Accessibility And Monitoring Cell PDA

Accessibility And Monitoring Cell PDA Accessibility and Monitoring Cell a joint venture of Friends of Paraplegics and Peshawar Development

پیراپلیجک سنٹر پشاور کی کامیابی کا راز؛
13/02/2026

پیراپلیجک سنٹر پشاور کی کامیابی کا راز؛

زیرِ نظر تصویر اس ناقابلِ تردید حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ مشکل سے مشکل اور خراب سے خراب حالات میں بھی اداروں کو نہ صرف کامیابی کے ساتھ چلایا جا سکتا ہے بلکہ محدود ترین وسائل میں بھی بہترین اور مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
شرط صرف یہ ہے کہ نیت صاف ہو، قبلہ درست ہو، مقاصد نیک ہوں، ارادے مضبوط ہوں، قیادت دیانتدار ہو، وژن واضح ہو، عزم غیر متزلزل ہو اور ٹیم مخلص ہو۔

جب یہ تمام عناصر یکجا ہو جائیں تو وسائل کی کمی کبھی رکاوٹ نہیں بنتی، بلکہ جدت، نظم و ضبط، اجتماعی شعور اور انتھک محنت کے ذریعے وہی کمی کامیابی کی مضبوط بنیاد بن جاتی ہے۔ یہ تصویر اسی یقین کی عملی تفسیر ہے کہ اگر حوصلہ بلند، نیت پاک اور سمت درست ہو تو ناممکن بھی ممکن ہو جاتا ہے۔

پیراپلیجک سنٹر پشاور میں ایڈمن آفیسر حفیظ اللہ صاحب اسی سوچ اور عمل کی زندہ مثال ہیں۔ وہ پاکستان کے کونے کونے سے آنے والے سپائنل کارڈ انجری سے متاثر نوجوانوں اور اُن کے اہلِ خانہ کے لیے اس ادارے کو صاف ستھرا، خوشگوار اور آرام دہ رکھنے کے لیے وقتاً فوقتاً یہاں داخل مریضوں کے آٹنڈنٹس کو جمع کرتے ہیں۔انہیں نہ صرف ضروری ہدایات دیتے ہیں بلکہ اُن سے مشاورت کرتے ہیں، ذمہ داری کا احساس دلاتے ہیں، اور اجتماعی نظم و ضبط کی اہمیت اجاگر کرتے ہیں۔

یوں مریض، آٹنڈنٹس اور انتظامیہ مل کر اس منفرد اور مثالی ادارے کو صرف ایک علاج گاہ نہیں بلکہ امید، وقار اور انسان دوستی کی علامت بناتے ہیں۔

یہی وہ اجتماعی شعور اور مشترکہ ذمہ داری ہے جو پیراپلیجک سنٹر پشاور کی خدمات کو عام اداروں سے ممتاز اور یادگار بناتی ہے۔

بلوچستان میں پیراپلیجک سنٹر پشاور کی طرز پر جامع فزیکل ریہیبلیٹیشن نظام کے قیام کی سمت ایک بامقصد قدم؛
06/02/2026

بلوچستان میں پیراپلیجک سنٹر پشاور کی طرز پر جامع فزیکل ریہیبلیٹیشن نظام کے قیام کی سمت ایک بامقصد قدم؛

Address

AMC , First Floor , A-Block, PDA Complex, Phase 5, Hayatabad
Peshawar
2500

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 14:00

Telephone

+92915520357

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Accessibility And Monitoring Cell PDA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Accessibility And Monitoring Cell PDA:

Share