Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa

  • Home
  • Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa

Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa Climate Change Forestry Environment & Wildlife Department, Govt of Khyber Pakhtunkhwa, Peshawar

10/06/2026

جنگلات کا تحفظ، عوامی تعاون سے ممکن: بالاکوٹ میں مقامی عمائدین کے ساتھ اہم اجلاس

10 جون 2026 کو ڈویژنل فارسٹ آفیسر کاغان ابرار احمد خان کی ہدایات پر سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر بالاکوٹ عثمان علی نے مقامی عمائدین اور کمیونٹی نمائندگان کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس کے دوران عثمان علی نے مقامی آبادی پر زور دیا کہ وہ جنگلاتی آگ کی روک تھام، بروقت اطلاع رسانی اور جنگلات کے تحفظ سے متعلق آگاہی مہمات میں محکمہ جنگلات کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنگلاتی آگ کی روک تھام اور قدرتی وسائل کے تحفظ میں مقامی کمیونٹی کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ جنگلات کی حقیقی حفاظت عوامی شراکت داری کے بغیر ممکن نہیں۔

انہوں نے شرکاء سے اپیل کی کہ گاؤں کی سطح پر جنگلات سے متعلق کسی بھی غیر قانونی سرگرمی، درختوں کی غیر قانونی کٹائی یا دیگر خلاف ورزیوں کی فوری اطلاع محکمہ جنگلات کو دی جائے تاکہ بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی نگرانی اور تعاون جنگلات کے تحفظ اور قدرتی وسائل کے پائیدار انتظام کی بنیاد ہے۔

مقامی لوگوں اور محکمہ جنگلات کے درمیان رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر نے اپنا ذاتی رابطہ نمبر بھی شرکاء کے ساتھ شیئر کیا اور انہیں ہدایت کی کہ جنگلاتی آگ، ہنگامی صورتحال یا کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع بلا جھجھک براہِ راست فراہم کریں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ جنگلات مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر جنگلات کے تحفظ، قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال اور آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز و محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں مزید مؤثر بنائے گا۔

"جنگلات صرف درختوں کا مجموعہ نہیں، بلکہ ہماری بقا، خوشحالی اور آنے والی نسلوں کی امانت ہیں؛ ان کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔"

لطیف الرحمان
ترجمان محکمہ موسمیاتی تبدیلی جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا

Latif Ur Rehman
Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa

KP Forest Department (Buner) Water Shed DivisionVacant PositionsForest GuardPositions: 05Availability of online Applicat...
10/06/2026

KP Forest Department (Buner) Water Shed Division

Vacant Positions

Forest Guard
Positions: 05

Availability of online Application Form on www.etea.edu.pk on 3 June, 2026.

Last date for submission of online Application is 30 June, 2026

Follow our page for more upcoming vacant positions in EPA, Forest, Wildlife and PFI.

Click below 👇
Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa

Latif Ur Rehman
Spokesperson
Climate Change Forestry Environment and Wildlife Department KP

محکمہ جنگلات ضلع چترال میں ملازمتوں کا سنہری موقعمحکمہ جنگلات ضلع چترال میں فارسٹ گارڈ (BPS-08) کی 21 خالی آسامیوں کے لی...
10/06/2026

محکمہ جنگلات ضلع چترال میں ملازمتوں کا سنہری موقع

محکمہ جنگلات ضلع چترال میں فارسٹ گارڈ (BPS-08) کی 21 خالی آسامیوں کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

آن لائن درخواستیں صرف ETEA کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

📅 آن لائن درخواست فارم دستیاب:
11 جون 2026 تا 30 جون 2026
درخواست فارم اور مکمل تفصیلات ETEA کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔
مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا میں روزگار کے خواہشمند افراد محکمہ موسمیاتی تبدیلی جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا کے زیر انتظام مختلف فارمیشنز میں سینکڑوں خالی آسامیوں کو بہت جلد مشتہر کردیا جائے گا جس کے لئے آپ اس پیج کو ضرور فالو کیجئے اور باقاعدگی سے معلومات حاصل کرنے کے لیے فروفاءیل کو ضرور چک کر لیا کریں ۔

جنگلات کا تحفظ، قومی خدمت کا عظیم فریضہ







10/06/2026

Video message of Zohaib sdfo Shinkiari from Dadar forest fire site Mansehra. The fire fighting operation is continued.

Latif Ur Rehman
Spokesperson
Climate Change Forestry Environment and Wildlife Department KP

forest division forest 🌳

10/06/2026

خیبر پختونخوا پاکستان کے مجموعی جنگلات میں تقریباً 45 فیصد حصہ ڈال رہا ہے، صوبے کے کل رقبے کا 26.7 فیصد حصہ جنگلات پر مشتمل ہے، جنگلات کے مزید فروغ کے لیے خصوصی فنڈ مختص کیا جائے گا.

نجی اراضی پر اگائے گئے درختوں کو کاٹنے کے بجائے صوبائی حکومت خریدے گی اور مالکان کو ادائیگی کرے گی.

بنجر اراضی پر شجرکاری کرنے والے افراد کو حکومت سہولت فراہم کرے گی تاکہ جنگلات کے رقبے میں مزید اضافہ کیا جا سکے.

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی

Muhammad Sohail Afridi
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

Advisor to Chief Minister KP Reviews Environmental Protection Agency Performance and Future RoadmapPeshawar (Press Relea...
10/06/2026

Advisor to Chief Minister KP Reviews Environmental Protection Agency Performance and Future Roadmap

Peshawar (Press Release): Advisor to the Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa for Climate Change, Forestry, Environment and Wildlife, Pir Musavir Khan, visited the Environmental Protection Agency (EPA) Khyber Pakhtunkhwa and chaired a high-level briefing on the Agency’s performance, ongoing initiatives, achievements, challenges, and future priorities.

The briefing was presented by Director EPA Khyber Pakhtunkhwa, Mr. Afsar Ali Shah, in the presence of Secretary Climate Change, Forestry, Environment and Wildlife Department, Mr. Junaid Khan, Director General EPA KP, Mr. Asad Ullah Khan, and senior officers of the Environmental Protection Agency.

During the presentation, the Advisor was informed that EPA Khyber Pakhtunkhwa, established in 1989, is the province’s principal environmental regulatory body responsible for implementing environmental laws, controlling pollution, monitoring industrial emissions, reviewing Environmental Impact Assessments (EIAs), and promoting sustainable development across the province.

The meeting was briefed on several key reforms and initiatives undertaken by the Agency, including the establishment of a Continuous Emission Monitoring System (CEMS) for online industrial emission monitoring, development of a centralized GIS/MIS system, introduction of environmental and climate change subjects in educational curricula, formulation of Provincial Environmental Quality Standards (PEQS), establishment of regional environmental laboratories, and digitization of environmental approval processes.
The Advisor was informed that significant progress has been achieved in environmental regulation and enforcement. More than 4,000 environmental cases referred to the Environmental Protection Tribunal have been disposed of, while 3,989 industrial units have been GIS-mapped to strengthen monitoring and compliance mechanisms. The Agency has also facilitated the adoption of pollution control technologies by major industrial sectors, including cement and steel industries, and successfully promoted the conversion of traditional brick kilns to environmentally friendly Zig-Zag technology.

The briefing further highlighted EPA’s efforts in public awareness and climate action, including the establishment of Green Clubs in schools and colleges, regular meetings of the Provincial Climate Change Policy Implementation Committee, and enhanced transparency through online publication of environmental approvals.
The Advisor was also briefed on ongoing monitoring and regulatory actions concerning brick kilns, crushing plants, industrial units, and other environmentally sensitive sectors across the province.

While appreciating the Agency’s performance, Pir Musavir Khan emphasized the critical importance of environmental protection, pollution control, and climate resilience in Khyber Pakhtunkhwa. He acknowledged the efforts of EPA officers and staff in safeguarding public health and the environment despite resource constraints.

The Advisor directed the Agency to further strengthen environmental governance, improve monitoring and enforcement mechanisms, accelerate the adoption of modern technologies, and enhance public awareness regarding environmental conservation. He also assured his support for addressing key challenges faced by the Agency, including human resource shortages, logistical requirements, strengthening of district-level environmental presence, and provision of modern monitoring equipment.
Speaking on the occasion, Secretary Climate Change, Forestry, Environment and Wildlife Department, Mr. Junaid Khan, reaffirmed the department’s commitment to strengthening institutional capacity and ensuring effective implementation of environmental laws and climate policies across the province.

The meeting concluded with a commitment to advancing sustainable development, improving environmental quality, and ensuring a cleaner, healthier, and climate-resilient future for the people of Khyber Pakhtunkhwa.

Latif Ur Rehman
Spokesperson
Climate Change Forestry Environment and Wildlife Department KP

Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa
Environmental Protection Agency Govt of Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی استحکام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔مشیر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پیر مصور خان کا ادارہ ...
10/06/2026

ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی استحکام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

مشیر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پیر مصور خان کا ادارہ برائے تحفظ ماحولیات خیبر پختونخوا کے دورے کے موقع پر عزم کا اظہار

پشاور، (پریس ریلیز):ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے، قدرتی وسائل کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے حکومتی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کے تحت مشیر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا برائے موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات پیر مصور خان نے ادارہ برائے تحفظ ماحولیات، خیبر پختونخوا کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کی کارکردگی، اصلاحات، کامیابیوں، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ ڈائریکٹر ای پی اے خیبر پختونخوا افسر علی شاہ نے پیش کی۔ اس موقع پر سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات خیبر پختونخوا جنید خان، ڈائریکٹر جنرل ای پی اے، خیبر پختونخوا اسد اللہ خان سمیت ادارے کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

بریفنگ کے دوران مشیر وزیرِ اعلیٰ کو بتایا گیا کہ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی صوبے میں ماحولیاتی قوانین کے نفاذ، آلودگی کے تدارک، صنعتی اخراج کی نگرانی، ماحولیاتی اثرات کے جائزوں (EIA) کی منظوری اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

اجلاس کو ای پی اے کی جانب سے شروع کی گئی متعدد اہم اصلاحات اور جدید اقدامات سے آگاہ کیا گیا، جن میں صنعتی اخراج کی آن لائن نگرانی کے لیے کنٹینیوس ایمیشن مانیٹرنگ سسٹم (CEMS) کا قیام، مرکزی GIS/MIS سیل کا قیام، ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مضامین کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی کاوشیں، صوبائی ماحولیاتی معیار (PEQS) کی تیاری، جدید علاقائی لیبارٹریوں کا قیام اور ماحولیاتی منظوریوں کے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن شامل ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایجنسی نے ماحولیاتی قوانین کے نفاذ اور نگرانی کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ماحولیاتی تحفظ ٹریبونل کو بھیجے گئے چار ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے جا چکے ہیں جبکہ 3,989 صنعتی یونٹس کی GIS میپنگ مکمل کی گئی ہے تاکہ نگرانی اور قانون پر عملدرآمد کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ مزید برآں سیمنٹ اور اسٹیل صنعتوں میں آلودگی کنٹرول نظام کی تنصیب اور روایتی اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے جیسے اقدامات کو بھی سراہا گیا۔

اجلاس کو موسمیاتی تبدیلی اور عوامی آگاہی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا، جن میں تعلیمی اداروں میں گرین کلبز کا قیام، صوبائی موسمیاتی تبدیلی پالیسی عملدرآمد کمیٹی کے باقاعدہ اجلاس اور ماحولیاتی منظوریوں کو عوامی رسائی کے لیے آن لائن دستیاب کرنا شامل ہے۔

اس موقع پر مشیر وزیرِ اعلیٰ پیر مصور خان نے ای پی اے کی کارکردگی اور افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صاف، محفوظ اور صحت مند ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کے پیشِ نظر ادارہ جاتی صلاحیتوں میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے ایجنسی کو ہدایت کی کہ ماحولیاتی قوانین کے نفاذ، جدید نگرانی کے نظام، عوامی شعور کی بیداری اور صنعتی شعبے میں ماحول دوست ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے اقدامات کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ادارے کو درپیش اہم مسائل، بشمول افرادی قوت کی کمی، پروموشنز، ضلعی سطح پر دفاتر کے قیام، جدید آلات اور لاجسٹک سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع پر سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات جنید خان نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی موافقت اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے اداروں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ صوبے میں ماحولیاتی معیار کو بہتر بنانے، آلودگی کے خاتمے، قدرتی وسائل کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک سرسبز، صاف ستھرا اور موسمیاتی لحاظ سے محفوظ خیبر پختونخوا کی تشکیل کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

لطیف الرحمان
ترجمان محکمہ موسمیاتی تبدیلی جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا

Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa
Environmental Protection Agency Govt of Khyber Pakhtunkhwa

10/06/2026

صدیاں گواہ ہیں! کاغان کا وہ دیودار جس کے سائے میں تاریخ نے سانس لی۔

​کمال بن کے سحر انگیز 'منرو ٹریک' پر کھڑا یہ صرف ایک درخت نہیں، بلکہ زمین کا ایک زندہ اور سانس لیتا ہوا اثاثہ ہے۔ پاکستان کے اس قومی درخت (دیودار) کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ یہ تقریباً 2500 سے 2600 سال پرانا ہے! سچ تو یہ ہے کہ اس نے انسانی تہذیبوں کو بنتے اور مٹتے دیکھا ہے، اور وقت کی کتنی ہی صدیاں اس کی آغوش سے گزر چکی ہیں۔

​عظمت کے چند سحر انگیز اعداد و شمار:

​📐 بلندی: 52 میٹر (آسمان کو چھوتا ہوا سحر)
​🌳 گھیراؤ (لپیٹ): 8 میٹر (مضبوطی اور وسعت کی علامت)
​محکمہ جنگلات کاغان ڈویژن (ڈویژنل فارسٹ آفیسر ابرار احمد اور SDFO مذکر شاہ) کے تعاون سے اب اس تاریخی ورثے کو نہ صرف محفوظ کیا جا رہا ہے، بلکہ ایکو ٹورازم (Eco-tourism) کے فروغ کے لیے یہاں سیاحوں کے بیٹھنے اور آرام کرنے کی خوبصورت جگہ بھی بنائی گئی ہے۔

​اگر آپ فطرت کے اس شاہکار اور کمال بن کے خوبصورت 'انسپکشن ہٹ' کا نظارہ کرنا چاہتے ہیں، تو منروٹریک آپ کا منتظر ہے!
لطیف الرحمان
ترجمان محکمہ موسمیاتی تبدیلی جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا



Latif Ur Rehman
Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa
Junaid Khan
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority
Khyber Pakhtunkhwa Integrated Tourism Development Project - KITE
Directorate General of Archaeology & Museums, KP

10/06/2026

Address

Office Of The Climate Change, Forestry, Environment & Wildlife Department, Khyber Road Peshawar Cantt

25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00

Telephone

+92919210333

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa:

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share