The Public Verdict

The Public Verdict An individual in Persuit of Justice. A dynamic news channel in Urdu.

Rajanpur Today is a Pakistani news channel committed to bring you up-to-the minute news & featured stories from around Pakistan & all over the world.

*بریکنگ نیوز: "آغوش پروگرام" میں 40 لاکھ کا ڈاکا! غریب ماؤں کا حق ہڑپ کر لیا گیا*  پنجاب حکومت کا غریب حاملہ اور دودھ پل...
14/09/2026

*بریکنگ نیوز: "آغوش پروگرام" میں 40 لاکھ کا ڈاکا! غریب ماؤں کا حق ہڑپ کر لیا گیا*

پنجاب حکومت کا غریب حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بنایا گیا "آغوش پروگرام" اب "آغوش سے اغوا" بن گیا۔ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی PSPA کے اس پروگرام میں کروڑوں کا فراڈ پکڑا گیا ہے۔

*کیا ہوا؟*
آغوش پروگرام کے تحت ہر مستحق خاتون کو بچے کی پیدائش اور صحت کے مختلف مراحل پر کل *38 ہزار روپے* تک کی مالی امداد دی جاتی ہے تاکہ ماں اور بچے کی صحت بہتر ہو۔

*40 لاکھ کا وار!*
موصولہ معلومات کے مطابق مذکورہ شخص نے ہر خاتون سے *2 لاکھ روپے* وصول کیے۔
*20 خواتین × 2 لاکھ = 40 لاکھ روپے*

یعنی جس پروگرام میں حکومت کل *38 ہزار* دیتی ہے، وہاں ایک شخص نے ایک ہی خاتون سے *5 گنا زیادہ 2 لاکھ* نکلوا لیے۔

کیسے ہوا ؟ کون شامل ؟ تحقیقات کی ضرورت

12/09/2026

BMP کمانڈنٹ آفس پر قومی پرچم کی خستہ حالی، انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

قومی پرچم بھی توجہ کا منتظر، ذمہ داران کہاں ہیں؟

BMP کمانڈنٹ آفس پر پاکستان کا قومی پرچم خستہ حالی کا شکار دکھائی دے رہا ہے، جس پر شہریوں اور عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ قومی وقار کی علامت سمجھے جانے والے سبز ہلالی پرچم کی ایسی حالت نے متعلقہ حکام کی توجہ اور نگرانی کے نظام پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ قومی پرچم صرف کپڑے کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ ملک کی آزادی، خودمختاری اور قومی غیرت کی علامت ہے۔ سرکاری دفتر پر لہرانے والے پرچم کی مناسب دیکھ بھال اور بروقت تبدیلی متعلقہ انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ BMP کمانڈنٹ آفس پر موجود خستہ حال قومی پرچم کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور مستقبل میں قومی پرچم کی حالت پر باقاعدہ نظر رکھنے کے لیے مؤثر انتظامات کیے جائیں۔

سوال یہ ہے کہ جب قومی پرچم ہی نظر انداز ہو جائے تو سرکاری اداروں کی نگرانی اور انتظامی ذمہ داریوں کا معیار کیا رہ جاتا ہے؟

Rajanpur Police Border Military Police Rajanpur Dawn News Rajanpur

ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور کےایم ایس حمید انجم کا رویہ چیک کریں۔ہسپتال میں گزرتے ہوئے ایک ملازم کو مخاطب ہوتے ہوئے بولا تھک ...
09/09/2026

ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور کےایم ایس حمید انجم کا رویہ چیک کریں۔
ہسپتال میں گزرتے ہوئے ایک ملازم کو مخاطب ہوتے ہوئے بولا تھک ائی،
آگے سے جو اس ملازم نے جواب دیا کمال کر دیا
،تھک ائی تیڈے منہ تے،
پھر جناب کو غصہ آگیا اور اس ملازم کو ایم ایس صاحب بولے کہ میں تمہاری سروس سرنڈر کر دوں گا۔
ملازم نے بھی بولا کہ تم جو کر سکتے ہو کرو پھر دیکھا جائے گا بدتمیز انسان۔
جسے بولنے کی تمیز نہیں ہے اسے ایم ایس بنا کر ہسپتال کا نظام تباہ برباد کر کے رکھ دیا ہے ۔ چھوٹے ملازموں کو نوکری سے نکالنے اور سردار جگن خان کے بندے لگانے کا شوق ہے۔
سردار صاحب آپ کی سیاست بس ہسپتال اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تک محدود ہو گئی ہے۔ جن کا روزگار حمید نے چھینا ہے عین ممکن ہے ان میں سے کچھ لوگ آپ کے ووٹر اور سپورٹر ہوں جو کہ نوکری جانے کے بعد آپ سے نفرت کرنے لگیں۔ سردار صاحب حمید انجم آپ کی ہی مدد سے آپ کی سیاست تباہ کر رہا ہے ۔
تھک ائی وے حمید آ۔۔۔۔۔۔۔

Address

Riyadh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Public Verdict posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to The Public Verdict:

Shortcuts

Share