My Rawalakot

My Rawalakot راولاکوٹ کا مثبت چہرا سامنے لانا ہے ہمارا مشن ۔آپ بھی اس مشن میں شامل ہوں اور پیج کو فالو کریں۔
(2)

02/06/2026

اصولی طور پر اگر کسی سوشل میڈیا پیج پر متنازعہ پوسٹ کی جائے اور بعد میں ایڈمن یہ دعویٰ کرے کہ "پیج ہیک ہو گیا تھا"، تو تفتیشی ادارے یہ جانچ سکتے ہیں کہ پوسٹ کس اکاؤنٹ یا ڈیوائس سے کی گئی تھی
اس کے لیے عام طور پر درج ذیل معلومات دیکھی جاتی ہیں:
سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لاگ اِن ریکارڈز
IP ایڈریسز
لاگ اِن کی تاریخ اور وقت
استعمال شدہ ڈیوائس کی معلومات
اکاؤنٹ کی سیکیورٹی سرگرمی (Security Logs)
اگر پلیٹ فارم (مثلاً Facebook یا X) قانونی درخواست پر ریکارڈ فراہم کرے تو یہ معلوم کرنا ممکن ہو سکتا ہے کہ پوسٹ اصل ایڈمن نے کی تھی، کسی دوسرے مجاز صارف نے کی تھی، یا واقعی کسی غیر مجاز شخص نے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی تھی
لہٰذا صرف "پیج ہیک ہو گیا تھا" کہنا کافی نہیں ہوتا، کیونکہ ڈیجیٹل شواہد اکثر یہ واضح کر سکتے ہیں کہ پوسٹ کہاں سے اور کس طرح کی گئی تھی

02/06/2026

"کیا اقوامِ متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) مہاجرینِ جموں و کشمیر کو باقاعدہ مہاجر تسلیم کرتا ہے؟

تازہ ترین: آزادکشمیر میں 9 جون کے مجوزہ احتجاج اور مارچ کےحوالے سےاعلیٰ سطحی اجلاس میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمی...
02/06/2026

تازہ ترین
: آزادکشمیر میں 9 جون کے مجوزہ احتجاج اور مارچ کےحوالے سےاعلیٰ سطحی اجلاس میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے معاملات مذاکرات اور سیاسی مکالمے کےذریعے حل کرنےپر اتفاق۔ پولیس، رینجرز، ایف سی اور پی سی کےاستعمال سےگریز کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ۔ مہاجرین نشستوں اور انتخابی نظام کی خرابیوں کے ازالے اور انتخابی اصلاحات پر بھی اتفاق،جبکہ بروقت انتخابات کے انعقاد پر تمام فریق متفق ہیں۔ذرائع

اس خبر کی سرخی کیا ہو؟
Kh kashif mir شکریہ

01/06/2026

تلاش گمشدہ
گاون بن بہک سے تعلق رکھنے والے فیض والد لال معمد کی زوجہ
دن سے گھر سے غایب ھین راولاکوٹ کی طرف نکلیں ابھی تک واپس نہین اھین
دماغی توازن درست نہیں ہے
کسی کو نظر آئیں تو اس نمبر پر رابطہ کریں
[فون نمبر]
03155266795

راجہ فاروق حیدر صاحب نانی سے ملنے کے لیے برسوں فریاد کرتے رہے، جبکہ ذیشان میر نے لائن آف کنٹرول پر تعینات دونوں ممالک کی...
01/06/2026

راجہ فاروق حیدر صاحب نانی سے ملنے کے لیے برسوں فریاد کرتے رہے، جبکہ ذیشان میر نے لائن آف کنٹرول پر تعینات دونوں ممالک کی مسلح افواج اور خونی لکیر کی تمام رکاوٹوں کو عبور کرکے اپنی محبت کا ثبوت دے دیا۔ ایسے حوصلے اور جگرے ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتے۔
وہ جن کا عشق صادق ہو وہ کب فریاد کرتے ہیں

وہ منزل تک پہنچنے کے لیے راستے خود بنا لیتے ہیں

ہجیرہ تراڑکھل روڑ گراٹہ پار ہاڑی موڑ  دیگر جگہ سے بدستور بند ہے یا احتجاج ختم ہوچکا؟کس مسلے پر  احتجاج ہو رہا ہے
01/06/2026

ہجیرہ تراڑکھل روڑ گراٹہ پار ہاڑی موڑ دیگر جگہ سے بدستور بند ہے یا احتجاج ختم ہوچکا؟
کس مسلے پر احتجاج ہو رہا ہے

چوکی شاہ مقصود کو جی ٹی روڈ کھولیاں کے مقام سے دو لڑکے ملے ہیں جو نیم بے ہوشی کی حالت میں اس وقت ٹرامہ سنٹر میں ہیں ۔کوئ...
01/06/2026

چوکی شاہ مقصود کو جی ٹی روڈ کھولیاں کے مقام سے دو لڑکے ملے ہیں جو نیم بے ہوشی کی حالت میں اس وقت ٹرامہ سنٹر میں ہیں ۔کوئی ان کو جانتا ہو یا ان کے ورثاء سے متعلق معلومات ہو تو فوری ٹرامہ سنٹر ہری پور یا انچارج چوکی شاہ مقصود شعیب یا پولیس کنٹرول روم کے نمبر 0995.920109 پر اطلاع دیں

31/05/2026

عید سے ایک دن پہلے مدینہ منورہ روڈ پر راقم الحروف نے ایک ٹریفک حادثہ دیکھا۔ موقع پر تین ایمبولینسیں موجود تھیں اور ساتھ ہی ریسکیو ہیلی کاپٹر بھی امدادی کارروائی کی ضرورت کے لیے موجود تھا۔ یہ وہ سہولیات ہیں جو انسانی جان کو بچانے کے لیے فوری طور پر مہیا کی جاتی ہیں۔
یہ تو ایک امیر ملک کی مثال ہے، لیکن اہلِ کشمیر کا مطالبہ اس سے کہیں زیادہ بنیادی ہے۔ ہمیں کم از کم ایسی پختہ اور محفوظ سڑکیں تو دی جائیں کہ بیماری یا حادثے کی صورت میں مریض بروقت سی ایم ایچ پہنچ سکے اور ضرورت پڑنے پر راولپنڈی ریفر کیا جا سکے۔
بدقسمتی سے ہمارے کئی علاقوں میں آج بھی خراب سڑکیں اور ناکافی طبی سہولیات قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہی ہیں۔ ترقی کا اصل معیار بلند و بالا عمارتیں نہیں بلکہ انسانی جان کے تحفظ کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔

اگر تصویر لگانی ہی ہو تو ایسے چہرہ ڈھانپ کر لگا دیا کرےلوگوں کی عیزت نفس کا خیال رکھےبچپن کے زمانے کی بات ہے۔ ایک دن ایک...
31/05/2026

اگر تصویر لگانی ہی ہو تو ایسے چہرہ ڈھانپ کر لگا دیا کرے
لوگوں کی عیزت نفس کا خیال رکھے
بچپن کے زمانے کی بات ہے۔ ایک دن ایک سفید پوش شخص، جو گھر گھر جا کر اپنا کام کرتا تھا، ہمارے گھر آیا۔ عموماً معاشرے میں اس طبقے کو کم تر سمجھا جاتا ہے، حالانکہ یہ لوگ کئی دہائیوں سے ہمارے درمیان رہتے اور کام کرتے آ رہے ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج بھی انہیں برابر کا مسلمان اور برابر کا انسان سمجھنے کا رویہ عام نظر نہیں آتا۔
وہ شخص کہنے لگا کہ ہمارے قبیلے کی ایک بچی ایک عباسی خاندان کے فوجی افسر کے ساتھ چلی گئی۔ پھر اس نے ایک آہ بھری اور بولا: "وہ تو چلی گئی، مگر ہماری عزت کا جنازہ نکل گیا۔"
آج کل کسی مردے یا زندہ شخص کی تصویر مل جائے تو لوگ بغیر سوچے سمجھے اسے دھڑا دھڑ سوشل میڈیا کی زینت بنا دیتے ہیں۔ ایک لمحے کے لیے خود کو اس مقام پر رکھ کر سوچنا چاہیے کہ اگر میری بہن یا بیٹی اس کی جگہ ہوتی تو کیا میں پھر بھی ایسا ہی کرتا؟
دوسروں کے دکھ اور عزتِ نفس کا خیال رکھنا بھی انسانیت کا تقاضا ہے۔

Address

Rawala Kot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when My Rawalakot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share