26/08/2026
پمز اسلام آباد کا دلخراش سانحہ
پمز ہسپتال میں آگ کے المناک واقعے میں کئی معصوم نومولود جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔
ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ معصوم بچوں کو اپنی رحمت میں جگہ دے اور والدین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
مگر صرف افسوس کافی نہیں۔ حکومت اور ہسپتال انتظامیہ کو اس سانحے کی شفاف تحقیقات کرکے قوم کو جواب دینا ہوگا۔ فائر سیفٹی اور ایمرجنسی انتظامات میں غفلت ثابت ہو تو ذمہ داروں کا تعین اور سخت کارروائی ضروری ہے۔
معصوم جانوں کا تحفظ حکومت اور انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔
یاور آفتاب
جنرل سیکرٹری
مرکزی مسلم لیگ پشاور ڈویژن