SDPO Office Sadiqabad

  • Home
  • SDPO Office Sadiqabad

SDPO Office Sadiqabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SDPO Office Sadiqabad, Police station, 74XJ+7V7, Baldia Rd, Sadiqabad, Rahim Yar Khan, Punjab, .

30/12/2025

*نئی نسل… نیا سال*
*آئیے خوشیاں بانٹیں، خطرات نہیں*

ون ویلنگ ہو یا ہوائی فائرنگ،
یہ خوشی نہیں، یہ جان لیوا جرم ہے

*صادق آباد پولیس کا شہریوں کو واضع پیغام*

نئے سال کی تقریبات کے دوران
ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور ہر قسم کی ہلڑ بازی پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ العمل ہے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی

آئیے
سال 2026 کا آغاز ایک مہذب، محفوظ اور ذمہ دار رویے کے ساتھ کریں—

نہ فائرنگ، نہ ون ویلنگ، نہ ہلڑ بازی صرف امن، تحفظ اور خوشیوں کے ساتھ ثابت کریں کہ ہم
ایک باشعور، ذمہ دار اور امن پسند قوم ہیں۔

صادق آباد پولیس آپ کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں

12/12/2025

ریجنل پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین کا دورہ رحیم یارخان ۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔
سرکل پولیس آفیسرز اور ایس ایچ اوز سر میٹنگ۔ کچہ کیمپس کا دورہ۔پولیس کو بلند حوصلے اور بہادری سے عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہدایات ۔

*صادق آباد ----- پولیس مقابلہ*صادق آباد : تھانہ سٹی صادق آباد پولیس اور  ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ۔ ایک ڈاکو زخ...
11/08/2025

*صادق آباد ----- پولیس مقابلہ*

صادق آباد : تھانہ سٹی صادق آباد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ۔ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ترجمان پولیس

صادق آباد :پولیس پارٹی نے ناکہ بندی پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی ۔ترجمان پولیس

صادق آباد : فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔ ترجمان پولیس

صادق آباد : گرفتار ڈاکو کی شناخت بلال گجر کے نام سے ہوئی۔ ترجمان پولیس

صادق آباد : گرفتار ڈاکو کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد، ترجمان پولیس

صادق آباد : گرفتار ڈاکو ڈکیتی راہزنی جیسے 17 سنگین مقدمات کا ریکارڈی نکلا۔ترجمان پولیس

صادق آباد: ڈی پی او عرفان علی سموں کی پولیس ٹیم کو شاباش ، ترجمان پولیس

*ترجمان پولیس رحیم یار خان*

23/03/2025

*رحیم یار خان// پولیس کی کچہ ماچھکہ سندھ کے سرحدی علاقے میں سانحہ ماچھکہ کے 12 جوانوں کی شہادت میں ملوث ڈاکووں کے خلاف زبردست کاروائی جاری*

رحیم یار خان// پولیس کا کچہ ماچھکہ میں گزشتہ برس 22اگست کو 12 جوانوں کی شہادت میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری، ترجمان پولیس

رحیم یار خان: پولیس اور ڈاکووں کے مابین دو طرفہ شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ، ترجمان پولیس

رحیم یار خان: انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں سندھ کے سرحدی علاقے کچہ میں کیا جا رہا ہے ،ترجمان پولیس

رحیم یار خان: پولیس کاروائی میں بکتر بند گاڑیوں ،ایلیٹ کمانڈوز سمیت پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے, ترجمان پولیس

*ترجمان پولیس رحیم یار خان*

*رحیم یار خان// تھانہ صدر صادق آباد پولیس نے ناکہ توڑ کر ملزمان کے فرار کی کوشش ناکام بنادی-* *بستی رانجھے خان کے قریب پ...
03/03/2025

*رحیم یار خان// تھانہ صدر صادق آباد پولیس نے ناکہ توڑ کر ملزمان کے فرار کی کوشش ناکام بنادی-*
*بستی رانجھے خان کے قریب پولیس مقابلہ ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور برآمد ،ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا*

رحیم یار خان: تھانہ صدر صادق آباد کے علاقے میں پولیس مقابلہ سنگین مقدمات کا ریکارڈی خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد ، ترجمان پولیس

رحیم یار خان: گرفتار ملزم کی شناخت عبدالشکور کٹہ کے نام سے ہوئی ملزم چوری ،ڈکیتی جیسے متعدد مقدمات کا ریکارڈی نکلا ، ترجمان پولیس

رحیم یار خان:تھانہ صدر صادق آباد پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ناکہ بندی توڑنے پر تعاقب کیا جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پراندھا دھند فائرنگ کردی ۔ ترجمان پولیس

رحیم یار خان:پولیس کی جوابی فائرنگ میں شکور نامی ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا دیگر دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار،پولیس نے دوران سرچ آپریشن ملزم کو گرفتار کیا،ترجمان پولیس

رحیم یار خان: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ، ترجمان پولیس

رحیم یار خان:وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی صادق آباد انعام اللہ،ایس ایچ او تھانہ صدر صادق آباد پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ترجمان پولیس

رحیم یار خان:پولیس کی جانب سے گرفتار زخمی ڈاکو کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر کے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کا سرچ آپریشن کرتے ہوئے مزید کاروائی جاری ، ترجمان پولیس

رحیم یار خان: شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کےلئے صادق آباد پولیس چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہے ، اے ایس انعام اللہ

رحیم یار خان: پولیس کی موئثر کاروائی پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی پولیس ٹیم کو شاباش ،دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت ، ترجمان پولیس

*ترجمان پولیس رحیم یار خان*

25/02/2025

*رحیم یار خان// تھانہ سٹی صادق آباد کے علاقے میں پولیس مقابلہ ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور،ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل ہنڈا 125 برآمد*

تھانہ سٹی صادق آباد پولیس نے ناکہ توڑ کر فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی ایک خطر ناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ترجمان پولیس

گرفتار ڈاکو ڈکیتی ، موٹر سائیکل چوری کے 22 سے زائد سنگین مقدمات کا ریکارڈی نکلا شناخت احمد مغل کے نام سے ہوئی، ترجمان پولیس

گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور ،ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی برآمد ، ترجمان پولیس

تھانہ سٹی صادق آباد پولیس نے ماڈل ٹاؤن نزد زور کوٹ پھٹہ والے پل کے قریب ناکہ بندی پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا نہ روکنے پر تعاقب کیا جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی ۔ ترجمان پولیس

پولیس کی جوابی فائرنگ میں احمد مغل نامی ڈاکو فائرنگ سے زخمی ہوا دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریبی فصلات میں فرار، ترجمان پولیس

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی سرکل پولیس آفیسر صادق آباد اے ایس پی انعام اللہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ترجمان پولیس

پولیس کا گرفتار ڈاکو کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر کے دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کا تحرک کرتے ہوئے مزید کاروائی جاری ، ترجمان پولیس

ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے پولیس چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہے ، انعام اللہ اے ایس پی صادق آباد

*ترجمان پولیس رحیم یار خان*

رانا محمد فیاض انچارج ایلیٹ فورس سرکل صادق اباد کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے پر اے ایس پی صادق آباد انعام خ...
19/02/2025

رانا محمد فیاض انچارج ایلیٹ فورس سرکل صادق اباد کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے پر اے ایس پی صادق آباد انعام خان آغا صاحب رینک لگا رہے ہیں۔

27/01/2025

حافظ سعید ڈی ایس پی صاحب بھونگ کو اللہ تعالی شفاء کاملہ عطا فرمائے یہ ویڈیو ڈی ایس پی صاحب نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بنائی تھی۔جوانوں سے پیار کرنے والے آفیسر حافظ سعید احمد صاحب کو اللہ تعالی لمبی زندگی عطا فرمائے۔آمین

آ ج مورخہ 27 جنوری  اچانک حافظ سعید صاحب ڈی ایس پی بھونگ کو ہارٹ اٹیک آگیا۔جنکو فوری شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل ک...
27/01/2025

آ ج مورخہ 27 جنوری اچانک حافظ سعید صاحب ڈی ایس پی بھونگ کو ہارٹ اٹیک آگیا۔جنکو فوری شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا۔اے ایس پی صاحب صادق آباد عیادت کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ حافظ سعید صاحب کو شفاء عطاء فرمائے ۔اور لمبی زندگی دے ۔ڈی ایس پی صاحب انتہائی ملنسار اور شفیق انسان ہیں۔

20/01/2025

Address

74XJ+7V7, Baldia Rd, Sadiqabad, Rahim Yar Khan, Punjab

64200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SDPO Office Sadiqabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share