Thalla Khurd Chak Beli Khan

Thalla Khurd Chak Beli Khan Thalla Khurd p.o CHAK BELI KHAN Teh & Distt RWP ٹھلہ خورد چک بیلی خان

*کیا آپ شناختی پر موجودہ یا مستقل پتہ تبدیل کرانا چاہتے ہیں؟*عارضی پتہ تبدیل کرانے کے لئے کرایہ نامہ یا مکان کی رجسٹری/ ...
28/07/2026

*کیا آپ شناختی پر موجودہ یا مستقل پتہ تبدیل کرانا چاہتے ہیں؟*
عارضی پتہ تبدیل کرانے کے لئے کرایہ نامہ یا مکان کی رجسٹری/ الاٹمنٹ لیٹر، یوٹیلیٹی بل، یا خون کے رشتہ دار/شریکِ حیات کا شناختی کارڈ جس پر وہی پتہ درج ہو ۔ (شادی شدہ بہن کا پتہ درج نہیں کرایا جا سکتا)۔
مستقل پتہ تبدیل کرانے کے لئے جائیداد کی دستاویز/ یوٹیلٹی بل/ ڈومیسائل اپنے، والدین یا شریکِ حیات کے نام پر درکار ہوتا ہے۔
شناختی کارڈ پر پتہ تبدیل کرانے کے لئے قریبی نادرا دفتر تشریف لائیں یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے درخواست جمع کرائیں۔

  صاحب کی خوبصورت تحریر کو یہاں کاپی کیا جا رہا ہے۔۔یہ پکی اینٹوں سے تعمیر کی گئی عمارت قیام پاکستان سے قبل چک بیلی خان ...
23/07/2026

صاحب کی خوبصورت تحریر کو یہاں کاپی کیا جا رہا ہے۔۔

یہ پکی اینٹوں سے تعمیر کی گئی عمارت قیام پاکستان سے قبل چک بیلی خان میں ایک ہندو سنار کوہلی نے تعمیر کروائی تھی جس کا اپنا اینٹوں کا بھٹہ تھا ، اس عمارت میں استعمال کی گئی اینٹوں کی پختگی راج کے ہاتھوں سے بنے خوب صورت محراب دار ،ڈیزائن پائے، چھت سے فرش تک پرناله، خوب صورت اور مضبوط لکڑی سے بنے

دروازے کھڑکیاں اور روشندان اپنے شان دار ماضی کی داستان سناتے ہیں . اس عمارت کی بالائی منزل جہاں سرسبز پودے جھانک رہے ہیں ، کبھی نئے رنگ و روغن کی بناء پر مرکز نگاہ تھی، غالباً سنار نے بالائی منزل پر ماڑی یعنی رقم امانتا رکھنے کے لیے تجوریاں بنا رکھی تھیں جہاں وہ سود پر قرض دیتا اور رقم امانتا رکھتا تھا ، اس نے اس بستی میں رفاہ عامہ کے لیے کنواں کھدوایا اور کئی دیگر رفاہی کام کئے، پھر قیام پاکستان کے بعد وہ بھی دیگر ہندو اور سکھوں کی طرح رخت سفر باندھ کر ہندوستان چلا گیا، اس کے جانے کے بعد یہاں حکومت وقت نے ڈاک خانہ قائم کر دیا، مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے یہ عمارت بھی افتاد زمانہ کی نظر ہو گئی اور ایک روز اس کی بولی لگی اور اس یادگار عمارت کو منہدم کر کے اس کی اینٹیں ، سریے اور دیگر سامان زیادہ بولی دینے والے اٹھا کر لے گئے .چک بیلی خان کی یہ عمارت اس بناء پر بھی اہمیت کی حامل تھی کیوں کہ اس کے بالمقابل عام گزر گاہ کی دوسری جانب وہ تاریخی گھر واقع ہے جو چک بیلی خان کے جد امجد رائے بلوچ خان نے اپنے دونوں بیٹوں رائے بیلی خان اور رائے حاتم خان کے ساتھ آباد کیا تھا

ضروری اعلان برائے داخلہ  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں 2026علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں 2026 کے داخلے ی...
07/07/2026

ضروری اعلان برائے داخلہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں 2026
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں 2026 کے داخلے یکم جولائی سے شروع ہو گئے ہیںِ ۔ چک بیلی خان پڑیال ،چکری ، سیال سنگرال ، بیان ، ڈھلہ ،خصالہ بھال ، ڈھوک بدھال ، بندہ جھٹہ ہتھیال ہرکہ اور بسالی کے جاری اور نیو سٹوڈنٹس تحصیل سلیکٹ کرتے وقت تحصیل چک بیلی خان کو سلیکٹ کریں جس کا کوڈ سی 08 ہے ۔تاکہ ان کا امتحانی اور ورکشاپ سنٹر چک بیلی خان بنے ۔ جو سٹوڈنٹس تحصیل راولپنڈی کو سلیکٹ کریں گے ان کا امتحانی سنٹر راولپنڈی بنےگا ۔

ماشاءاللہ     کے زیر انتظام   کی زیرنگرانی اجتماعی قربانی کے مناظر
27/05/2026

ماشاءاللہ
کے زیر انتظام کی زیرنگرانی اجتماعی قربانی کے مناظر

 #عیدالاضحیٰ کے موقع پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے اپنے علاقے کے   کے سپر وائزر سے رابطہ کریں
23/05/2026

#عیدالاضحیٰ کے موقع پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے اپنے علاقے کے کے سپر وائزر سے رابطہ کریں

ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے کل یکم ذوالحج 18 مئی بروز سوموار ہوگی اور عید الاضحی 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی
17/05/2026

ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے کل یکم ذوالحج 18 مئی بروز سوموار ہوگی اور عید الاضحی 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی

دنیا کے سب یزید اس غم میں مر گئے سر مل گیا حسین کا پر بیعت نا ملیالوداع 💔
01/03/2026

دنیا کے سب یزید اس غم میں مر گئے
سر مل گیا حسین کا پر بیعت نا ملی

الوداع 💔

راجہ غضنفر علی اور راجه عظمت حسین کے بھائی اور راجہ نزاکت حسین کے تایا زاد بھائی   بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں ان کا نم...
16/01/2026

راجہ غضنفر علی اور راجه عظمت حسین کے بھائی اور راجہ نزاکت حسین کے تایا زاد بھائی بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں
ان کا نماز جنازہ 16-1-2026 بروزجمعہ المبارک دن 11 بجے میں ادا کیا جائے گا

Address

Rawalpindi

Telephone

+923455111084

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Thalla Khurd Chak Beli Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share