21/09/2026
بلوچستان فشریز ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل فشریز عتیق اللہ خان صاحب کو بہتر کار گردگی پر خراج تحسین پیش کیا ہیں۔
جنہوں نے فشریز ڈیپارٹمنٹ میں نمایاں بہتری، ڈی جی عتیق اللہ خان کی فیلڈ مانیٹرنگ اور عملی اقدامات نمایاں
کوئٹہ: محکمہ فشریز بلوچستان میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران انتظامی سرگرمیوں اور فیلڈ مانیٹرنگ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل فشریز عتیق اللہ خان کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں فشریز دفاتر کے مسلسل دوروں اور محکمانہ امور کی براہِ راست نگرانی کو محکمے کی کارکردگی میں بہتری کا اہم عنصر قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی فشریز نے روایتی دفتری نظام تک محدود رہنے کے بجائے فیلڈ میں جا کر دفاتر، عملے اور محکمانہ سرگرمیوں کا جائزہ لینے پر خصوصی توجہ دی، جس کے نتیجے میں محکمہ فشریز کی کارکردگی میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔
محکمہ فشریز سے وابستہ حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال کے عرصے میں محکمے نے ماضی کے مقابلے میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جبکہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں محکمانہ سرگرمیوں اور نگرانی کا دائرہ بھی وسیع کیا گیا ہے۔
بلوچستان جیسے وسیع صوبے میں فشریز ڈیپارٹمنٹ کو فعال بنانے کے لیے فیلڈ مانیٹرنگ، مسلسل دورے اور انتظامی گرفت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے، اور موجودہ قیادت کی جانب سے ان پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
اگر کارکردگی کا یہی تسلسل برقرار رہا تو فشریز کے شعبے میں مزید مؤثر اور قابلِ ذکر نتائج سامنے آنے کی توقع ہے۔