Village Council Sandaghar07 CK LG&RDD District Kurram

Village Council Sandaghar07 CK LG&RDD District Kurram Allah help those who help others

24/08/2026

نن صبا ڈاکٹر غواڑی چی تہ بیمار شی، وکیل غواڑی چی تہ پہ جگڑہ شی، کفن خرسولو والا غواڑی چی تہ مڑ شی
صرف غل غواڑی چی تہ مالدارہ شی
😊

📢 یتیم بچوں، بیواؤں اور خصوصی افراد کے لیے اہم عوامی اطلاعحکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے مستحق افراد کی معاونت کے لیے م...
23/08/2026

📢 یتیم بچوں، بیواؤں اور خصوصی افراد کے لیے اہم عوامی اطلاع
حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے مستحق افراد کی معاونت کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اہل افراد سے گزارش ہے کہ اپنی متعلقہ دستاویزات مکمل کرکے جلد از جلد متعلقہ دفتر میں جمع کروائیں۔

👦 یتیم بچوں کے لیے
✅ فارم-B
✅ والد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ

♿ خصوصی افراد کے لیے
✅ شناختی کارڈ (CNIC)
✅ معذوری/خصوصی افراد کا سرٹیفکیٹ

* بیواؤں کے لیے
✅ شناختی کارڈ (CNIC)
✅ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC)
✅ شوہر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ

📍 دستاویزات کہاں جمع کروانی ہیں؟
تمام مطلوبہ دستاویزات متعلقہ دفتر میں جمع کروائے جائیں۔
🤝 اپنے اردگرد موجود کسی مستحق یتیم، بیوہ یا خصوصی فرد تک یہ پیغام ضرور پہنچائیں۔
آپ کی ایک شیئر کسی مستحق خاندان تک سرکاری سہولت پہنچانے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

عوام الناس کے لیے اہم اطلاعنادرہ کی طرف سے جاری نئی ھدایاتنادرا (NADRA) کی جانب سے CRMS سسٹم میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں...
07/07/2026

عوام الناس کے لیے اہم اطلاع
نادرہ کی طرف سے جاری نئی ھدایات
نادرا (NADRA) کی جانب سے CRMS سسٹم میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ لہٰذا برتھ سرٹیفیکیٹ، میرج سرٹیفیکیٹ، طلاق سرٹیفیکیٹ، ڈیتھ سرٹیفیکیٹ اور نام یا عمر کی درستگی کے لیے درخواست جمع کرواتے وقت درج ذیل دستاویزات ساتھ لانا لازمی ہے۔
🔹 برتھ سرٹیفیکیٹ • والدین کے اصل شناختی کارڈز • سکول سرٹیفیکیٹ، ہسپتال سرٹیفیکیٹ یا دیگر متعلقہ دستاویزات
لیت رجسٹریشن ( تین مہینہ یا 90 دن) سے اگر بچہ یا بچی بڑی ہو تو والد یا والدہ کی طرف سے لیٹ رجسٹریشن کا معقول وجہ بیاں کرتے ہوئے بیان حلفی لازمی ہے
🔹 میریج سرٹیفیکیٹ • میاں بیوی کے شناختی کارڈ یا فارم ب • میاں اور بیوی کے والدین کے شناختی کارڈز • مینول نکاح نامہ
🔹 ڈیتھ سرٹیفیکیٹ • متوفی کا شناختی کارڈ • متوفی کے والد اور والدہ کا شناختی کارڈ • درخواست گزار کا شناختی کارڈ • درخواست گزار کا خونی رشتہ دار ہونا لازمی ہے
🔹 طلاق سرٹیفیکیٹ • عدالت یا ثالثی بورڈ کا فیصلہ • طلاق یافتہ میاں بیوی کے شناختی کارڈز • دیگر متعلقہ دستاویزات • درخواست گزار کا میاں یا بیوی ہونا لازمی ہے
🔹 نام یا عمر کی درستگی • پہلے سے جاری شدہ برتھ سرٹیفیکیٹ • سکول سرٹیفیکیٹ یا دیگر ضروری دستاویزات
⚠️ کارروائی ممکن نہیں ہوگی۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ دفتر تشریف لانے سے قبل تمام مطلوبہ دستاویزات مکمل کریں تاکہ آپ کے کام میں آسانی اور تیزی پیدا ہو۔








Nikahnama Pakistan
Marriage
Nikahnama Conversion
Marriage Regist

اہم عوامی اطلاعالسلام علیکمتمام معزز شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نادرا کے CRMS سسٹم میں نئی اپڈیٹس کے بعد بچوں کی رجسٹ...
08/06/2026

اہم عوامی اطلاع
السلام علیکم
تمام معزز شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نادرا کے CRMS سسٹم میں نئی اپڈیٹس کے بعد بچوں کی رجسٹریشن، تصحیح یا دیگر متعلقہ کارروائیوں کے لیے درج ذیل دستاویزات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے:
• بچوں کا ویکسینیشن کارڈ
• اپلیکیشن فارم
• ہسپتال کا پیدائشی ریکارڈ/کارڈ
• سکول سرٹیفکیٹ (جہاں قابلِ اطلاق ہو)
• دیگر متعلقہ معاون دستاویزات
مذکورہ دستاویزات نادرا کے آن لائن سسٹم پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں، لہٰذا مکمل کاغذات کے بغیر کسی بھی درخواست پر کارروائی ممکن نہیں ہوگی۔
مزید برآں، والدین کے اصل شناختی کارڈ اور اپلیکیشن فارم پر والدین کی تصدیق بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ مطلوبہ دستاویزات کی عدم دستیابی کی صورت میں CRMS سسٹم درخواست کو منظور (Approve) نہیں کرے گا۔
تمام سائلین سے گزارش ہے کہ دفتر تشریف لاتے وقت مکمل دستاویزات ہمراہ لائیں تاکہ آپ کا کام بروقت اور آسانی سے مکمل ہو سکے۔
اسی طرح جو حضرات صرف واٹس ایپ کے ذریعے دستاویزات ارسال کرتے ہیں، وہ بھی مکمل اور واضح دستاویزات فراہم کرنے میں تعاون کریں۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
منجانب
انتظامیہ
ویلج کونسل
سنڈاغر 07
تحصیل سنٹرل کرم و

تمام ویلج کونسلز کے غیور عوام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔ قربانی کے بعد آلائ...
23/05/2026

تمام ویلج کونسلز کے غیور عوام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔ قربانی کے بعد آلائشوں اور دیگر فضلہ کو ادھر اُدھر پھینکنے کے بجائے مقررہ جگہ پر رکھیں، کیونکہ گندگی مختلف قسم کی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ خاص طور پر ہمارے بچے اور بزرگ اس کے منفی اثرات سے جلد متاثر ہوتے ہیں۔

"احتیاط، افسوس سے بہتر ہے"

آئیں! ہم سب مل کر اپنے علاقے کو صاف، خوبصورت اور صحت مند رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس اہم پیغام کو زیادہ سے زیادہ آگے شیئر کریں۔

شکریہ
اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر لوکل گورنمنٹ ضلع کرم مفتاح اللہ

Address

Shaheen Market Sadda District Kurram
Sadda

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 17:00
Thursday 08:00 - 17:00
Friday 08:00 - 17:00

Telephone

+923428981008

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Village Council Sandaghar07 CK LG&RDD District Kurram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Village Council Sandaghar07 CK LG&RDD District Kurram:

Shortcuts

Share