Private law College's Balochistan

Private law College's Balochistan union of Private law College's Balochistan

Permanently closed.
04/07/2026

سوال غیر قانونی بھرتی کا، جواب تھریٹ الرٹ کا۔

09/06/2026

آل بلوچستان پرائیویٹ لاء کالجز کے چیئرمین سجاد احمد کاکڑ اور پی ایس او کے صوبائی رہنما ایڈوکیٹ ہارون خان
یونیورسٹی آف بلوچستان کے کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر سے ملاقات کے بعد طلبہ کے لیے خوشخبری

*اہم اعلان برائے طلبہ - آل بلوچستان پرائیویٹ لاء کالجز*

سجاد احمد خان، چیئرمین آل بلوچستان پرائیویٹ لاء کالجز،
آج یونیورسٹی آف بلوچستان کے کنٹرولر امتحانات اور ڈپٹی کنٹرولر سے ملاقات کے بعد طلبہ کو 3 بڑی خوشخبریاں دینا چاہتا ہوں:

*1. ڈراپ آؤٹ امیدواروں کے لیے گولڈن چانس*
پانچ سال بعد پہلی بار ان 5-6 ڈراپ آؤٹ امیدواروں کے لیے گولڈن چانس منظور کروا لیا گیا ہے۔ تمام متاثرہ طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔ آپ فوری تیاری شروع کر دیں۔

*2. 2026 کے نئے سمسٹر سسٹم کے طلبہ کا مسئلہ*
2026 کے سمسٹر سسٹم والے نئے طلبہ کا امتحان والا مسئلہ بھی حل کروا لیا ہے۔ انشاءاللہ کل یا پرسوں تک باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔

*3. امتحانی نمبروں کی تقسیم واضح ہو گئی*
پرائیویٹ لاء کالجز کے طلبہ کے لیے پیپر 100 نمبر کا ہوگا۔ 30 نمبر کالجز دیں گے جو کوئز اور اسائنمنٹ پر مشتمل ہوں گے۔ باقی 70 نمبر کا پیپر یونیورسٹی لے گی۔ یہ دیرینہ مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے۔

*4. سپلیمنٹری امتحان کا انعقاد*
4-5 سال بعد پہلی بار سپلی کا انعقاد کروایا ہے۔ انشاءاللہ 15 جولائی 2026 تک سپلیمنٹری امتحان کنڈکٹ ہو جائے گا۔
اور اس کے علاوہ جو فرسٹ ایئر سیکنڈ ایئر تھرڈ ایئر فورتھ ایئر ففتھ ایئر کے بعد جو اینول والے ہیں ان کے لیے بھی دو ماہ کی ریلیکسیشن لے لی گئی ہے انشاءاللہ اس دفعہ اکتوبر میں ان کا پیپر لے لیا جائے گا
میں تمام طلبہ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔

اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

*سجاد احمد خان*
چیئرمین آل بلوچستان پرائیویٹ لاء کالجز
Sajjad Kakar
Haroon Khan Musakhel
Zarghoon Law College Quetta

!  السلام علیکم امید ہے اپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے فاٸنل اٸیر کے مندرجہ ذیل رول نمبر والے دوست جنکا ایگریگیٹ نہیں بنا ہے ...
05/06/2026

! السلام علیکم
امید ہے اپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے
فاٸنل اٸیر کے مندرجہ ذیل رول نمبر والے دوست جنکا ایگریگیٹ نہیں بنا ہے جس کی بنا پر انکا رزلٹ سیز کردیا گیا ہے لہذا یہ دوست ہارون خان یا مجھ سے لازمی رابطہ کریں
کوشش کریں گے انکے چھ سال بچ جاٸیں اور انہیں سپیشل چانس دے دی جاٸے تاکہ یہ دوست دوبارہ پیپر دے کر اپنا رزلٹ ایگریگیٹ بہتر بنا سکیں

رول نمبرز:
226 ,230 ,805, 1202 ,1272 .

نوٹ : رولز کے مطابق مجموعی طور پر پانچ سال کی ڈگری رزلٹ میں طالب علم کے پچاس 50 فیصد نمبرز لینا ضروری ہے بصورت دیگر رزلٹ سیز کردیا جاتا ہے چھ سال کی محنت اور ڈگری ضاٸع ہوجاتی ہے

" سجاد کاکڑ، چئیرمین بلوچستان پرائیویٹ لاء کالجز، یونیورسٹی آف بلوچستان کے ڈی جی ایڈمنسٹریشن، کنٹرولر امتحانات اور ڈپٹی ...
17/04/2026

" سجاد کاکڑ، چئیرمین بلوچستان پرائیویٹ لاء کالجز، یونیورسٹی آف بلوچستان کے ڈی جی ایڈمنسٹریشن، کنٹرولر امتحانات اور ڈپٹی کنٹرولر سے کل ہونے والی ملاقات پر اُن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اِس ملاقات کے بعد ہمارے پانچ ماہ سے رُکے ہوئے رزلٹ پر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میں انتظامیہ کا شکر گزار ہوں کہ اُنہوں نے طلباء کے قیمتی وقت کے ضیاع کا احساس کرتے ہوئے فوری اقدام کیا۔

ہم آئندہ بھی طلباء کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور اُن کا قیمتی وقت بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔

میں جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ کا ایک بار پھر شکریہ ادا
کرتا ہوں جنہوں نے ہماری عزت کا بھرم رکھا۔"
University of Balochistan جامعہ بلوچستان
UNIVERSITY LAW COLLEGE QUETTA(UN-Official)
Balochistan Bar Council
Sajjad Kakar



"چئیرمین سجاد احمد خان کی جدوجہد: بلوچستان کے پرائیویٹ لاء کالجز کے طلباء کے حقوق کی آواز"کوئٹہ: سجاد احمد خان، ایک ایسے...
24/12/2025

"چئیرمین سجاد احمد خان کی جدوجہد: بلوچستان کے پرائیویٹ لاء کالجز کے طلباء کے حقوق کی آواز"

کوئٹہ: سجاد احمد خان، ایک ایسے طالب علم جو اپنی تعلیمی سفر میں جدوجہد اور عزم کی ایک روشن مثال بن گئے ہیں۔ ابتدائی تعلیم زیارت کلی احمدون سے حاصل کرنے کے بعد، انہوں نے گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا۔ کچھ عرصہ سیکنڈ لفٹننٹ کی تیاری کرنے کے بعد، ایڈوکیٹ اولس یار ترین صاحب کی مشاورت پر انہوں نے قانون کے شعبے میں قدم رکھا ، اور زرغون لاء کالج کوئٹہ میں تعلیم حاصل کی۔

بلوچستان کے پرائیویٹ لاء کالجز کے طلباء کو امتحانات سے محروم کرنے کے بعد ، سجاد احمد خان نے "آل بلوچستان پرائیویٹ لاء کالجز" کے نام سے ایک سٹوڈنٹ یونین بنائی۔ دو ہزار سے زائد طلباء کے اعتماد کے ساتھ، انہوں نے صوبائی محتسب بلوچستان ، میں کنٹرولر اور رجسٹرار کو طلب کیا گیا اور طلباء کے حق میں فیصلے کرائے
اس کے بعد، انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور گورنر بلوچستان سے ملاقات کی، جس کے بعد گورنر نے یونیورسٹی کے وی سی سے بات کر کے ایک ہفتے میں امتحانات کا انعقاد کروایا۔ اگرچہ پہلے پیپر کے بعد طلباء کا ردعمل مخلوط رہا، سجاد احمد خان کی کامیابی نے انہیں "چئیرمین سجاد" کے نام سے مشہور کر دیا۔

اب، اپنی پانچ سالہ ڈگری مکمل کرنے کے بعد، سجاد احمد خان نے اپنے فیسبک اکاؤنٹ "آل بلوچستان پرائیویٹ لاء کالجز" کا نام تبدیل کر کے "وکلا اتحاد" رکھنا ہے۔ انہوں نے وکلا اتحاد کے تحت ایک تنظیم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، جس میں سابق طلباء کو شامل کر کے قانون کے شعبے میں خدمات سر انجام دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ کہانی نہ صرف تعلیمی جدوجہد کی بلکہ جوانوں کی قیادت اور اتحاد کی طاقت کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

آل بلوچستان پرائیویٹ لاء کالجز کے چیئرمین سجاد خان کاکڑ اور طلباء نے اپنے ایک بیان میں وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی او...
07/11/2025

آل بلوچستان پرائیویٹ لاء کالجز کے چیئرمین سجاد خان کاکڑ اور طلباء نے اپنے ایک بیان میں وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی اور کنٹرولر امتحانات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے فائنل ایئر کے امتحانات کا شیڈول جاری کرکے ہزاروں طلباء کا سال ضائع ہونے سے بچا لیا ،
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل ناامیدی کی فضاء میں چیئرمین سجاد خان کاکڑ اور طلباء نے پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے اربابِ اختیار سے دردمندانہ اپیل کی تھی کہ انصاف دلانے کے مستقبل کے معماروں کی فریاد سنیں ،بلاآخر آللہ پاک نے ہماری فریاد سنی ،اور اربابِ اختیار نے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ،ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے اتحاد و اتفاق کیوجہ سے ہمیں کامیابی ملی ہے

آل بلوچستان پرائیویٹ لاء کالجز ایگزامینیشن فیس کی بقایا ادائیگیوں اور انتظامی تاخیر ہرگز قبول نہیں اینی ٹائم احتجاج کی ک...
29/10/2025

آل بلوچستان پرائیویٹ لاء کالجز ایگزامینیشن فیس کی بقایا ادائیگیوں اور انتظامی تاخیر ہرگز قبول نہیں اینی ٹائم احتجاج کی کال دے سکتے ہیں چیئرمین سجاد احمد کاکڑ پرائیویٹ لاء کالجز ایگزامینیشن فیس کی بقایہ ادائیگیوں اور انتظامی تاخیر کی بنا پر ایگزام شیڈول میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے یونیورسٹی اف بلوچستان کے زیر نگرانی ہمارے کالجز ایگزام کی انتظامی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں شریک ہے فوری طور پر ایگزام شیڈول جاری کیا جائے لاء کالجز کا موقف ہے ایگزامینیشن فیس کی بقایہ ادائیگیوں اور انتظامی تاخیر کی بنا پر ایگزام شیڈول میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے جس سے ہزاروں طلبہ و طالبات کی تعلیمی ترقی اور مستقبل پر مرتب اثرات ہو رہے ہیں یونیورسٹی آف بلوچستان کے زیر نگرانی ہمارے کالجز ایگزام کی انتظامی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں شریک ہے مگر حالیہ صورتحال میں شفافیت بروقت نوٹس اور مستند شیڈول کی کمی میں محسوس کی جا رہی ہے یاد رہے کہ پچھلے سیشن میں بھی ابتدائی سال میں ایگزام منسوخ یا تاخیر کا سامنا رہا جس پر آل بلوچستان کے پرائیویٹ لاء کالجز کے یونیں نے عملی اقدامات اٹھائے تھے
سال ابتدا میں ایگزام نہ ہونے کی صورتحال کے باعث ہم نے وزیراعلی بلوچستان، محتسب بلوچستان ، گورنر بلوچستان سے رجوع کیا تھا اور بلوچستان بار کونسل کے ہمراہ پریس کانفرنس پریس کلب کوئٹہ میں منعقد کی گئی تاکہ مسئلہ کے سنگینی اور طلبہ کے حقوق کی اواز بلند کی جائے ان اقدامات کے نتیجے میں ایگزام باقاعدہ آغاز کے قابل ہوا جس سے طلبہ کے تعلمی راستے محفوظ رہے مذکورہ اقدامات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ طلبہ کی تعلیمی مفاد عامہ قانون کے تحفظ کے لیے ہر قانونی اور جمہوری راستے اختیار کرتے ہیں ایگزام فارم جمع ہو چکے ہیں لیکن تین مہنوں سے ڈیٹ شیٹ شیڈول کی غیر موجودگی طلبہ کے لیے تعلیم پر اثر ڈال رہے ہیں کالجز فیس کی بقایہ جات اور دیگر انتظامی مسائل کا تاخیر کا عذر بن رہے ہیں گورنر بلوچستان نوٹس لے تو پرئیویٹ لاء کالجز کی جانب سے احتجاج یا احتجاجی
کالز کی ممکنہ گنجائش پر بات کی جا سکتی ہے
Sajjad Kakar

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Private law College's Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share