ لیویز اہلکار اور بس ٹرمینل کے مالکان اور ان کے محافظوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین افراد کی موت ہوگئی۔ایس پی سریاب کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں نوابزادہ ہارون رئیسانی، ان کے محافط لعل محمد سومرو جب کہ دوسرے گروہ کا میر برہمداد لہڑی شامل ہے۔
براہمداغ لہڑی بس ٹرمینل کے مالک معروف ٹرانسپورٹر قبائلی رہنما میر فیروز لہڑی کا پوتا اور بلوچستان کی سب سے بڑی ٹرانسپورٹ کمپنی سدابہار کے مالک دولت لہڑی کا بیٹا تھا۔نوابزادہ ہارون رئیسانی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اور سابق سینیٹر نوابزادہ لشکری رئیسانی کے بھتیجے جب کہ نوابزادہ اسد اللہ کے بڑے بیٹے تھے۔ وہ کچھ عرصہ قبل بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر بھی منتخب ہوئے تھے۔ایس پی سریاب کے مطابق یہ کوئی قبائلی دشمنی یا زمین کا تنازع نہیں بلکہ موقع پر تلخ کلامی کے نتیجے میں ہونے والے جھگڑے کا نتیجہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ پہلے کس جانب سے ہوئی یہ ابھی معلوم نہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں تین راہ گیر بھی زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ اطلاع ملنے پر نوابزادہ لشکری رئیسانی بھی ہسپتال پہنچ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو بااثر خاندانوں کے درمیان جھگڑے کے بعد قبائلی تصادم کے خدشے کے پیش نظر جائے وقوعہ اور ہسپتال میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔بہ شکریہ اردو نیوز

30/07/2023

اس بندے نے صرف یہ کہا تھا کہ خان صاحب نے ساڑھے تین سال میں ملک و قوم کو کیا ترقی دی کیا انگریز پاکستان نوکری کرنے آگئے کیا پورے پاکستان میں قانون کی حکمرانی لائی گئی کیا 90 دن میں سارے مسئلے ختم کر دیے کیا معیشت ٹھیک ہو گئی اس کے بعد جناب قوم یوتھ پیچھے پڑ گئے بیچارے کے
#یوتھیاپیچےپڑگئے😋😋

ممتاز قبائلی شخصیت میر علی اکبر گر گناڑی
29/07/2023

ممتاز قبائلی شخصیت میر علی اکبر گر گناڑی

شادی کی تقریب میں ایک صاحب اپنے جاننے والے آدمی کے پاس جاتے ھیں اور پوچھتے ھیں۔۔ کیا آپ نے مجھے پہچانا؟"انہوں نے غور سے ...
27/07/2023

شادی کی تقریب میں ایک صاحب اپنے جاننے والے آدمی کے پاس جاتے ھیں اور پوچھتے ھیں۔۔ کیا آپ نے مجھے پہچانا؟"
انہوں نے غور سے دیکھا اور کہا "ھاں آپ میرے پرائمری سکول کے شاگرد ھو۔ کیا کر رھے ھو آج کل؟"
شاگرد نے جواب دیا کہ "میں بھی آپ کی طرح سکول ٹیچر ھوں۔اور ٹیچر بننے کی یہ خواہش مجھ میں آپ ھی کی وجہ سے پیدا ھوئی۔"
استاد نے پوچھا "وہ کیسے؟"
شاگرد نے جواب دیا، "آپ کو یاد ھے کہ ایک بار کلاس کے ایک لڑکے کی بہت خوبصورت گھڑی چوری ھو گئی تھی اور وہ گھڑی میں نے چرائی تھی۔ آپ نے پوری کلاس کو کہا تھا کہ جس نے بھی گھڑی چرائی ھے واپس کر دے۔ میں گھڑی واپس کرنا چاھتا تھا لیکن شرمندگی سے بچنے کے لئے یہ جرات نہ کر سکا۔
آپ نے پوری کلاس کو دیوار کی طرف منہ کر کے ، آنکھیں بند کر کے کھڑے ھونے کا حکم دیا اور سب کی جیبوں کی تلاشی لی اور میری جیب سے گھڑی نکال کر بھی میرا نام لئے بغیر وہ گھڑی اس کے مالک کو دے دی اور مجھے کبھی اس عمل پر شرمندہ نہ کیا۔ میں نے اسی دن سے استاد بننے کا تہیئہ کر لیا تھا۔"
استاد نے کہا کہ "کہانی کچھ یوں ھے کہ تلاشی کے دوران میں نے بھی اپنی آنکھیں بند کر لی تھیں اور مجھے بھی آج ھی پتہ چلا ھے کہ وہ گھڑی آپ نے چرائی تھی۔Teacher respect🤲
الله پاک میرے تمام اساتذہ کرام کو خوشیوں والی لمبی زندگی عطاء فرمائے 🙏
Copied

26/07/2023

یہ ایک چھوٹی سی جھلک ہے جس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انتظامیہ سرکاری محکموں کی غفلت لاپروائی اور امتیازی سلوک کی وجہ سوراب کے دیہی علاقوں کے مکین کس قدر ایک اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، زیرنظر ویڈیو چروک کے علاقے کی ہے جہاں کل طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلوں ہر طرف تباہی مچادی ہے ، لیکن بدقسمتی یہ کہ قدرتی آفت کا سامنا کرنے والی لاچار عوام کو سوراب انتظامیہ کی توجہ تاحال حاصل نہیں ہوپائی ، اور وہ بےیار و مدد گار مشکلات اور مصائب سے لڑ رہے ہیں۔۔۔۔۔

‏مولاناشمس الحق افغانی رحمہ اللہ سے ایک ق ا دیانی جج نے پوچھا نبوت کیا چیز ہے ؟افغانی رحمہ اللہ فرمانے لگے نبوت اعلیٰ من...
08/07/2023

‏مولاناشمس الحق افغانی رحمہ اللہ سے ایک ق ا دیانی جج نے پوچھا نبوت کیا چیز ہے ؟
افغانی رحمہ اللہ فرمانے لگے نبوت اعلیٰ منصب ہے، اللہ جل شانہ جِسے چاہے دے دیتاہے قادیانی بولا جب اتنا اچھا منصب ہے تو اِسے عام کرنا چاہئے مولانا شمس الحق افغانی نے 100 روپے کا نوٹ نکال کر فرمایا یہ نوٹ کیساہے ؟ اُسی زمانے میں سو روپے کا نوٹ بڑا نوٹ تھا قادیانی بولا یہ تو اعلیٰ چیز ہےمولانا صاحب نےفرمایا جب اتنی اعلی چیز ہےتو اِسے عام کرنا چاہئے ایک مُہر میں اپنی طرف سے بناؤنگا اور جعلی نوٹ تیار کرکےعام کرتا رہونگا قادیانی جج بولا یہ کام اگر آپ نےکیا تو آپ مجرم ہونگے اور سزا کے مستحق ہونگے۔ اِس کام کی اتھارٹی صرف حکومت کے پاس ہے کسی اور کے پاس نہیں مولاناشمس الحق افغانی رحمہ اللہ نے فرمایا ٹھیک ہے اب یہ سمجھو کہ نبوت اگرچہ اعلٰی منصب ہے، مگر اسکی اتھارٹی صرف اللہ تعالی کے پاس ہے۔ جسکو وہ چاہے نبی بنا دیتا ہے اب آپ لوگوں نے اپنا جعلی نبی بنایا ہے تو اس لئے آپ لوگ اللہ پاک کے نزدیک مجرم ہیں اس تحریر کی ہر صاحبٍ ایمان، زیادہ سے زیادہ تشہیرکرے یہ محمد صلى الله عليه واله وسلم سے محبت کا ادنٰی سا اظہار ہوگا۔ ‎

*ضلع سوراب تحصیل گدر کے علاقے خل بھٹ میں ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے کچھی اور بے رحم سڑک نے دو معصوم اور کمسن بچوں کی پھول ...
04/07/2023

*ضلع سوراب تحصیل گدر کے علاقے خل بھٹ میں ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے کچھی اور بے رحم سڑک نے دو معصوم اور کمسن بچوں کی پھول جیسی مسکراہٹ کو موت میں بدل دی ستھر کلو میٹر کے فاصلے کیلئے پانچ گھنٹوں تک طویل سفر صاحب اقتدار کیلئے سوچنے کا مقام ہے*۔۔۔
*حافظ محمد ابراھیم محمد حسنی*۔۔
*چئرمین جمعیت علماء اسلام یونین کونسل شہدادزئی*۔

*تفصیلات کے مطابق حافظ محمد ابراھیم محمد حسنی نے اپنے بیان میں کہاں ہیکہ*
*گزشتہ رات گدر کے علاقے خل بھٹ میں زہرلی چیز کھانے سے دو معصوم اور کمسن بچے سڑک نہ ہونے کہ وجہ سے صحیح وقت پر ہسپتال پہنچ نہیں سکھیں جس کی وجہ سے راستے میں ہی دونوں بچے فوت ہوگئے حالانکہ خل بھٹ سے خضدار صرف ستھر کلو میٹر کے فاصلے پر ہے مگر راستہ نہ ہونے کی وجہ سے پانچ سے چھے گھنٹے لگتے ہیں جس کی وجہ سے کوئی بھی مریض ایمر جنسی صورت میں ہسپتال نہیں پہنچ پاتا ہم ایم پی اے سوراب اور ایم این اے قلات سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ خدارہ اب تو ہماری پسماندگی پر رحم کھائیں اور خل بھٹ کیلئے ہسپتال اور سڑک کی منظوری دے دیں جہاں دور حاظر جدید ترین سہولتوں سے لطف اٹھارہی ہے وہاں ہمارے علاقے میں ٹریکٹر چلانے کیلئے بھی کوئی سڑک میسر نہیں جب کہ آپ لوگ اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ آپ لوگوں کو ایم پی اے اور ایم این اے بنانے میں ان خل بھٹ والوں کی پٹھی ہوئی اور زخم سوز انگلیاں بھی شامل ہے جن کے ذریعے انھوں نے آپ کا انتخاب کر لیا

یہ پوچھنا ہر شہری کا حق ہے
07/05/2023

یہ پوچھنا ہر شہری کا حق ہے

22/04/2023

*اسلام علیکم تمام دوستوں کو عید مبارک

Address

Surab
Saddar
[email protected]

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mu Me C h u posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share