13/08/2026
صوبائی وزیرِ محنت خیبر پختونخوا جناب فیصل خان ترکئی، سیکرٹری محکمہ محنت/کمشنر ESSI کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال، وائس کمشنر ESSI جناب وسیم احمد خان، اور KP ESSI کے تمام افسران و ملازمین، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے پوری قوم کو جشنِ آزادی کی پرخلوص مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
14 اگست 1947ء ہماری قومی تاریخ کا ایک عظیم اور یادگار دن ہے، جب پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر ابھرا۔ آج ہم آزادی کے 79 سال مکمل ہونے پر 80واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔
یہ دن ہمیں اپنے ان بزرگوں اور شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ایک آزاد وطن کے حصول کے لیے بے مثال جدوجہد اور قربانیاں دیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم آزادی کی نعمت کی قدر کرتے ہوئے اپنے ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
آجران اور صنعتکار ملکی معیشت اور روزگار کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ محنت کش ملازمین اپنی محنت، لگن اور صلاحیتوں سے ملک کی صنعتی و معاشی ترقی میں بنیادی حصہ ڈالتے ہیں۔ اسی طرح KP ESSI کے افسران، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین محنت کشوں اور ان کے خاندانوں کو سماجی تحفظ، طبی سہولیات اور دیگر قانونی فوائد کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں۔
آئیں، اس جشنِ آزادی پر ہم سب مل کر عہد کریں کہ اتحاد، ایمان، نظم و ضبط، محنت، دیانت اور خدمتِ خلق کو اپنا شعار بناتے ہوئے پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال، خودکفیل اور ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے، اسے اندرونی و بیرونی چیلنجز سے محفوظ رکھے اور پوری قوم کو متحد و مضبوط بنائے۔
🇵🇰 پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰