05/06/2026
,بریکنگ نیوز۔
⚡ رینالہ خورد میں بجلی کا بڑا کریک ڈاؤن، شہری اذیت میں مبتلا
رینالہ خورد: شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا، رات گئے پورا شہر اچانک تاریکی میں ڈوب گیا۔ شہریوں کے مطابق بجلی مسلسل تین گھنٹے تک بند رہی جبکہ واپڈا کا کوئی ذمہ دار افسر یا اہلکار عوام کی داد رسی کے لیے موجود نہ تھا۔
شہریوں نے بتایا کہ ایمرجنسی نمبر پر بار بار کالز کی گئیں لیکن کسی نے فون سننا گوارا نہ کیا۔ شدید گرمی اور حبس کے باعث بزرگ، خواتین اور بچے سخت پریشانی کا شکار رہے جبکہ متعدد افراد کی طبیعت بھی خراب ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نائٹ ڈیوٹی عملہ آرام کی نیند سوتا رہا اور شہری بجلی کی بحالی کے لیے دربدر ہوتے رہے۔ متاثرہ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
"تین گھنٹے اندھیرا، فون بند اور حکام غائب — رینالہ خورد کے عوام کب تک اذیت برداشت کریں گے؟"
M A Chouhadry