Health Department, Balochistan.

Health Department, Balochistan. to inform all the employees of health department about any information related to health department Balochistan

ٹراما کیس — ران کی ہڈی کا فریکچرتربیتی دورانئے میں گرنے کے باعث زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو ران کی ہڈی (Femur) کے فری...
11/09/2026

ٹراما کیس — ران کی ہڈی کا فریکچر

تربیتی دورانئے میں گرنے کے باعث زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو ران کی ہڈی (Femur) کے فریکچر کے ساتھ ٹراما سینٹر لایا گیا۔ ضروری طبی معائنے اور تشخیصی تحقیقات کے بعد مریض کو ٹراما آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا۔

مریض کا کامیاب آپریشن ڈاکٹر امان اللہ، ٹراما آرتھوپیڈک سرجن نے ڈاکٹر محمد دین، اینستھیٹسٹ اور او ٹی و ٹراما ٹیم کے ہمراہ انجام دیا۔

ایم ڈی ٹراما، ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے زخمی مریض کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے اور فوری اقدامات پر پوری ٹراما ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

10/09/2026

مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج و معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے: ڈاکٹر ہادی کاکڑ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کے وژن کے تحت عوام کو بروقت اور معیاری علاج و معالجہ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سنٹر ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے ٹراما سنٹر سول ہسپتال کوئٹہ کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، نرسنگ کیئر اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے کہا کہ عوام ٹراما سنٹر کے ڈاکٹرز اور اسٹاف کے دس سالہ ایمرجنسی تجربے پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے پیاروں کو علاج کے لیے یہاں لاتے ہیں۔ یہ اعتماد ہمارے لیے اعزاز کے ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔

انہوں نے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور اسٹاف کو ہدایت کی کہ مریضوں کی بہترین نگہداشت، بروقت علاج اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کے اعتماد پر پورا اترا جائے۔

مریض کا اعتماد، ہماری ذمہ داری۔

06/09/2026

🌟 عوامی خدمت کا سفر جاری ہے!

وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیرِ صحت بلوچستان اور سیکرٹری صحت کے وژن کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ، ڈاکٹر ہادی کاکڑ کی دن رات محنت، خلوص اور بہترین انتظامی کاوشوں سے سول ہسپتال کوئٹہ میں ترقیاتی اور اصلاحاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

🏥 ہسپتال کی خوبصورتی، سہولیات اور سروسز میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

ان شاء اللہ، صرف ایک ماہ بعد سول ہسپتال کوئٹہ کا نقشہ اور لُک بالکل بدلا ہوا نظر آئے گا۔

✨ بہتر ہسپتال — بہتر سہولیات — عوام کے لیے بہتر علاج

🚑 ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ — ماہانہ کارکردگی رپورٹ، اگست 2026اگست 2026 میں ٹراما سینٹر نے 4,047 ایمرجنسی مریضوں کو ط...
05/09/2026

🚑 ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ — ماہانہ کارکردگی رپورٹ، اگست 2026

اگست 2026 میں ٹراما سینٹر نے 4,047 ایمرجنسی مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیں، جبکہ 327 مریض داخل اور 232 آپریشنز کیے گئے۔

📈 جولائی کے مقابلے میں اگست میں مجموعی کیسز میں 17.7٪ جبکہ سنگین مریضوں کے داخلوں میں 16.4٪ اضافہ ہوا۔

✨ یہ بہترین کارکردگی ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر آمنہ، ڈاکٹر مختار احمد اور ڈاکٹر داؤد بازئی کی بہترین مینجمنٹ اور MD ٹراما ڈاکٹر ہادی کاکڑ کی زیرِ نگرانی پوری ٹیم کی مسلسل محنت، لگن اور پیشہ ورانہ خدمات کا نتیجہ ہے۔

💙 ٹراما سینٹر — ہر لمحہ انسانی جانوں کے تحفظ اور بروقت معیاری علاج کے لیے پُرعزم۔

🚨 ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ — ایک دن، 12 بڑے آپریشنز 🚨انسان کی محنت، اخلاص اور جذبہ کبھی ضائع نہیں جاتا۔مورخہ 29 اگست...
29/08/2026

🚨 ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ — ایک دن، 12 بڑے آپریشنز 🚨

انسان کی محنت، اخلاص اور جذبہ کبھی ضائع نہیں جاتا۔

مورخہ 29 اگست 2026 کو ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ کے سرجنز، اینستھیزیا ڈاکٹرز اور او ٹی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صبح اور شام کی شفٹ میں مجموعی طور پر 12 بڑے آپریشنز کامیابی سے مکمل کیے۔

منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما ڈاکٹر ہادی کاکڑ کی مؤثر مینجمنٹ اور بہترین انتظامی حکمتِ عملی کے نتیجے میں ٹراما سینٹر کے تینوں آپریشن تھیٹرز مسلسل فعال رہے، جہاں ٹراما ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بھرپور عزم کا عملی ثبوت دیا۔

🏥 آپریشنز کی تفصیل:

🔹 ڈاکٹر یاسر بلال — ٹراما میکزیلوفیشل سرجن
➡️ 6 بڑے آپریشنز

🔹 ڈاکٹر امان اللہ — ٹراما آرتھوپیڈک سرجن
➡️ 5 بڑے آپریشنز

🔹 ٹراما جنرل سرجن
➡️ 1 بڑا آپریشن

ان آپریشنز میں روڈ ٹریفک حادثات (RTA)، گن شوٹ انجریز، بلندی سے گرنے (Fall) اور Stub-on injuries کے کیسز شامل تھے۔

الحمدللہ، تمام زخمی مریضوں کی حالت بہتر ہے۔ 🤲

منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے اس شاندار کارکردگی پر تمام سرجنز، اینستھیزیا ڈاکٹرز اور او ٹی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی محنت، اخلاص اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ — 24/7 ایمرجنسی سروس، بروقت علاج، مریضوں کی جان اولین ترجیح۔

29/08/2026

صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کا سینڈمین پروونشل ہسپتال کوئٹہ کا دورہ
کوئٹہ: صوبائی وزیرِ صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے سینڈمین پروونشل ہسپتال (سول ہسپتال) کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال میں جاری مختلف ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
دورے کے موقع پر سیکریٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمٰن اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سینڈمین پروونشل ہسپتال ڈاکٹر ہادی کاکڑ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیرِ صحت نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیرِ صحت نے زیرِ تعمیر وارڈز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی کام کے معیار، پیش رفت اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ لی۔
بخت محمد کاکڑ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کام معیاری اور بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ مریضوں کو بہتر، محفوظ اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کا مقصد صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بناتے ہوئے عوام کو معیاری علاج معالجے کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔

28/08/2026

🚨 کامیاب ایمرجنسی نیورو سرجری — ٹراما سینٹر SPH کوئٹہ

8 سالہ بچے زیشان کو Trauma Centre SPH Quetta میں 25 اگست 2026 کی شب نواں کلی، کوئٹہ سے گرنے کے حادثے کے بعد تشویشناک حالت میں لایا گیا۔

🧠 سی ٹی اسکین میں سر کے اندر Foreign Body کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ نیورو سرجن ڈاکٹر نادیہ بنارس کی ہدایت پر بچے کو فوری طور پر ایمرجنسی بنیادوں پر آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا۔

👩‍⚕️ Neurosurgeon: ڈاکٹر نادیہ بنارس
👨‍⚕️ Anaesthetist: ڈاکٹر لیاقت
🏥 OT Team: Trauma Centre SPH Quetta

کامیاب آپریشن کے دوران سر سے Foreign Body کامیابی سے نکال دیا گیا۔ آپریشن کے بعد بچے کو مزید نگہداشت کے لیے ICU منتقل کیا گیا۔

الحمدللہ، اب بچہ مستحکم اور بہت بہتر حالت میں ہے۔ ❤️

🚑 ہمہ وقت ایمرجنسی کے لیے تیار

منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹر ہادی کاکڑ کی سربراہی میں ٹراما سینٹر کی پوری ٹیم ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Trauma Centre SPH Quetta — بروقت فیصلہ، فوری سرجری اور بہترین ایمرجنسی کیئر۔ 🏥

26/08/2026

ٹراما سینٹر میں روزانہ اور ہفتہ وار صفائی کا مؤثر نظام

منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ کی ہدایات کی روشنی میں ٹراما سینٹر میں روزانہ اور ہفتہ وار ڈیپ کلیننگ کا باقاعدہ انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کے باعث ٹراما سینٹر کی صفائی اور مجموعی ماحول میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

اس مؤثر صفائی کے نظام سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو صاف، ستھرا اور بہتر ماحول میسر آ رہا ہے، جبکہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

25/08/2026

SPH / Trauma Center

Since assuming charge, alongside service delivery, maintenance and upgradation of infrastructure have been given special focus:

1. ACs in the ICU and main wards have been restored.
2. Curtains have been installed in the wards and ICU for the first time.
3. More than 350 out-of-order lights have been replaced.
4. Both floors, including the entrance and entrance gates, have been whitewashed.
5. Additional fans have been installed wherever required.
6. Broken tiles have been replaced.
7. Ward hygiene and waste management have been given special attention.
8. HR-related issues have been addressed, with special thanks to the Secretary Health for his extended support in resolving these matters.

«“We are committed to fulfilling the assigned tasks in line with our vision. Much more positive change will be witnessed in the coming days.”»

Regards

23/08/2026

گزشتہ دن مورخہ 22 اگست 2026 پانچویں اور آخری روز انٹرویوز کا انعقاد

کوئٹہ: سول ہسپتال کوئٹہ اور ٹراما سینٹر میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے سلسلے میں 21 اگست 2026 کو پانچویں اور آخری روز اخباری اشتہار سیریل نمبر 30 تا 34 کے امیدواروں کے انٹرویوز منعقد کیے گئے۔

جس میں نرسنگ آرڈلی، گیس فٹر، چوکیدار، سویپر اور سینیٹری ورکر کی آسامیوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے، جبکہ ڈیٹا انٹری آپریٹر اور اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر کے امیدواروں کے ٹائپنگ ٹیسٹ بھی منعقد کیے گئے۔

انٹرویوز میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئے۔ انتظامیہ کے مطابق بھرتیوں کے عمل میں میرٹ، شفافیت اور اہلیت کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

Address

Quetta Cantonment
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health Department, Balochistan. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Health Department, Balochistan.:

Shortcuts

Share