Deputy Commissioner Killa Saifullah

Deputy Commissioner Killa Saifullah Stay informed about the daily activities of the District Administration in Killa Saifullah.

2 جون 2026قلعہ سیف اللہ قلعہ سیف اللہ  میں پیٹرول کی قلت کے خاتمے کے لئے، مختلف پیٹرول پمپس پر سپلائی کی چھان بین ڈپٹی ک...
02/06/2026

2 جون 2026
قلعہ سیف اللہ

قلعہ سیف اللہ میں پیٹرول کی قلت کے خاتمے کے لئے، مختلف پیٹرول پمپس پر سپلائی کی چھان بین

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ساگر کمار کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قلعہ سیف اللہ عمران مندوخیل نے شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا اور پیٹرول کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران تمام پیٹرول پمپس کے مالکان کو وارننگ دی گئی کے اگرکسی کے ساتھ پیٹرول کا ذخیرہ پایا گیا اور وو عوام کو فراہم نھی کیا گیا ہو ٹا اس پیٹرول پمپ کے مالک کے پیٹرول پمپ کو سیل اور مالک کو جیل بیجھا جاے گا۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں شہری اپنے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں پیٹرول ڈلواتے نظر آئے۔ اسسٹنٹ کمشنر عمران مندوخیل نے پیٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر پیٹرول فروخت کریں اور عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری یا سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انتظامیہ عوامی مشکلات کے حل اور اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

پیٹرول پمپ مالکان نے انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ پیٹرول کی مزید سپلائی بھی راستے میں ہے اور آئندہ دنوں میں فراہمی مزید بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پیٹرول کی دستیابی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر قلعہ سیف اللہ عمران مندوخیل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، جبکہ پیٹرول کی صورتحال کی مسلسل نگرانی بھی جاری رکھی جائے گی۔

عوامی اطلاعضلع قلعہ سیف اللہ کے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بروز بدھ، 03 جون 2026ء، ڈپٹی کمشنر آفس قلعہ سیف اللہ میں ان ...
02/06/2026

عوامی اطلاع
ضلع قلعہ سیف اللہ کے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بروز بدھ، 03 جون 2026ء، ڈپٹی کمشنر آفس قلعہ سیف اللہ میں ان افراد کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے جن کے قومی شناختی کارڈ (CNIC) کا ریکارڈ افغان مہاجرین کے ڈیٹا سے مماثلت ظاہر کرتا ہے۔
یہ عمل حکومت کی جانب سے شہریت اور شناخت کی تصدیق (Verification) کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں 139 افراد پر مشتمل ایک فہرست تیار کی گئی ہے جس کا عنوان "List of CNICs Matched Against Afghan Refugees – Killa Saifullah" ہے۔
تمام متعلقہ افراد سے گزارش ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کو اپنی شناختی دستاویزات کے ہمراہ لازمی طور پر اجلاس میں شرکت کریں تاکہ ان کی شناخت اور شہریت سے متعلق ضروری جانچ پڑتال مکمل کی جا سکے۔
نوٹ: عدم حاضری کی صورت میں متعلقہ معاملے کی کارروائی متاثر ہو سکتی ہے، لہٰذا بروقت شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

26/05/2026
حکومتِ بلوچستان کی ہدایات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک قلعہ سیف اللہ کی جانب سے آج بروز اتوار 24 مئی 2026 کو کانگو کریمین ...
24/05/2026

حکومتِ بلوچستان کی ہدایات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک قلعہ سیف اللہ کی جانب سے آج بروز اتوار 24 مئی 2026 کو کانگو کریمین ہیمرجک فیور (CCHF) سے بچاؤ کے لیے مویشیوں پر اسپرے مہم جاری رہی۔

اس سلسلے میں قلعہ سیف اللہ کی کیٹل مارکیٹ اور گنج منڈی مسلم باغ میں جانوروں پر اسپرے کیا گیا تاکہ مویشیوں اور عوام کو مہلک وائرس سے محفوظ بنایا جا سکے۔

محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور مویشی پال حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محکمہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

حکومتِ بلوچستان کے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے تحت ضلع قلعہ سیف اللہ کے صحت کے شعبے میں مختلف ترقیاتی ...
24/05/2026

حکومتِ بلوچستان کے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے تحت ضلع قلعہ سیف اللہ کے صحت کے شعبے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، جن کا مقصد عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور دیہی علاقوں میں صحت کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

صحت کے شعبے میں جاری منصوبوں میں شامل ہیں:
- آر ایچ سی بادینی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی
- آر ایچ سی مرغہ فقیرزئی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی
- سول ڈسپنسری سیبزئی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی
- آر ایچ سی گوال اسماعیلزئی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی

ان منصوبوں کے ذریعے بنیادی مراکزِ صحت اور دیہی ہیلتھ سینٹرز میں ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو اپنے علاقوں میں بہتر اور بروقت طبی خدمات میسر آسکیں۔

حکومتِ بلوچستان عوامی فلاح و بہبود کے لیے صحت اور تعلیم جیسے بنیادی شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

حکومتِ بلوچستان کے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے تحت ضلع قلعہ سیف اللہ میں محکمہ تعلیم کے مختلف ترقیاتی ...
23/05/2026

حکومتِ بلوچستان کے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے تحت ضلع قلعہ سیف اللہ میں محکمہ تعلیم کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جن کا مقصد دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور طلباء کو بہتر ماحول مہیا کرنا ہے۔

ان منصوبوں میں مختلف گرلز و بوائز ہائی و مڈل اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر، شیلٹر لیس اسکولوں کے لیے کمروں کی تعمیر، ہاسٹل چاردیواری پر واچ ٹاورز، گرِل کی تنصیب اور سولر لائٹس کی فراہمی شامل ہے۔

زیرِ تکمیل تعلیمی اداروں میں عمارتوں کی تعمیر کے منصوبے؛
- گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جلال خان
- گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول شاگئی پائیزئی
- گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کلی جہانگیر آباد
- گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شرن رود جوگیزئی
- گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ملک سفر خان
- گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ممہ مچرزئی لوئی بند
- گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کلی بسم اللہ ملازئی بندات میرزئی
- عمارت کی تعمیر برائے گورنمنٹ اسکول کلی عیسی آباد
- تعمیر عمارت برائے گورنمنٹ اسکول کلی فضل کریم

اسی طرح درج ذیل شیلٹر لیس اسکولوں کے لیے کمروں کی تعمیر بھی جاری ہے؛
- شیلٹر لیس گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کلی سیٹھان کے لیے ایک کمرے کی تعمیر
- شیلٹر لیس گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول تروہ چونگی کے لیے ایک کمرے کی تعمیر
- شیلٹر لیس گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کلی بندات مرزئی کے لیے ایک کمرے کی تعمیر
- شیلٹر لیس گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول سردار خیر محمد کے لیے ایک کمرے کی تعمیر

دیگر ترقیاتی کام:
- ہاسٹل کی بیرونی حدود (باؤنڈری پریمیٹر) پر 4 واچ ٹاورز کی تعمیر
- گراؤنڈ فلور پر گرِل کی تنصیب
- 100 عدد سولر لائٹس کی تنصیب

یہ منصوبے نہ صرف تعلیمی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنائیں گے بلکہ طلباء کو بہتر، محفوظ اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ حکومتِ بلوچستان عوامی فلاح و بہبود کے ایسے منصوبوں کے ذریعے تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

قلعہ سیف اللہ ڈپٹی کمشنر ساگر کمار نے آج قلعہ سیف اللہ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کیا اور عوام کے مسائل براہِ راست سن...
22/05/2026

قلعہ سیف اللہ
ڈپٹی کمشنر ساگر کمار نے آج قلعہ سیف اللہ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کیا اور عوام کے مسائل براہِ راست سنے۔

کھلی کچہری میں رکن صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ بھی بطور مہمانِ خصوصی شریک تھے۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سعید اکبر کاکڑ، لائن ڈیپارٹمنٹس کے تمام افسران اور علاقے کے معززین و شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف اور فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

کچہری کے دوران شہریوں نے بجلی، پانی، صفائی، سڑکوں، صحت اور تعلیم سمیت دیگر درپیش مسائل ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر ساگر کمار نے ہر مسئلے کو غور سے سنا اور موقع پر موجود متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ایم پی اے مولوی نور اللہ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ اور عوامی نمائندے مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

میونسپل کمیٹی چیئرمین سعید اکبر کاکڑ نے کہا کہ شہر کی صفائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

کھلی کچہری کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور آئندہ بھی اسی طرح کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری رہے گا تاکہ عوام اور انتظامیہ کے درمیان رابطہ مضبوط رہے۔

Address

Office Of The Deputy Commissioner Killa Saifullah
Qila Saifullah
85400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Killa Saifullah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Killa Saifullah:

Share