Umer Tanveer

Umer Tanveer Official page of Umer Tanveer MPA & Chairman Punjab food authority Government of Punjab Pakistan.

جشنِ عید میلادُ النبی ﷺ مبارکیہ بابرکت دن ہمیں عشقِ رسول ﷺ، سچائی، عدل، صبر اور حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔آج ہم دعا ک...
25/08/2026

جشنِ عید میلادُ النبی ﷺ مبارک

یہ بابرکت دن ہمیں عشقِ رسول ﷺ، سچائی، عدل، صبر اور حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔
آج ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کے عوام کے محبوب قائد عمران خان کو، جو سچے عاشقِ رسول ﷺ ہیں، اپنی حفظ و امان میں رکھے اور انہیں جلد رہائی عطا فرمائے۔ 🤲

یا اللہ! ہمارے وطنِ عزیز پاکستان کو امن، انصاف اور حقیقی آزادی عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین۔

ﷺ عید میلادُ النبی ﷺ مبارک ﷺ

20/08/2026

مرشدِ عمران خان سے عوام کی لازوال محبت کے ساتھ انہیں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اللہ پاک ہمارے قائد کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، صحت و سلامتی دے اور انہیں جلد صحتیاب فرمائے۔ آمین 🤲

عمران خان زندہ باد 🇵🇰

شکست اس کے قریب آ کر بھی ہار گئیکیونکہ وہ شخص حوصلے سے جینا جانتا تھا
20/08/2026

شکست اس کے قریب آ کر بھی ہار گئی
کیونکہ وہ شخص حوصلے سے جینا جانتا تھا

سابق رکن صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ کی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف ایڈووکیٹ گوہر علی خان کی رہائش گاہ آمد، والدہ محترمہ...
17/08/2026

سابق رکن صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ کی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف ایڈووکیٹ گوہر علی خان کی رہائش گاہ آمد، والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

تمام پاکستانیوں کو یومِ آزادی مبارک۔ آئیں عہد کریں کہ پاکستان کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں ج...
13/08/2026

تمام پاکستانیوں کو یومِ آزادی مبارک۔ آئیں عہد کریں کہ پاکستان کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھے، پاکستان کو امن، ترقی و خوشحالی عطا فرمائے اور عمران خان کو صحت، سلامتی اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔
پاکستان زند آباد

12/08/2026

سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ، صدر پاکستان تحریکِ انصاف راولپنڈی کینٹ جہانگیر احمد بٹ نے سابقہ امیدوار وارڈ نمبر 9 شمیم عالم بٹ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آئندہ احتجاج، کینٹ الیکشن اور دیگر سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نوید خان اور اویس مغل بھی ہمراہ تھے۔

12/08/2026

سابق ممبر صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ، صدر پاکستان تحریکِ انصاف راولپنڈی کینٹ جہانگیر احمد بٹ نے نوید خان اور اویس مغل کے ہمراہ ڈھوک گجّراں میں راحیل درانی کی رہائش گاہ پر آمد کی۔

انہوں نے راحیل درانی کے والدِ محترم کی وفات پر اہلِ خانہ سے تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

11/08/2026

سابق ممبر صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ، صدر پاکستان تحریکِ انصاف راولپنڈی کینٹ جہانگیر احمد بٹ نے نوید خان کے ہمراہ چوہدری خرم کے والدِ محترم کی وفات پر اظہارِ تعزیت و ہمدردی کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

05/08/2026

سابق رکنِ صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ نے صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود کی قیادت میں 5 اگست کے موقع پر اسلام آباد/راولپنڈی ایکسپریس وے پر منعقدہ عظیم الشان پُرامن ریلی میں بھرپور شرکت کی۔

ریلی میں راولپنڈی ڈویژن کے پارلیمنٹیرینز، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداران اور کارکنان نے قائد عمران خان کی ناحق قید کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ انصاف، آئین کی بالادستی اور عمران خان کی رہائی تک ہماری پُرامن جدوجہد جاری رہے گی۔

29/07/2026

اوکاڑہ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عبداللہ طاہر کے جاں بحق ہونے کی خبر دل کو جھنجھوڑ دینے والی ہے۔ ایک مہذب معاشرے کی پہچان انصاف، قانون کی بالادستی اور ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ ہے۔ اس واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات وقت کی اہم ضرورت ہیں تاکہ حقائق سامنے آئیں اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائے۔

"ظلم دیرپا نہیں ہوتا، مگر انصاف کی آواز ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔"



Address

House No 13, Street 6, Peshawar Road
Rawalpindi
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umer Tanveer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Umer Tanveer:

Shortcuts

Share