Employees, Govt of Balochistan unofficail

Employees, Govt of Balochistan unofficail Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Employees, Govt of Balochistan unofficail, Government Organization, quetta, Quetta.

*کوئٹہ ) محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان اور ملک کے پندرہ 15 بڑے پنشن فنڈ منیجرز کے درمیان بلوچستان کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم 20...
31/10/2025

*کوئٹہ ) محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان اور ملک کے پندرہ 15 بڑے پنشن فنڈ منیجرز کے درمیان بلوچستان کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم 2025 کے تحت باقاعدہ معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔*

*اس موقع پر حکومتِ بلوچستان کی جانب سے معاہدوں پر اسپیشل سیکریٹری خزانہ محمد جہانگیر کاکڑ نے دستخط کیے۔ یہ معاہدے صوبے میں پنشن کے جدید اور پائیدار نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں، جو مالی نظم و استحکام میں اہم کردار ادا کریں گے۔*

*اسکیم میں شمولیت اختیار کرنے والے اداروں میں شامل ہیں اے بی ایل ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ، ال حبیب ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ المیزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ،الفلاح ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ،اٹلس ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، اے ڈبلیو ٹی انویسٹمنٹس لمیٹڈ، فیصل ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، ایچ بی ایل ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، جے ایس انویسٹمنٹس لمیٹڈ،لکی انویسٹمنٹس لمیٹڈ، ایم سی بی انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ،این بی پی فنڈ مینجمنٹ لمیٹڈ،پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ،یو بی ایل فنڈ مینیجرز لمیٹڈ،تقریب کے اختتام پر اسپیشل سیکریٹری خزانہ محمد جہانگیر کاکڑ نے تمام فنڈ منیجرز کا شکریہ ادا کیا اور بلوچستان کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم کی کامیابی کے لیے نیک تمناو ں کا اظہار کیا۔*

*انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان پنشن کے دیرپا اور مو ثر نظام کے قیام کے لیے پرعزم ہے، تاکہ صوبے کے سرکاری ملازمین کو مستقبل میں مالی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔*

31/10/2025

اکاؤنٹنٹ جنرل آف اکاؤنٹس کی جانب سے اطلاع دی جاتی ہے کہ یکم نومبر 2025 سے تمام سرکاری اخراجات کی ادائیگیاں صرف مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے (MPG) کے ذریعے کی جائیں گی۔
یہ تبدیلی کارکردگی، شفافیت اور حکومتی مالی لین دین میں "ریئل ٹائم ٹریس ایبلٹی" یعنی فوری نگرانی کو یقینی بنانے کی ایک بڑی پیش رفت ہے۔

مزید وضاحت کی جاتی ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان، 30 نومبر 2025 کے بعد ایسے کسی بھی ادائیگی کے حکم کو قبول یا عمل نہیں کرے گا جو SAP IFMIS نظام کے علاوہ کسی اور ذریعے سے جاری کیا گیا ہو۔
اس میں وہ تمام ادائیگیاں شامل ہیں جو ابھی تک چیکس کے ذریعے کی جا رہی ہیں (جیسے اسائنمنٹ اکاؤنٹس چیکس، فیملی پنشن، سیل اتھارٹیز وغیرہ)۔
تمام اکاؤنٹنگ دفاتر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ ہر ادائیگی SAP مربوط نظام (integrated system) کے ذریعے ہی کی جائے۔

‏حکومت پنجاب نے *"پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018"* کو ختم کر دیااب سے نئی بھرتیاں *بیسک پے اسکیل* کی بجائے *لَمپ س...
31/10/2025

‏حکومت پنجاب نے *"پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018"* کو ختم کر دیا

اب سے نئی بھرتیاں *بیسک پے اسکیل* کی بجائے *لَمپ سم پے پیکیج* پر کی جائیں گی تاکہ سرکاری خزانے پر پنشن وغیرہ کی مد میں مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔

جو اقدامات 2018 کے قانون کے تحت پہلے ہو چکے ہیں، وہ برقرار رہیں گے۔

*نافذ العمل تاریخ: 31 اکتوبر 2025*

گزٹ نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ۔ سرکاری سکولوں میں طلباء و طالبات سے امتحان یا کسی اور مد میں ایک روپیہ بھی نا لیا جائے سکولز کے پاس وافر مقدار می...
30/10/2025

کوئٹہ۔ سرکاری سکولوں میں طلباء و طالبات سے امتحان یا کسی اور مد میں ایک روپیہ بھی نا لیا جائے سکولز کے پاس وافر مقدار میں فنڈز موجود ہیں۔

آج کے بعد اگر کسی استاد یا اسکول کے سربراہ کو مالی بے ضابطگیوں میں ملوث پایا گیا تو کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔

ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف BEEDA 2011 کے تحت سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

*گورنر بلوچستان نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے.  تمام ڈگری کالجز سے بی ایس پروگرام ختم کر کے صرف ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام تک م...
30/10/2025

*گورنر بلوچستان نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے. تمام ڈگری کالجز سے بی ایس پروگرام ختم کر کے صرف ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام تک محدود کیے جائیں۔*

▪️ صوبے کے ڈگری کالجز میں بی ایس (BS) پروگرامز کے آغاز کے بعد سرکاری جامعات میں داخلوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس سے تعلیمی سرگرمیوں، آمدنی اور معیارِ تعلیم پر منفی اثرات پڑے ہیں۔ مراسلے کے مطابق کالجز میں فیسیں کم ہیں مگر اعلیٰ تعلیم دینے کے لیے مطلوبہ اساتذہ اور معیار موجود نہیں، جو اعلیٰ تعلیم کے معیار کے لیے نقصان دہ ہے

خزانہ ملازمین کیلئے اہم خبر۔۔۔۔
18/10/2025

خزانہ ملازمین کیلئے اہم خبر۔۔۔۔

محکمہ تعلیم سکولز بلوچستان کوئٹہ نے RTSM کے سکول وزٹ کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا
18/10/2025

محکمہ تعلیم سکولز بلوچستان کوئٹہ نے RTSM کے سکول وزٹ کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

حکومت بلوچستان نے محمکہ صحت کے بعد محکمہ ایجوکیشن میں بھی لائیو ایپ لوکیشن اور اے آئی کیمرہ کے تحت بائیو میٹرک سسٹم متعا...
04/10/2025

حکومت بلوچستان نے محمکہ صحت کے بعد محکمہ ایجوکیشن میں بھی لائیو ایپ لوکیشن اور اے آئی کیمرہ کے تحت بائیو میٹرک سسٹم متعارف کروا دیا!

16/09/2025

*کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ای فائلنگ سسٹم کا افتتاح کردیا*

کوئٹہ: سرکاری امور کاغذی کاروائی کے بجائے کمپیوٹر نظام سے منسلک کیا، سیکرٹری خزانہ

کوئٹہ: محکمہ خزانہ کے ملازمین نے عوامی خدمت کا کام جدید نظام سے منسلک کیا،سیکرٹری خزانہ

کوئٹہ: 26 کروڑ روپے کے اخراجات کے بچت کو ممکن بنایا، سیکرٹری خزانہ

کوئٹہ: کاغذی کارروائی کا طرز عمل صدیوں پرانا ہے، سیکرٹری خزانہ

کوئٹہ: کاغذی کاروائی نے ایک فائل دس ماہ کے طویل عرصے میں منطقی انجام تک پہنچاتی تھی، سیکرٹری خزانہ

کوئٹہ: ای فائلنگ کے نظام میں دس ماہ کا کام ایک دن مکمل ہوتا ہے، سیکرٹری خزانہ

کوئٹہ محکمہ خزانہ بجٹ سے متعلق منصوبوں کے لئے بروقت رقم جاری کرے گا، سیکرٹری خزانہ

کوئٹہ بلوچستان بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں ای فائلنگ کے نظام سے منسلک کردیا گیا ہے، سیکرٹری خزانہ

کوئٹہ: اے آئی نظام کے تحت سرکاری سطع پر خطوط بھی خود کار نظام کے تحت تیار کئے جائیں گے، سیکرٹری خزانہ

کوئٹہ جدید نظام کے تحت فائل کے گم ہونے کا تصور بھی ختم کردیا گیا ہے، سیکرٹری خزانہ

حکومتِ پاکستان نے سرکاری ملازمین کے لیے نئی تنخواہ فکس کرنے کے اصول و ضوابط جاری کر دیے ہیں۔ ان ہدایات کے مطابق اب پرومو...
14/09/2025

حکومتِ پاکستان نے سرکاری ملازمین کے لیے نئی تنخواہ فکس کرنے کے اصول و ضوابط جاری کر دیے ہیں۔ ان ہدایات کے مطابق اب پروموشن اور اپ گریڈیشن کی صورت میں ملازمین کی تنخواہ شفاف اور یکساں طریقے سے فکس کی جائے گی۔ ترقی کی صورت میں پرانی بنیادی تنخواہ کے ساتھ ایک انکریمنٹ شامل کرکے نئی سکیل میں ایڈجسٹ کیا جائے گا جبکہ اپ گریڈیشن کے موقع پر موجودہ تنخواہ کو قریبی یا اوپر والے سٹیج میں فکس کیا جائے گا۔ سالانہ اضافہ (انکریمنٹ) بھی شامل کیا جائے گا جہاں ضروری ہو۔ مخصوص محکموں جیسے ریلوے اور دفاع کے لیے علیحدہ ہدایات جاری ہوں گی۔ یہ اصول مالی سال 2025 سے نافذ العمل ہوں گے۔

Benevolent fund rate revised......
03/09/2025

Benevolent fund rate revised......

25/08/2025

Address

Quetta
Quetta
83700

Telephone

+923458327967

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Employees, Govt of Balochistan unofficail posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Employees, Govt of Balochistan unofficail:

Share