24/07/2026
سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی حافظ آباد *چوہدری امان اللہ سندھو* نے ممبرشپ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب، مزدور، کسان اور محروم طبقات کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔ پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوریت اور آئین کی سربلندی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبرشپ مہم کا مقصد پارٹی کو نچلی سطح تک مزید مضبوط اور فعال بنانا ہے، اس لیے ہر کارکن گھر گھر جا کر عوام کو پاکستان پیپلز پارٹی کا پیغام پہنچائے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی کا حصہ بنائے۔
*چوہدری امان اللہ سندھو* نے کہا کہ کارکن ہی پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں اور انہی کی محنت سے پاکستان پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کو پارٹی میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ *شہید ذوالفقار علی بھٹو* اور *شہید محترمہ بینظیر بھٹو* کے عوامی مشن کو آگے بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع حافظ آباد کے جیالے ممبرشپ مہم اور آئندہ انتخابی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔
اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی حافظ آباد *ملک محمد وزیر اعوان*، ضلعی نائب صدر *میڈم منیبہ وارث مخدوم*، ضلعی صدر خواتین ونگ *میڈم سدرہ فرحان علی ایڈووکیٹ*، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری *علی الطاف چوہان*، تحصیل صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنڈی بھٹیاں *چوہدری امداد مبارک لودھرا*، تحصیل جنرل سیکرٹری *کیپٹن (ر) ملک نصیر اعوان*، نائب صدر تحصیل پنڈی بھٹیاں *ملک رفیق اعوان*، *محمد وارث مخدوم"، *محمد نواز مخدوم*، *حسن مخدوم*، پارٹی کارکنوں اور معززینِ علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، جنہوں نے ممبرشپ مہم کو کامیاب بنانے اور پاکستان پیپلز پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔