02/06/2026
گوادر:
میر فدا حکیم رند کی جی او سی جنرل حبیب نواز سے ملاقات، علاقائی مسائل اور درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو
گوادر:
معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر فدا حکیم رند نے جی او سی جنرل حبیب نواز سے ملاقات کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، امن و امان، عوامی مسائل اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران میر فدا حکیم رند نے مکران بالخصوص گوادر، اور گردونواح کے عوام کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے جی او سی کو علاقے کے مسائل، اور دیگر درپیش چیلنجز سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ میر فدا حکیم رند نے کہا کہ عوامی مشکلات کا بروقت ازالہ اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔
جی او سی جنرل حبیب نواز نے میر فدا حکیم رند کی جانب سے پیش کیے گئے نکات کو غور سے سنا اور درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون اور یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو سماجی اور دیگر برائیوں سے دور رکھنے کیلئے تمام مکتبہ فکر کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کو ورغلا کر غلط راستے پر ڈالنے کے رجحانات کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔
ملاقات میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔
میر فدا حکیم رند نے اس موقع پر کہا کہ عوامی مسائل کے حل، امن و امان کے فروغ اور ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ علاقے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
نے جی او سی گوادر حبیب نواز نے میر فدا حکیم رند کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔
Join WhatsApp Channel
https://whatsapp.com/channel/0029VacSMUVBlHpjFZixqJ1n
゚viralシ
خبردار: فیک نیوز یا (اے ائی) سے تیار کردہ خبروں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ بار کوڈ کو سکین کریں اور آفیشل چینل ٹائمز آف کوئٹہ پر خبر کی تصدیق ضرور کریں۔ اگر کوئی خبر (اے ائی ) سے بنائی گئی ہو اور آپ کو بھیجی گئی ہو تو اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔ ہم آئین اور قانون کے مطابق صحافت کر رہے ہیں، اور صرف سرکاری/مصدقہ ذرائع سے معلومات شائع کرتے ہیں۔ فیک نیوز کی روک تھام کے لیے عوام کی تعاون کی ضرورت ہے۔
ٹائمز آف کوئٹہ