Ch. Muhammad Iqbal Public Secretariat

Ch. Muhammad Iqbal Public Secretariat Pubicl enterment

24/10/2022
رحیم یارخان سٹی رپورٹر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسینٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے ملک میں بڑھتا  ہوا سیاسی  ومعاش...
18/10/2022

رحیم یارخان سٹی رپورٹر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسینٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے ملک میں بڑھتا ہوا سیاسی ومعاشی عدم استحکام موجودہ فرسودہ جمہوری نظام کا کیا دھرا ہے اس نظام نے ملک میں سیاسی منافرت کے سوا کچھ نہیں دیا سیاسی جماعتیں ودیگر اسٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کرسرجوڑیں اور ملک کو درپیشں بحرانوں سے نجات دلواییں قومی ایجنڈہ تیار کرکے اس پر عمل پیرا ہوں رحیم یارخان یونین اف جرنلٹس دستور کے صدر جاوید اقبال کی قیادت میں ملنے والےوفد سے ملاقات کے دوران چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ صدارتی نظام ہی مسایل و بحرانوں کا حل ہے ملک کی بقا سالمیت اور خوشحالی پہلے نمبر پر ہونی چاہیے جعفر اقبال نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر کمزور کردیا تھا پی ڈی ایم کی قیادت اقتدار میں نہ آتی تو ملک بحرانوں کے گڑھوں میں گر جاتاملک کے سب سے بڑے پاپولر لیڈر میاں نواز شریف ہیں ان کی ملکی وعلاقای خدمات تاریخ کا حصہ ہیں قومی صحت کارڈ کا آغاز بھی انہوں نے رحیم یارخان سے شروع کیا تھا وہ انتخاب سے قبل واپس پاکستان آکر ایک بار پھر اپنا قومی کردار ادا کرکے ملک کو مضبوط بناییں گے ضمنی الیکشن نے پی ڈی یم میں نیا جذبہ پیدا کیا ہے عمران خان کی خالی کردا نشستوں کے نتایخ پی ڈی ایم کے حق میں ہوں گے جعفر اقبال نے کہا کہ یرے گھرنے کی مسلم لیگ ن کے ساتھ چالیس سالہ وابستگی پر فخر ہے اس گھرانے نے محبت بھای چارے اور باہمی استحکام کی سیاست اپنا رکھی ہے اقتدار ہماری منزل نہیں عوامی خدمت سے سکون ملتا ہے یہی وجہ سے کہ چالیس سالہ سیاسی سفر میں عوام کے ساتھ اس گھرانے نے اپنا تعلق قایم کر رکھا ہے اس موقع پر مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری عران مقصود ڈیلیگیٹ ممبر ڈاکٹر ممتاز مونس نایب صدر سجاد اسلم اشفاق احمد ودیگر موجود تھے

خان پور 14 اکتوبر 2022 سنیئرمرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سنیٹیر چوھدری محمد جعفر اقبال ...
15/10/2022

خان پور 14 اکتوبر 2022
سنیئرمرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سنیٹیر چوھدری محمد جعفر اقبال کی خان پور آمد۔ لیگی راہنما خواجہ ادریس ایڈووکیٹ کی اہلیہ اور سابق چیئرمین نوید خالق وینس کے بھائی عبدالوحید وینس کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ موجودہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔ ہم اس وقت ہر طرف سے بحرانوں میں گھرے ہوئے ہیں،وقت کا تقاضا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈر مل بیٹھ کر کوئی قومی ایجنڈا بنائیں، ملکی مفاد میں پالیسیاں مرتب کی جائیں اور معاشی ایمرجنسی کا نفاذ کر کے ملکی معشیت کو سہارا دینے کے لیے سب اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ مسائل کے حل کے سلسلے میں صدارتی نظام کا نفاذ بھی وقت کی ایک اہم ضرورت ہے، بلدیاتی نظام کو مضبوط کر کے چھوٹے صوبے بنانے چاہیے، اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی سے عام آدمی کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ میں پاکستان میں صدارتی نظام کا ہمیشہ حامی تھا اور اب بھی ہوں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہماری قیادت پر جھوٹے اور انتقام پر مبنی مقدمات بنائے گئے جس سے ملک کو کمزور کرنے کی سازش کی گئی، مشرف دور میں بھی نیب کو سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کیلئے بنایا گیا تھا۔ میاں محمد نواز شریف جب چاہیں گے پاکستان واپس آ جائیں گے۔ آڈیو لیکس کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے کمیٹی بنا دی گئی ہے جسکے سربراہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ہیں۔ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ بھی وزیر اعظم شہباز شریف کرینگے۔اس موقع پر میاں خالد شاہین، میجر ریٹائرڈ فرخ، رائو ظفر، رانا وسیم، رائو عبدالرئوف ایڈوکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار خانپور، سنئیر وکیل چوہدری افضل ایڈوکیٹ، چوہدری الطاف گوجر، رانا ضیاء الدین آصف، چوہدری افتخار، ظفر گوجر، الیاس پوڑا، عبدالصمد بندیشہ، اویس عمر اویسی، سہیل الہٰی، ثمران گوجر سمیت پارٹی کے سنئیر افراد بھی موجود تھے۔

14/10/2022

*سابقہ ڈپٹی سیپکر چوہدری جعفر اقبال گجر سے میاں طالب حسین کی خصوصی ملاقات*
*رپورٹ۔ میاں طالب حسین*

Address

Rahimyar Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ch. Muhammad Iqbal Public Secretariat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share