Insaf Lawyers Forum Balochistan

Insaf Lawyers Forum Balochistan This is an Official Page of ILF Balochistan

24/05/2026

‏"بلوچستان کے دہشت گرد ایک ایس ایچ او کی مار ہیں۔" محسن نقوی

‏ان کھوکھلی بڑکوں کا وزن تو پہلے ہی دن ناپا جا چکا تھا، لیکن اب معصوموں کے خون نے آپ کے دعووں کی قلعی پوری طرح کھول دی ہے۔ آج ان جنازوں پر آپ کی وہ بڑک کہاں گئی؟ ملک کھوکھلی بیان بازی سے نہیں، بلکہ تجربے، سنجیدگی اور اہلیت سے چلتے ہیں۔

22/05/2026

آئی ایل ایف بلوچستان کے صدر سلام آغانے تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔

22/05/2026

آئی ایل ایف بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ عبدالحکیم زرین نے تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔

22/05/2026

کوئٹہ: تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کی مرکزی کال پر سیاسی قیدیوں کی رہائی، مہنگائی، لاقانونیت اور عوام کو درپیش دیگر مسائل کے خلاف منان چوک سے میٹروپولیٹن کارپوریشن تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں پاکستان تحریک انصاف، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور مجلس وحدت المسلمین سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور رہنماؤں نے شرکت کی۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی، بالخصوص مزدور طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بڑھتی مہنگائی اور معاشی بدحالی کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، تیل و گیس کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور ملک میں جاری لاقانونیت کا سلسلہ بند کیا جائے۔ مقررین نے خبردار کیا کہ اگر عوامی مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کی مرکزی قیادت کی ہدایات کے مطابق مزید سخت اور بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے
‬⁩ ‬⁩

22/05/2026
21/05/2026

‏جو بہنوں کا مطالبہ ہے وہی پاکستان کا مطالبہ ہے۔
‏عمران خان کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نامنظور !

21/05/2026

‏عمران خان حق پر تھا۔ عمران خان نے اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ پاکستانی قوم کے لیے روس کا دورہ کیا، سستا تیل اور سستی گندم پاکستانیوں کے لیے لانے گیا تھا۔ پھر کیا ہوا؟ ایک سائفر کے ذریعے اس کی حکومت گرا دی گئی۔ عمران خان نے پاکستان کی خودمختاری کے لیے Absolutely not کہا تھا لیکن ایک سائفر کے ذریعے ہینڈزاپ کر دیا گیا۔

‏رجیم چینج کے بعد پاکستان کو کیا ملا؟ معیشت تباہ، تاریخ کی بدترین مہنگائی، بے روزگاری، اندرونی و بیرونی قرضہ 97 ہزار ارب تک پہنچ گیا۔ ستر سال کا قرض 44 ہزار ارب تھا جو آج 97 ہزار ارب ہو چکا ہے۔

‏نہ کوئی صحافی محفوظ ہے نہ کوئی جج محفوظ ہے۔ رجیم چینج کے بعد پاکستان کو یہی ملا ہے۔

‏وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
‏⁦‪‬⁩

21/05/2026

‏سلمان صفدر صاحب کو پچھلے دس سال سے آنکھ کا ایک مرض لاحق ہے جس کا علاج وہ جاپان سے کرواتے ہیں۔ بائیس تاریخ کو ان کی اپوائنٹمنٹ ہے۔ اس لیے ہم نے عدالت سے استدعا کی کہ جب تک وہ واپس نہیں آتے، کیس کو موخر کیا جائے۔ عدالت نے اظہار برہمی کیا تو ہم نے کہا کہ بیماری کسی کے اختیار میں نہیں ہوتی اور علاج کروانا ہر کسی کا حق ہے۔

‏سلمان صفدر کی غیر موجودگی میں اگر عدالت اپنی مرضی کا کوئی وکیل کھڑا کر کے فیصلہ سناتی ہے تو یہ خلافِ آئین ہوگا۔ سلمان اکرم راجہ
‏⁦‪‬⁩

21/05/2026

‏عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن سے تشدد کیا گیا، زہریلا پانی پھینکا گیا، شیلنگ کی گئی، بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گرایا گیا۔
‏کبھی کسی جج یا جنرل کی فیملی کے ساتھ ایسا کیوں نہیں ہوا؟
‏صرف عمران خان کے ساتھ ہی کیوں؟
‏کیا صرف اس لیے کہ اُس نے ”Absolutely Not“ کہا تھا؟ یا اس لیے کہ اُس نے غلامی نامنظور کہا تھا؟ ⁧‫ ‬⁩

21/05/2026

‏نواز شریف کے جعلی پلیٹلیٹس گرے، پھر بھی عمران خان نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا اور اسے علاج کے لیے جانے دیا۔ وہ ایک ہفتے کے لیے گیا اور سالوں گزارے، لیکن کوئی ادارہ اسے واپس لانے کے لیے ایکٹو نہ ہوا۔
‏وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
‏⁦‪‬⁩

اعلامیہ!تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں کے اکابرین کا اہم اجلاس پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے دفتر میں منعقد ہو...
20/05/2026

اعلامیہ!
تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں کے اکابرین کا اہم اجلاس پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے دفتر میں منعقد ہوا، اجلاس صدرات پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ صدر زین العابدین خان خلجی نے کی
ایجنڈا =22مئ جمعتہ المبارک کے دن بوقت چار بجے تحریک تحفظ آئین پاکستان قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کیجانب سے
عمران احمد خان نیازی و اسیران رہائی اور علاج آئین کی بحالی اور بد امنی بے روزگاری، مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے صوبہ بھر میں اور مرکزی احتجاجی مظاہرہ پریس کلب کوئٹہ کے سامنے منعقد ھوگا، تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل بی این پی، پی ٹی آئی، وحدت المسلمین،سنی اتحاد کونسل اور پشتون خواء میپ قائدین اور کارکنان بھر پور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں اور لائحہ عمل مرتب کیا گیا
مرشد عمران خان رہائی اور قانون کی بالادستی

Address

M. A Jinnah Road
Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Lawyers Forum Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share