Breaking point-with Aamir

Breaking point-with Aamir all about social and politics

*پنجاب پولیس کے منہ کو جو پچھلے دو سال سے کمپنی اور اسکی خواریوں نے خون لگایا یہ یہ اسی کیا کیا دہرا ہے،**پنجاب پولیس کو...
15/10/2024

*پنجاب پولیس کے منہ کو جو پچھلے دو سال سے کمپنی اور اسکی خواریوں نے خون لگایا یہ یہ اسی کیا کیا دہرا ہے،*

*پنجاب پولیس کو تمیز ، تفریق ، تہذیب ہی بھول گئی ہے ایک پولیٹیکل جماعت پر کریک ڈاؤن ، تشدد ، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنا اور معصوم بچوں اور بچیوں کو سراپہ احتجاج پر ظلم کرنے میں کیا فرق ہے،*

*یہ مکھ منتری اور اسکے لانے والوں کی آشیرباد سے جو پنجاب پولیس کے منہ کو خون لگ چکا ہے وہ اتنی جلدی انکے ڈی این اے سے نہیں جائے گا،*

*جب تک یہ جائے گا تب تک آپ کو وقت ختم ہو چکا ہوگا تب آپ نے اسکے بعد رونا ، پٹنا ، چیخنا ، چلانا نہیں اور گلہ نہیں کرنا کہ ہمارے ساتھ پنجاب پولیس کیا کر رہی ہے۔*

*ہاتھوں سے دی ہوئی منہ سے کھولنی پڑتی ہے اور آپ اسکے لئے تیار رہیں وقت بدلتے دیر نہیں لگتی۔*🚨

15/10/2024

پنجاب کالج سانحہ
تیری میری کی ہوندی اے
دھی تے سب دی دھی ہوندی اے

21/09/2024

‏عمران خان کیطرف سے 21 نکاتی ایجنڈہ۔

1- آرمی چیف کی تعیناتی چیف جسٹس کی طرح ہو، یعنی سینئر موسٹ آرمی چیف بنے۔

2- کسی بھی سرکاری عہدے بشمول آرمی چیف کے، کوئی ایکسٹینشن نہیں ہو گی، مکمل پابندی عائد کرنا ہوگی۔

3- کسی بھی ریٹائرڈ یا حاضر سروس فوجی افسر کی سول اداروں میں بھرتی پر پابندی ہونی چاہیے۔

4- وزیر اعظم ہاؤس میں ملٹری سیکرٹری کے دفتر کو فی الفور بند کرنا ہو گا، فوجیوں کا حکومتی اور سیاسی امور سے کوئی دور کا بھی واسطہ نہیں ہونا چاہیے۔

5- وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی پاک بحریہ اور پاک ائیر فورس کے حوالے کی جائے۔

6- تمام سول اور فوجی افسران کی مراعات برابر ہوں۔ ہسپتال، سکول، کالج، یونیورسٹی، گولف کورس، کلب، پلاٹ، گھر، پینشن، تنخواہ سب برابر ہوں، ایک چپڑاسی اور جنرل کے بیٹے کو ایک جیسی تعلیمی اور صحت کی سہولیات ملیں۔

7- بطور جنرل ترقی سے قبل افسر سے حلف نامہ لیا جائے کہ وہ بعد از ریٹائرمنٹ 10 سال تک بیرون ملک ملازمت یا کاروبار یا انویسٹمنٹ یا شہریت یا رہائش نہیں رکھ سکتا۔

8- آئی ایس آئی کو ری سٹرکچر کر کے وسیع تر قومی مفاد سے جوڑا جائے۔ بھارت، ترکیہ اور یورپ کے ماڈل پر جاسوسی کا نیا نظام بنایا جائے، جو سویلیئن بالادستی کا عکس ہو۔ فوج کے تین ادارے اپنی اپنی انٹیلی جینس ایجنسی کو صرف اپنے دفاعی نظام سے متعلق کریں۔

9- سول سروس اکیڈیمی اور جوڈیشل اکیڈیمی کو ری سٹرکچر کیا جائے، سول اور جوڈیشیل ریفارمز سے پرانے نظام کو دفن کیا جائے، فوج سے سفارشی افسران کی سول سروس میں سالانہ بھرتی بند کی جائے۔

10- فوج پر ہر قسم کے کاروبار پر پابندی ہونی چاہیئے۔

11- عدلیہ کے ججوں کے احتساب کیلئے whistle blower کا نظام بنایا جائے۔

12- دفاعی پالیسی کو ری وزٹ کیا جائے اور دفاعی بجٹ میں 50% کمی لائی جائے۔

13- آئی ایس پی آر ادارے کو صرف پیشہ وارانہ حدود میں رکھا جائے۔

14- مطالعہ پاکستان کے سلیبس میں 1971 کی شکست، جمہوریت کی اہمیت اور غیر جمہوری قوتوں کے کردار کو شامل کیا جائے۔

15- ریٹائرڈ جج یا بیوروکریٹ کی پبلک سیکٹر میں ریٹائرڈمنٹ کے بعد نوکریوں پر مکمل پابندی ہونی چاہیے اور دس سال تک ملک سے باہر نوکری، کاروبار اور رہائش پر پابندی ہونی چاہیئے۔

16- تمام سرکاری افسروں کی دوران ملازمت اور ریٹائرڈمنٹ کے بعد ٹیکس ریٹرن کو پبلک رکھا جائے، اسمیں بیوی اور بچوں کی ٹیکس ریٹرن کو بھی شامل کیا جائے کیونکہ تمام کرپٹ گورنمنٹ افسران بیوی بچوں کے نام پر کرپشن کے پیسے سے جائیدادیں بناتے ہیں۔

17- الیکشن کمیشن کا ادارہ نئے سرے سے ری سٹرکچر کیا جائے اور EVM اور ڈیجیٹل ووٹنگ کے نظام کو لایا جائے۔

18- اوورسیز پاکستانیوں کیلئے الیکشن کے دوران گھر بیٹھے ڈیجیٹل ووٹ کا نظام بنایا جائے۔

19- ہمسایوں بھارت، افغانستان، چین، ایران اور ریجنل ممالک ترکیہ، وسطی ایشیائی ریاستیں اور روس کیساتھ ترجیحی بنیادوں پر تعلقات بہتر کیئے جائیں۔

20- کشمیر پر یو این کی قرارداد والا اصولی موقف رکھا جائے اور اپنی معاشی حالت بہتر کر کے اس ایشو پر اپنی آواز کو مضبوط کیا جائے۔

21- فلسطین کیلیئے سپیشل ٹاسک فورس بنائی جائے اور انکی مالی، معاشی، عسکری، اخلاقی مدد کی جائے، اگر یورپ یوکرین کیلیئے یہ سب کچھ کر سکتا ہے تو ہم کیوں نا فلسطین کے مظلوم عوام کیلیئے کچھ کریں۔

07/06/2024
13/02/2024

*‏بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردّعمل*

انتخابات میں عوام کیجانب سے مسترد کئے جانے کے بعد پی ڈی ایم کے کل پرزوں نے عوام کو دھوکہ دینے کیلئے نئے ناٹک کا آغاز کر دیا ہے،

زرداری کے فرزند کی سوچ جمہوری ہوتی تو جاتی امرا کے قزاقوں کے ساتھ مک مکا کی نئی مہم چلانے کی بجائے تحریک انصاف کو میسر عوامی مینڈیٹ تسلیم کرتے اور ووٹ کی کھلی بے حرمتی کی مذمت کرتے،

عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کے حوالے سے زرداری کے فرزند کی جماعت سیاہ تاریخ کی حامل ہے،

عوامی مینڈیٹ کی کھلی توہین میں پیپلزپارٹی کی سہولتکاری نے پاکستان کو مشرقی بازو کی علیحدگی کا گہرا زخم دیا،

آج زرداری کا فرزند زرداری کے اشاروں پر اپنی خاندانی اور موروثی سیاست کو ننگی بددیانتی اور اقتدار کی بندر بانٹ کے ذریعے زندہ رکھنے کی کوششیں کررہا ہے،

آئینی، حکومتی اور پارلیمانی عہدوں کی آپس میں تقسیم کے بعد باہم فاصلوں کی اداکاری ان کے کسی کام آئے گی نہ عوام ان کے جھانسے میں آئیں گے،

عمران خان کے دیے گئے شعور کے بعد قوم جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک ہی سکّے کے دو رُخ، عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھنسانے اور ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں،

قوم جانتی ہے کہ عمران خان اس بوسیدہ نظام کو بدلنے کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں جس کے یہ دونوں بینیفشری ہیں اور اسے تقویت اور دوام بخشنا چاہتے ہیں،

قوم کی آئندہ نسلوں کو گروی رکھ کر اپنی موجودہ اور آئندہ نسلوں کے مستقبل محفوظ بنانے کے مکروہ منصوبے عوام خاک میں ملائیں گے،

حکومت سازی ہو یا حزبِ اختلاف کی ذمہ داریاں سنبھالنے کا معاملہ، تحریک انصاف ہی اکثریّتی مینڈیٹ کی حامل ہے،

ان کی ہر سازش اور پسِ پردہ مک مکا کا توڑ نکالیں گے اور ملک و قوم کو ان کے شر سے محفوظ بنائیں گے- ترجمان تحریک انصاف

07/02/2024

کل قوم کی تقدیر لکھنے کا دن ہے پاکستان کا مستقبل لکھنے کا دن ہے اپنی نسلوں کا مول لگانے کا دن کل آپ فیصلہ کرینگے کہ اپنی نسلوں کو انمول کرنا ہے یا بے مول
اس وطن اس مٹی اور اس ملت کا مستقبل آپ سب کے ہاتھ میں ہے کل وہی دن ہے جس کے لیئے اقبال نے کہا تھا کہ
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

17/01/2024

*پاگل پن نمبر 1*
۔۔ کروڑوں روپے کی حفاظت کے لیے بنک 15000 روپے ماہانہ تنخواہ پر گارڈ رکھتا ہے ۔
*پاگل پن نمبر 2*
۔۔ ان پڑھ قوم کے لیے ٹینکر پہ بچاؤ کی ہدایات انگریزی میں لکھتے ہیں ۔
*پاگل پن نمبر 3*
۔۔ سڑک پہلے بناتے ہیں ۔ پھر اسے کھود کر بجلی ، گیس کی لائنیں بچھاتے ہیں ۔
*پاگل پن نمبر 4*
۔۔ مسجدوں سے بجلی کے بل میں ٹی ۔ وی لائیسنس کی فیس وصول کرتے ہیں ۔ اور ملک کا نام ھے ۔۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان.
*پاگل پن نمبر 5*
۔۔ حادثات میں مرنے ، جلنے والوں کے ورثا کو کروڑوں بانٹ دیں گے ، مگر حادثات کی روک تھام ، سزا جزا اور ایمرجنسی سے نمٹنے پر ٹکہ خرچ نہیں کریں گے ۔
*پاگل پن نمبر 6*
۔۔ خود قرضے پہ قرضہ لیتے رہتے ہیں اور عوام کو بچت اسکیموں کی ترغیبیں دیتے ہیں کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے گھر بیٹھے دیتے ہیں
*پاگل پن نمبر7*
عیدالفطر۔۔۔ عیدالاضحی۔۔ربیع الاول۔۔ گیارہویں۔۔ شادی بیاہ۔۔سب اسلامی چاند دیکھ کر مناتے ہیں اور عیسوی سال کے آغاز پر اتنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں کہ عیسائی بھی حیرت زدہ رہ جاتے ہیں
*پاگل پن نمبر 8*
مایوں۔۔۔مہندی۔۔۔شادی بیاہ۔۔۔سب میں ہندوستان کی پیروی اور بیٹی کی رخصتی پر قرآن کاسایہ کرتے ہیں
*پاگل پن نمبر 9*
ووٹ کرپٹ،چوروں ڈاکوؤں کو دیتے ہیں اور نظام حکمرانی حضرت عمر کا چاہتے ہیں.
*پاگل پن نمبر 10*
عوام پندرہ بیس ہزار کما کر بھی بجلی کا بل خود دے اور اشرافیہ کو 2000 یونٹ بجلی فری
*پاگل پن نمبر 11*
عوام کے لیے غیر میعاری سرکاری ہسپتال اور خود کے لیے انگلینڈ اور امریکہ میں علاج
کہاں تک سنو گے ۔۔۔۔ کہاں تک سناوں
*یہ ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان*🇵🇰

31/08/2023

23/07/2023

*اس معاشرتی اور اخلاقی پستی کو دور کرنے کے لیے متاثرہ فیملیز کو بلا جھجک اب نکلنا ہوگا مافیاز کے خلاف*
*احباب سے گزارش ہے اس ویڈیو کو وائرل کریں* s

15/07/2023

‏‎مشہور زمانہ ڈرامہ پری زاد میں ناساز کا کردار ادا کرنے والے اداکار ادیب اور منصف عدیل افضل کا جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس کے حملہ ہر کمال کا تجزیہ اور بہترین سوالات ، داد کے مستحق ہیں ضرور سنے اور کوشش کریں اسکو ہر عام پاکستانی تک پہنچیں گے اپنے کنٹیک نمبر پر بھیجیں 😌

15/07/2023

دنیا حضرت عیسیٰ کا انتظار کر رہی ہے اور پی ڈی ایم والے فائز عیسیٰ کا انتظار کر رہے ہی . #

Address

Rahim Yar Khan
Rahimyar Khan
64200

Telephone

+923136776786

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Breaking point-with Aamir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Breaking point-with Aamir:

Share