Public Aid Committee Jamat e Islami District Rahim yar khan

Public Aid Committee Jamat e Islami District Rahim yar khan عوام کی آواز

24/06/2026

جماعت اسلامی بنگلہ شیریں تحصیل رحیم یارخان کے رہنما محترم حفیظ احمد چوہان صاحب نے متعلقہ علاقے کا دیرینہ مسلہ حل کروایا۔
بنگلہ شیریں علاقے کا کافی ماہ سے واپڈا کے عملہ نے ٹرانسفارمر اتار لیا تھا۔
وہاں کی عوام نے بہت سے سیاسی لوگوں کے پاس اپنی فریاد لےکر گئے لیکن انہوں نے مسلہ حل نا کروایا۔
جماعت اسلامی رحیم یارخان کی قیادت کے پاس یہ مسلہ آیا انہوں نے اس مسلے کو جلد حل کرواکر دیا۔


06/06/2026

مولانا عدنان صدیقی امیر جماعت اسلامی یوسی ٹھل خیرمحمدخان نےآج دفتر جماعت میں ستھرا پنجاب یوسی ٹھل خیرمحمدخان کی ٹیم کے مسلہ سنا اور اس پر انکو یقین دہانی کروائی کے جماعت اسلامی انکے ساتھ ہےاور ضلع انتظامیہ ستھرا پنجاب رحیم یار خان سے
ملازمین کی بحالی، بقایاجات کی ادائیگی اور ناانصافیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا اوراس کے ساتھ ہی
انتظامیہ ستھرا پنجاب ضلع رحیم یار خان کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں، غیرقانونی کٹوتیوں، کرپشن اور ناروا سلوک کے حوالے سے ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ملازمین سے ماہانہ غیرقانونی وصولیاں، رکشہ ڈرائیوروں کے استحصال اور دیگر سنگین بے ضابطگیوں کی شکایات مسلسل موصول ہو رہی ہیں۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے دیے گئے 10,000 روپے کے عیدی چیک تاحال متعدد ملازمین کو نہیں ملے، انہیں فوری ادا کیا جائے۔ اسی طرح مختلف مہینوں میں کی گئی ناجائز کٹوتیوں کا ازالہ کیا جائے اور ماہ مئی کی بقایا نصف تنخواہ بھی فوری طور پر ادا کی جائے۔
میں، امیر جماعت اسلامی یونین کونسل ٹھل خیر محمد خان، آپ کو 24 گھنٹے کا وقت دیتا ہوں کہ بلاجواز فارغ کیے گئے تمام ملازمین کو بحال کیا جائے، بقایاجات ادا کیے جائیں اور تمام غیرقانونی اقدامات کا خاتمہ کیا جائے۔
بصورت دیگر عوامی، قانونی اور انتظامی سطح پر بھرپور ردعمل دیا جائے گا، جس کی مکمل ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ، افسران، ٹھیکیداروں اور سپروائزرز پر عائد ہوگی۔
اب مزید ظلم، ناانصافی اور استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی
یونین کونسل ٹھل خیر محمد خان

29/05/2026

امیر جماعت اسلامی یوسی حاجی پور عامر فرید اور جنرل سیکرٹری جےآئ یوتھ تحصیل خان پور وقاص علی نے
، موضع کچی زمان، بستی چوہدری عبدالجبار، بستی بھٹہ، بستی خالطی اور بستی مغل میں ٹرانسفارمر کے مسئلے پر احتجاج ریکارڈ کروایا اور بیان دیا کہ عوام گزشتہ پانچ دنوں سے بجلی کے ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔ بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو خاص طور پر سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

متعلقہ حکام اور واپڈا/بجلی انتظامیہ سے پرزور اپیل ہے کہ فوری طور پر اس خراب ٹرانسفارمر کو تبدیل یا مرمت کروا کر عوام کی اس سنگین پریشانی کا ازالہ کیا جائے۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، جس میں مزید تاخیر ناقابلِ برداشت ہے۔

اہلیانِ علاقہ کا مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ لوگوں کو اس اذیت سے نجات مل سکے۔

#واپڈا

رحیم یارخان جواب مانگتا ہے۔
18/05/2026

رحیم یارخان جواب مانگتا ہے۔

موضع فیض آباد، بستی غلام حیدر سانگی میں اوور وولٹیج کے باعث اچانک کرنٹ فلو میں خطرناک اضافہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں بستی...
07/05/2026

موضع فیض آباد، بستی غلام حیدر سانگی میں اوور وولٹیج کے باعث اچانک کرنٹ فلو میں خطرناک اضافہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں بستی کے غریب عوام کے گھروں میں استعمال ہونے والی متعدد الیکٹرک اشیاء جل کر ناکارہ ہو گئیں۔ متاثرہ افراد شدید پریشانی اور مالی نقصان کا شکار ہیں۔

اہلِ علاقہ نے سب ڈویژن میاں والی قریشاں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر تکنیکی خرابی دور کر کے عوام کو مزید نقصان سے بچایا جائے۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی یونین کونسل ٹھل خیر محمد خان، مولانا عدنان صدیقی نے کہا کہ بجلی کے نظام میں غفلت اور ناقص انتظامات کی وجہ سے غریب عوام کو ناقابلِ برداشت نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ افراد کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

25/04/2026

یوسی 33 کے علاقے بستی ارشاد کالونی میں سیوریج کا مسئلہ ایک عرصہ سے انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ اہلِ علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں، گلیاں گندے پانی سے بھری ہوئی ہیں اورہیپا ٹاٸٹس ملیریا جیسی موذی بیماریوں کے پھیلنے کا سلسلہ جا رہی ہے۔
اس مسئلے کے حل کے لیے دسمبر 2025 میں ایم ڈی واسا کوباقاعدہ درخواست دی گئی، جبکہ مارچ میں سیٹیزن پورٹل پر بھی شکایت درج کروائی گئی، مگر تاحال کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
جماعتِ اسلامی یوتھ شہر رحیم یار خان کے صدر تنویراحمد، سیکرٹری راجہ خاور ایوب اور جماعتِ اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے ضلعی صدر سید سجاد محمود بھی موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا اور ویڈیو پیغام کے ذریعے ایم ڈی واسا کو واضح پیغام دیا کہ فوری طور پر اس مسئلے کو حل کیا جائے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس دیرینہ مسئلے کو فوری حل نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی اہلِ علاقہ کے ساتھ مل کر واسا آفس کا گھیراؤ کیا جائے گا، اور اپنا قانونی و آٸینی حق استعمال کرتے ہوٸے پر امن احتجاج کیا جاٸیگا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

عوام دشمن پالیسی نامنظور
24/04/2026

عوام دشمن پالیسی نامنظور

پرنٹ میڈیا کوریج
21/04/2026

پرنٹ میڈیا کوریج

21/04/2026

احتجاج کی الیکٹرونک میڈیا کوریج

20/04/2026

اقبال آباد کے مقام پر جماعت اسلامی یوتھ تحصیل کے زیر اہتمام بستی مراد پور روڈ کے لیے پر امن احتجاج کا انعقاد جس کی قیادت ملک عبدالستار تحصیل صدر جماعت اسلامی یوتھ و نائب امیر جماعت اسلامی تحصیل رحیمیارخان راجہ عبدالمالک صاحب نے کی اس موقعہ پر راجہ عبدالمالک صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حقوق نا دینے والے ایم این اے صاحب و ایم پی صاحب کو جگانے کے لیے ہے جو الیکشن کہ دنوں میں روڈ بنانے کے وعدے کرکے مکرجاتے ہیں۔
اس موقعہ پر ملک عبدالستار نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ مراد پور کے حقوق کے لیے ہم ڈی سی صاحب کے پاس بھی جائیں گے اور اس حلقہ سے منتخب ہونے والے ایم این اے اور ایم پی صاحب کو بھی جگانے کے لیے آج پر امن اھتجاج کیا اگر روڈ تعمیر نا کی گی تو ہم فرید چوک اقبال پر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے گے پھربھی بات نا بنی تو ھم لانگ مارچ کرے گے اور مراد پور روڈ کی تعمیر تک خاموش نہیں بیٹھے گے جماعت اسلامی لوگوں کے حقوق کے لیے سب کچھ کرنے کو تیار ھے اس موقعہ پر راجہ مبین جنرل سیکٹری جماعت اسلامی یوتھ نے سب کا شکریہ ادا کیا اور اپنے حق کی آواز بلند کرنے کے لیے جماعت اسلامی کی قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Maryam Nawaz Sharif

Address

Office Airport Road Islam Nagar Rahim Yar Khan
Rahimyar Khan
64200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Public Aid Committee Jamat e Islami District Rahim yar khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share