04/09/2026
کوئٹہ ویسٹ: خروٹ آباد اور خیزی چوک میں گرانفروشی کے خلاف کارروائی، 3 افراد گرفتار
کوئٹہ ویسٹ (4 ستمبر): ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنجپائی عبدالقیوم نے خروٹ آباد اور خیزی چوک کے علاقوں میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران سبزی فروشوں اور دودھ فروشوں کی دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ گرانفروشی پر کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کو سخت وارننگ دی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر پنجپائی عبدالقیوم نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فروخت یقینی بنائیں اور نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے اور گرانفروشی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔