Balochistan Police

Balochistan Police Serve and Protect

28/04/2026
28/04/2026
فرض شناس اور قابل افسران واہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں جو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنی زندگی قانون کی عمل داری کیل...
14/04/2026

فرض شناس اور قابل افسران واہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں جو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنی زندگی قانون کی عمل داری کیلئے وقف رکھتے ہیں انہوں نے دوران ملازمت محکمہ کی جانب سے تفویض کی گئی ذمہ داری کواحسن طور پر ادا کرکے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی ثبوت پیش کیا۔
پولیس افسران اور اہلکاروں نے محکمہ پولیس میں احسن طریقے سے فرائض منصبی کی ادائیگی نہایت ایمانداری کے ساتھ کرکے ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔ریٹائر ہونے والے افسران و اہلکار اپنی ڈیوٹی ذمہ داری و فر ض شناسی سے ادا کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پولیس بلوچستان نے سینٹرل پولیس آفس میں ریٹائر ہونے والے افسران کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
آئی جی بلوچستان نے کہا کہ ریٹائرڈ پولیس افسران کے تجربات اور صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے ریٹائرڈ اافسران کے پنشن، جی پی فنڈ اور دیگر تمام امور کو مذکورہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ پولیس ملازمین کی حاضر سروس اہلکاروں کی طرز پر ان کے اہل خانہ کی صحت اور تعلیمی بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔
ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے پیشہ ورانہ تکنیکی اور تفتیشی امور پر تجاویز سے استفادہ حاصل کیا جائے جو کہ پولیسنگ لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔
تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ایڈمن جاوید علی مہر ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر حسن اسد علی ، ڈی آئی جی فنانس سہیل احمد شیخ، ڈی آئی جی ٹیلی شاد بن مسیح ،ڈی آئی جی اکاونٹیبلیٹی بیورو سہیل احمد , اے آئی جی آپریشنز نوید عالم ، اے آئی جی جنرل عابد خان ،اے آئی جی ڈویلپمنٹ احمد سلطان،اے آئی جی کمپلینٹ محمد ہاشم ،ڈی ایس پی لیگل محمد عباس سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے پیشہ ورانہ ذمہ داری پوری کرکے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کو یادگاری شیلڈ اور تحائف دی۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے افسران کی محکمہ پولیس کیلئے خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیس انکے خدمات ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ افسران نے ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کے انعقاد پر آئی جی پولیس بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کو اپنا شان سمجھتے ہیں اور محکمے کی بہتری کیلئے اپنے تجربات کی روشنی میں قابل عمل تجاویز بھی دیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر محکمہ کو ان کی خدمات کی ضرورت پڑی تو ہر سطح پر معاونت اور مددگار ثابت ہونگے۔

انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ پولیس افسران کے کیرئیر کا اہم حصہ اور...
09/04/2026

انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ پولیس افسران کے کیرئیر کا اہم حصہ اور اس کی ذمہ داریوں میں اضافے کا عکاس ہے۔ ماتحت سٹاف سے بہتر پرفارمنس لینا سپروائزری افسران کی ذمہ داری ہے لہٰذا ترقی پانےو الے افسران اپنا کمانڈنگ رول مزید تندہی کے ساتھ ادا کریں گے تو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دی گئی ذمہ داری بہتر اور موثر طریقے سے انجام دے سکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پولیس بلوچستان نے سینٹرل پولیس آفس میںایس ایس پی رینک پرترقی پانے والے پولیس افسران نوید عالم اور شیرعلی کو بیجز لگانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہراورایڈیشنل آئی جی پولیس آغامحمد یوسف نے ایس ایس پی رینک پر ترقی پانے والے دو افسران کو بیجز لگائے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے کہاکہ سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کی گائیڈلائنز کے مطابق شہریوں کو خدمات کی فراہمی اور جرائم کے قلع قمع کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور عام شہری کے ساتھ تعاون اور جدید پولیسنگ کے نظام کے مطابق شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے جبکہ پولیس کے مثبت تشخص کو مضبوط بناتے ہوئے احساسِ تحفظ کے احساس کو اجاگر کیا جائے ۔آئی جی پولیس بلوچستان نے ترقی پانے والے افسران کو محکمانہ ترقی پر مبارک باد دی۔ترقی پانے والے افسران نے شہریوں کی خدمت اور تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی اشفاق احمد ، ایڈیشنل آئی جی جاوید علی مہر ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر حسن اسد علوی، ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت ، ڈی آئی جی فنانس سہیل احمد شیخ ،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ طاہر علاﺅالدین ،ڈی آئی جی ٹیلی شاد بن مسیح،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایہ ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی اور ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام خان مندوخیل بھی موجود تھے ۔

Address

Gulistan Road Near Millennium Mall
Quetta
83000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Balochistan Police:

Share