21/08/2026
ایف آئی اے پشاور زون
● تیمَرگرہ بازار لوئر دیر میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کامیاب کارروائی
● ایف آئی اےکمرشل بینکنگ سرکل (CBC) نے آج 20 اگست 2026 کو تیمَرگرہ بازار، ضلع لوئر دیر میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے خلاف 5 کامیاب چھاپے مارے۔
● کارروائی کے دوران 5 ملزمان طفیل، ظہیر، حبیب اللہ، عامر حمزہ اور افتخار کو گرفتار کر لیا گیا۔
● گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 4 کروڑ 93 لاکھ 36 ہزار روپے پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔
کارروائی کے دوران ایرانی کرنسی 15 کروڑ 80 لاکھ بھی برآمد کی گئی۔
● ملزمان کے قبضے سے 20,521 سعودی ریال اور 3,000 متحدہ عرب اماراتی درہم بھی برآمد ہوئے۔
علاوہ ازیں 700 پولش زلوٹی اور حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق دیگر اہم شواہد بھی قبضے میں لے لیے گئے۔
● ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان بغیر کسی قانونی لائسنس یا مجاز اتھارٹی کے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہے تھے۔
● گرفتار ملزمان کے خلاف FERA ایکٹ کے تحت 5 مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
● ایف آئی اے پشاور زون کی جانب سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔