The Justice Ledger

The Justice Ledger Rajanpur Today is a Web News Channel which covers the local news. A dynamic news channel in Urdu.

Rajanpur Today is a Pakistani news channel committed to bring you up-to-the minute news & featured stories from around Pakistan & all over the world.

08/06/2026

جام پور سٹی تھانہ کی حدود میں ظلم کی انتہا ایک غریب کو ماررہے ہیں تشدد کرنے والے تنویر مشہور حجانہ کھتران گروپ

راجن پور کینال میں نہاتے ہوئے کمسن لڑکا ڈوب گیا، تلاش جاریجام پور (نمائندہ خصوصی):ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور کے علاقے...
07/06/2026

راجن پور کینال میں نہاتے ہوئے کمسن لڑکا ڈوب گیا، تلاش جاری

جام پور (نمائندہ خصوصی):
ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور کے علاقے تتار والا کے قریب راجن پور کینال میں نہاتے ہوئے ایک کمسن لڑکا ڈوب گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 07 جون 2026 کو تقریباً سہ پہر 3 بجے تین دوست، محمد جعفر ولد صابر حسین بوسن، جمیل ولد ابراہیم ہوت بلوچ اور محسن حسین مہدی ولد لیاقت علی چانڈیا نہانے کی غرض سے راجن پور کینال گئے۔ نہانے کے دوران 14 سالہ محسن حسین مہدی اچانک گہرے پانی میں پھسل کر ڈوب گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کو طلب کیا گیا، جس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاپتہ بچے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مقامی پولیس تھانہ سٹی جام پور کے ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکار بھی موقع پر موجود ہیں اور صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید اطلاعات کا انتظار ہے۔

راجن پور: قبائلی دشمنی کی آگ بھڑک اٹھی، بی آر اے کمانڈر ملا رفیق کے بھائی اور کزن مسلح حملے میں جاں بحق​راجن پور/ روجھان...
07/06/2026

راجن پور: قبائلی دشمنی کی آگ بھڑک اٹھی، بی آر اے کمانڈر ملا رفیق کے بھائی اور کزن مسلح حملے میں جاں بحق
​راجن پور/ روجھان (رپورٹ): راجن پور کی تحصیل روجھان کے سرحدی قبائلی علاقے میں دیرینہ قبائلی دشمنی کے نتیجے میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کالعدم تنظیم 'بی آر اے' (BRA) کے کمانڈر ملا رفیق کے سگے بھائی اور کزن کو قتل کر دیا۔
​تفصیلات کے مطابق، بارڈر ملٹری پولیس (BMP) کے تھانہ بھانڈو والہ کی حدود میں گزشتہ روز صبح تقریباً 11 بجے مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا۔ فائرنگ کے اس ہولناک واقعے میں میر حسن ولد مانجھی (کاسٹ رحملانی بگٹی)، جو کہ بی آر اے کمانڈر ملا رفیق کے سگے بھائی تھے، اور محمد حسن ولد جرو رحملانی بگٹی، جو ملا رفیق کے کزن تھے، موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد مقتولین کی لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے عثمان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
​واقعے کا پس منظر اور قبائلی دشمنی:
​ذرائع کے مطابق یہ خونی واقعہ بی آر اے کمانڈر ملا رفیق رحملانی بگٹی اور غلام حسین کھوجا بگٹی قبیلے کے درمیان گزشتہ کئی برسوں سے جاری دیرینہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ مبینہ طور پر تین سے چار سال قبل کمانڈر ملا رفیق کھوجا بگٹی قبیلے کے دو افراد کے قتل میں ملوث تھا، جس کے بعد سے دونوں گروپوں کے درمیان کشیدگی عروج پر تھی۔ اس سے قبل تقریباً چھ ماہ پہلے بھی کھوجا بگٹی قبیلے کی جانب سے ملا رفیق پر ایک انتقامی حملہ کیا گیا تھا، تاہم وہ اس حملے میں بال بال بچ نکلے تھے۔
​بی ایم پی پولیس کی غفلت کا انکشاف:
رپورٹ کے مطابق اس حساس اور سنگین واقعے کے دوران بارڈر ملٹری پولیس (BMP) تھانہ بھانڈو والہ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور پولیس اہلکار بروقت کارروائی کرنے میں ناکام یا غافل نظر آئے۔
​علاقے میں اس وقت شدید کشیدگی اور خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے، جب کہ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تاحال کوئی بڑی کامیابی سامنے نہیں آ سکی ہے۔

راجن پور: جیل پولیس ملازم کے خلاف اپنی ہی بیوی پر بہیمانہ تشدد اور حبسِ بے جا کا مقدمہ درج، ایف آئی آر درج​راجن پور (رپو...
07/06/2026

راجن پور: جیل پولیس ملازم کے خلاف اپنی ہی بیوی پر بہیمانہ تشدد اور حبسِ بے جا کا مقدمہ درج، ایف آئی آر درج
​راجن پور (رپورٹ): ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کی سرکاری رہائشی کالونی میں جیل پولیس ملازم کی جانب سے اپنی ہی بیوی پر مبینہ تشدد، نوزائیدہ بچے سمیت کمرے میں بند کرنے اور زیورات چھیننے کے الزام میں تھانہ سٹی راجن پور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

راجن پور ضلع میں فلاحی اداروں، سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کہ...
07/06/2026

راجن پور ضلع میں فلاحی اداروں، سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کہ ایک پبلک پارک جو ضلع کے تمام سرکاری آفسز بشمول ڈپٹی کمشنرز، ضلعی پولیس آفیسر کے آفس اور رہائشی علاقی کے بھی پاس ہے۔اگر ضلعی ہیڈ کوارٹر میں یہ حال ہے تو باقی علاقوں کا تو اللہ حافظ۔

راجن پور ضلع میں فلاحی اداروں، سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کہ ایک پبلک پارک جو ضلع کے تم...
07/06/2026

راجن پور ضلع میں فلاحی اداروں، سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کہ ایک پبلک پارک جو ضلع کے تمام سرکاری آفسز بشمول ڈپٹی کمشنرز، ضلعی پولیس آفیسر کے آفس اور رہائشی علاقی کے بھی پاس ہے۔اگر ضلعی ہیڈ کوارٹر میں یہ حال ہے تو باقی علاقوں کا تو اللہ حافظ۔

روجھان ٹرائیبل ایریا بی ایم پی بھنڈو والہ تھانہ کی حدود میں خوجہ اور رحملانی برادری میں لڑائی دو رحملانی قتل ہونے کی اطل...
06/06/2026

روجھان
ٹرائیبل ایریا بی ایم پی بھنڈو والہ تھانہ کی حدود میں خوجہ اور رحملانی برادری میں لڑائی دو رحملانی قتل ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈباڈیز ٹی ایچ کیو ہسپتال روجھان منتقل کی جا ریی ہیں۔ بی ایم پی ذرائع
تاہم ابھی تک لڑائی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی

Address

Riyadh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Justice Ledger posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to The Justice Ledger:

Share