05/05/2026
الحمدللہ! یو سی روات کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے جا رہا ہے۔
8 کروڑ روپے کی لاگت سے پانی کی فراہمی کا اہم منصوبہ منظور کر لیا گیا ہے، جس سے علاقے کے تمام موضع جات میں پانی کی قلت جیسے سنگین مسئلے کا مؤثر حل ممکن ہو سکے گا۔
یہ اہم منصوبہ مریم اورنگزیب صاحبہ کی خصوصی توجہ اور مسلسل کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا، جو عوامی خدمت کے عزم کی واضح مثال ہے۔
انشاءاللہ اس منصوبے کی تکمیل سے عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور برسوں پرانا مطالبہ پورا ہوگا۔