Sher Ali Afridi MPA PK77

Sher Ali Afridi MPA PK77 PK77 Social Media Team

رکن صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج متنی کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہرکن صوبائی اس...
08/09/2026

رکن صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج متنی کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ

رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا شیر علی آفریدی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج متنی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کالج میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

انہوں نے کالج کی زیرِ تعمیر عمارت، کلاس رومز اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔





چیئرمین ڈیڈک پشاور و ممبر صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کی  فنڈ سے یونین کونسل اضاخیل، لالوخیل اور شیہدان کے مین راستے پر...
08/09/2026

چیئرمین ڈیڈک پشاور و ممبر صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کی فنڈ سے یونین کونسل اضاخیل، لالوخیل اور شیہدان کے مین راستے پر پرفرش بندی اور ڈرین کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

یہ منصوبہ علاقے کے عوام کو درپیش نکاسیٔ آب کے مسائل کے حل اور آمدورفت کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

شکریہ چیئرمین ڈیڈک پشاور و ایم پی اے شیر علی آفریدی
عوامی خدمت کا سفر جاری ہے، انشاءاللہ ترقی کا یہ سلسلہ مزید آگے بڑھے گا۔ 🇵🇰

25/08/2026

ممبرصوبائی اسمبلی وڈیڈک چئیرمین شیرعلی افریدی کی فنڈ سے یونین کونسل اضاخیل میں دواخان بابا پبلک ہیلتھ ٹیوب ویل پر کام تیزی سے جاری ہے

25/08/2026
05/08/2026
قائمہ کمیٹی برائے سیاحت، ثقافت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر  کا اجلاس قائم مقام چیئرمین قائمہ کمیٹی اور رکن صوبائی اسمبلی  ش...
20/07/2026

قائمہ کمیٹی برائے سیاحت، ثقافت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر کا اجلاس قائم مقام چیئرمین قائمہ کمیٹی اور رکن صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے اراکین اور صوبائی اسمبلی کے ممبران ارباب عثمان، رجب علی عباسی، آمنہ سردار، حدیجہ بی بی، نیلوفر بابر اور شازیہ جدون نے شرکت کی، جبکہ محکمہ سیاحت، ثقافت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔اجلاس میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی استعداد کار میں اضافے، ادارہ جاتی بہتری اور سیاحتی شعبے کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف اتھارٹیز میں دستیاب افرادی قوت کی تفصیلات بھی قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش کی گئیں۔قائم مقام چیئرمین قائمہ کمیٹی شیر علی آفریدی نے ہدایت کی کہ سیاحتی مقامات کے داخلی اور خارجی راستوں پر جدید سہولت مراکز (فیسلٹیشن سینٹرز) قائم کیے جائیں، رہنمائی اور آگاہی کے لیے مؤثر سائن بورڈ نصب کیے جائیں، سیاحوں کی رہنمائی کے لیے ٹورازم پولیس کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ سیاحوں کی سہولت کے لیے آن لائن پورٹل اور موبائل ایپ کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں محکمہ ثقافت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی پیش کی جائے۔اجلاس کے دوران محکمہ سیاحت، ثقافت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 میں مجموعی طور پر 58 منصوبے شامل ہیں، جن میں 32 جاری جبکہ 26 نئے منصوبے ہیں۔ نئے منصوبوں میں آثارِ قدیمہ کے 7، سیاحت کے 8 اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 11 منصوبے شامل ہیں۔قائمہ کمیٹی کے اراکین نے نئے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے مختلف تجاویز اور سفارشات پیش کیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں سیاحت، ثقافت اور آثارِ قدیمہ کے شعبوں کو مزید فروغ دے کر خیبرپختونخوا کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر ایک پرکشش سیاحتی مرکز بنایا جائے گا۔

رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا و ڈیک چیرمین شیر علی آفریدی پبلک ڈے کے موقع پر اپنے اپنے آفس میں موجود، جہاں انہوں نے عوا...
13/07/2026

رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا و ڈیک چیرمین شیر علی آفریدی پبلک ڈے کے موقع پر اپنے اپنے آفس میں موجود،

جہاں انہوں نے عوامی مسائل سنے اور مختلف علاقوں سے آنے والے لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر شہریوں نے اپنے علاقائی اور انفرادی مسائل پیش کیے، جن کے حل کے لیے ایم پی اے شیر علی آفریدی نے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا بروقت حل حکومتِ خیبرپختونخوا کی اولین ترجیح ہے۔

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sher Ali Afridi MPA PK77 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share