Agriculture (Extension) Rajanpur

Agriculture (Extension) Rajanpur Agriculture (Extension) District Rajanpur

15/11/2025
15/11/2025

تقریب تقسیم گرین ٹریکٹرز

15/11/2025

با تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ حکومت پنجاب ضلع راجن پور۔
15 نومبر 2025

حکومتِ پنجاب کی گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ضلع راجن پور کے خوش نصیب کاشتکاروں میں 279 ہائی پاور ٹریکٹرز تقسیم کر دیے گئے۔ اس سلسلے میں ہائی سکول جام پور میں محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں صوبائی وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی خان گورچانی، اسسٹنٹ کمشنر ثاقب عدنان،ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر ملک کلیم اور دیگر افسران شریک ہوئے۔صوبائی وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی خان گورچانی،ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راجن پور ملک کلیم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاشتکاروں اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔ گرین ٹریکٹر سکیم، کسان کارڈ، انٹرنیز کی تعیناتی اور دیگر زرعی اصلاحات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں ہائی پاور گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت خوش نصیب کاشتکاروں کو ٹریکٹرز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ کل 11275 آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راجن پور ملک کلیم نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے فی ٹریکٹر دس لاکھ روپے سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔ اس موقع پر سردار جمیل احمد خان بزدار، سماجی شخصیات، محکمہ زراعت کے تحصیل افسران، میڈیا نمائندگان اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد حنیف خان مشوری نے سر انجام دیئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔

05/11/2025

30/10/2025



16/10/2025

با تسلیمات: ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ، حکومت پنجاب، ضلع راجن پور
16 اکتوبر 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت توسیع راجن پور کے زیر اہتمام گندم اگاؤ مہم کے سلسلے میں نمبر داروں اور کسانوں کا ایک اہم کنونشن گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں منعقد ہوا۔ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق نے کی، جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد آصف، ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ راحت حسین راشد، ڈسٹرکٹ آفیسر فرٹیلیٹی عبد الخالق گشکوری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد حنیف خان مشوری، نمبر دار ایسوسی ایشن کے نمائندے عبداللطیف لاکھا اور دیگر زراعت سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبے میں زرعی خودکفالت کے حصول کے لیے گندم اگاؤ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کی خوشحالی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا کر گندم کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے لیے کسانوں کی مدد جاری رکھے گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد آصف نے کہا کہ کسانوں کو چاہئے کہ وہ محکمہ زراعت کے مفید مشوروں پر عمل کر کے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنائیں۔ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ راحت حسین راشد نے کہا کہ فصلوں کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ زراعت کی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود ہیں اور کسانوں کو جدید زرعی طریقوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ڈسٹرکٹ آفیسر فرٹیلیٹی عبد الخالق گشکوری نے کہا کہ زمین کی زرخیزی برقرار رکھنے کے لیے کسانوں کو مٹی کے تجزیے اور مناسب کھادوں کے استعمال پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔نمبر دار ایسوسی ایشن کے نمائندے عبداللطیف لاکھا نے حکومت پنجاب کی کسان دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کنونشن کسانوں کے لیے آگاہی اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہیں۔مقررین نے کہا کہ کاشتکار گندم کی کاشت میں حکومتی ہدایات پر عمل کریں، بہتر پیداوار کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی استعمال کریں اور زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کر کے ملک کو غذائی خودکفالت کی راہ پر گامزن کریں۔

Address

Agriculture (Ext) Complex, Katchehry Road Near Civil Courts
Rajanpur
33400

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+92604920084

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Agriculture (Extension) Rajanpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Agriculture (Extension) Rajanpur:

Share