08/10/2026
پریس ریلیز
راجن پور: قبائلی علاقے میں کچی کینال کے قریب دو افراد کی لاشیں برآمد۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں افراد کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد قتل کیا گیا،
بارڈر ملٹری پولیس نے دونوں لاشیں اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم مکمل کروا لیا ہے جبکہ واقعہ کا مقدمہ BMP تھانہ دولی میں درج کر لیا گیا ہے۔
کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ناصر شہزاد ڈوگر کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرارِ واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ترجمان: بارڈر ملٹری پولیس راجن پور