23/08/2026
📢 ڈیجیٹل میڈیا اجلاس — جمعیت علماء اسلام PK-77
الحمدللہ! جمعیت علماء اسلام PK-77 کے زیرِ اہتمام ڈیجیٹل میڈیا کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز قاری محمد عاقب صاحب کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔
اس کے بعد مولانا عطاء اللہ صاحب نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا اور ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت، ذمہ داریوں اور مؤثر انداز میں کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔ تمام ساتھیوں نے اپنا تعارف بھی پیش کیا۔
معاون عبداللہ جان صاحب نے ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے اہم نکات پر اظہارِ خیال کیا۔ آخر میں جمعیت علماء اسلام PK-77 کے امیر مفتی کامران صاحب نے نوجوانوں کی فکری و ذہنی تربیت، مثبت میڈیا کے استعمال اور موجودہ دور میں ڈیجیٹل میڈیا کے مؤثر کردار پر تفصیلی گفتگو فرمائی۔
اجلاس کے اختتام پر تمام ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹرز نے عہد کیا کہ 3 ستمبر کو ہونے والی ختمِ نبوت کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں گے۔
ان شاء اللہ! اتحاد، محنت اور بہترین حکمتِ عملی کے ساتھ 3 ستمبر کی ختمِ نبوت کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے ڈیجیٹل میڈیا ٹیم بھرپور کردار ادا کرے گی۔
جاری کردہ:
سکریٹری اطلاعات PK-77
مولانا خلیل احمد خاکسار