Deputy Commissioner Rahim Yar Khan

Deputy Commissioner Rahim Yar Khan Deputy Commissioner Rahim Yar Khan

04/09/2026

ڈپٹی کمشنر کا تحصیل خانپور کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے تحصیل خانپور کا تفصیلی دورہ کیا اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، نواز شریف فیملی پارک اور زیرِ تعمیر جاگنگ ٹریک کا معائنہ کیا۔

ہسپتال میں ناقص انتظامی امور پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس کو طبی و انتظامی معاملات میں فوری بہتری کی ہدایت کی۔ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے عملہ کی تربیت اور فائر ہائیڈرنٹس سمیت تمام آلات کے استعمال بارے مکمل آگاہی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

ٹریکٹر ٹرالی پر مقررہ حد سے زائد وزن لوڈ کرنا سنگین جرم ہے!اوور لوڈ مال بردار گاڑیاں حادثات اور قیمتی انسانی جانوں کے ضی...
04/09/2026

ٹریکٹر ٹرالی پر مقررہ حد سے زائد وزن لوڈ کرنا سنگین جرم ہے!
اوور لوڈ مال بردار گاڑیاں حادثات اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتی ہیں۔ چند روپے کا منافع، انسانی جان سے بڑھ کر نہیں۔ ذمہ دار شہری بنیں، اوور لوڈنگ سے گریز کریں!

04/09/2026

نہری پانی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس
رحیم یار خان: ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیرِ صدارت نہری پانی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) آبگینے خان، اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی پی اوز، ایس ای و ایکسین محکمہ انہار سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ نہری پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور پانی چوری میں سہولت کاری کرنے والے محکمہ انہار کے افسران و اہلکاروں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نہری پانی کی منصفانہ تقسیم ہر صورت یقینی بنائی جائے اور غیر قانونی موگوں و کٹ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں اور کاشتکاروں سے اپیل کی کہ وہ پانی چوری میں ملوث عناصر اور ان کی سہولت کاری کرنے والوں کی نشاندہی کرکے انتظامیہ کو بروقت اطلاع دیں۔

04/09/2026

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) چوہدری اعتزاز انجم کی زیرِ صدارت پیرا فورس کا اجلاس۔

پیرا فورس میں کرپشن اور اختیارات سے تجاوز ناقابلِ برداشت ہے۔ فیلڈ موومنٹ کو ڈیجیٹلائز، کارروائیوں کا مکمل ریکارڈ اور افسران کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت۔

موٹر سائیکل و گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بنانے والوں کی رجسٹریشن بھی لازمی قرار دے دی گئی۔

#شفافیت #انتظامیہ

04/09/2026

📍 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاحی ویژن اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔

🔹 شہریوں کی درخواستوں اور شکایات کو بغور سنا گیا۔
🔹 متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے احکامات جاری کیے گئے۔
🔹 عوام کو ریلیف کی فراہمی اور بروقت داد رسی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
🔹 ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت اور شفاف طرزِ حکمرانی کے لیے پرعزم ہے۔

03/09/2026

شہری خوبصورتی کے لیے مزید اقدامات

رحیم یار خان: ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کا شہری خوبصورتی کے لیے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ۔

ڈپٹی کمشنر نے پی ایچ اے کو گرین بیلٹس، بازاروں، سٹی سنٹر اور دیگر اہم مقامات کی تزئین و آرائش کا ٹاسک دیتے ہوئے شاہراہوں، چوکوں اور مارکیٹوں میں موسم کی مناسبت سے پودے لگانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ریلوے چوک پر بوستان پارک کی اپ گریڈیشن کے لیے اقدامات جبکہ گلستان پارک کو پارکنگ کے لیے استعمال کرنے کے حوالے سے تجاویز طلب کیں۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رانا محمود علی نے بریفنگ دی۔

03/09/2026

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) چوہدری اعتزاز انجم کی زیرِ صدارت اجلاس میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ناقص کارکردگی کے حامل مجسٹریٹس کو کارکردگی بہتر بنانے، فیلڈ انسپکشنز مؤثر بنانے اور گرانفروشی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عائد کردہ جرمانوں کی رقم 24 گھنٹوں کے اندر جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

#گرانفروشی

چیزیں ترتیب سے کتنی بہتر لگتی ہیں
02/09/2026

چیزیں ترتیب سے کتنی بہتر لگتی ہیں

02/09/2026

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیرِ صدارت کارکردگی انڈیکیٹرز کا جائزہ اجلاس

رحیم یار خان: ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں حکومت پنجاب کے مقرر کردہ کارکردگی انڈیکیٹرز پر ضلعی محکموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ مختلف محکموں کی کارکردگی، اہداف کے حصول اور عوامی سہولیات کی فراہمی پر بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے افسران کو کارکردگی مزید بہتر بنانے، مقررہ اہداف بروقت حاصل کرنے، عوامی مسائل کے فوری حل اور حکومتی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Address

Dc Office
Rahimyar Khan
64200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Rahim Yar Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Rahim Yar Khan:

Shortcuts

Share