14/05/2026
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے گالف کلب میں ایک پروقار “ممبرز نائٹ” تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں راولپنڈی کی معروف کاروباری شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا مقصد کاروباری برادری کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور باہمی روابط کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر گروپ لیڈر سہیل الطاف، چیئرمین سینٹ کے ایڈوائزر میاں خرم رسول، ایگزیکٹو ممبر نوید کنول، چیمبر کے سابق صدر راجہ عامر اقبال، سابق صدر مرزا ناصر، شیخ حفیظ، ناصر میر، ملک آصف اکبر، علی منہاس، حسن شیرازی، وسیم خان ملک اور شاہد سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔