Relief Rehabilitation & Settlement Department KP

Relief Rehabilitation & Settlement Department KP Relief Rehabilitation & Settlement Department KP

سیکرٹری ریلیف کا عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے پیغام
26/08/2026

سیکرٹری ریلیف کا عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے پیغام

25/08/2026

Speech on Badge pinning ceremony of newly promoted officers of Rescue 1122

25/08/2026

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان، ریسکیو 1122 پشاور، صوبائی حکومت اور سیکرٹری ریلیف کی ہدایات کی روشنی میں شہریوں سے بذریعہ ٹیلیفون فیڈبیک لے رہے ہیں تاکہ ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122 کے رسپانس ٹائم، سروس کے معیار اور عوامی اطمینان کا جائزہ لیا جا سکے، اور شہریوں کو مزید بروقت، مؤثر اور بہتر ایمرجنسی سروسز فراہم کی جا سکیں۔

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا میں 27 افسران و اہلکاروں کی ترقی کی پروقار تقریبپشاور: ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے صوبائی ہیڈکو...
25/08/2026

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا میں 27 افسران و اہلکاروں کی ترقی کی پروقار تقریب

پشاور: ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے صوبائی ہیڈکوارٹر پشاور میں ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سیکریٹری ریلیف، بحالی و آبادکاری سہیل خان اور ایڈیشنل سیکریٹری ریلیف ضیا الرحمن نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں آمد کے موقع پر ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر افسران و اہلکاروں نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

تقریب کے دوران ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو سیکریٹری ریلیف سہیل خان اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد نے نئے عہدوں کے رینک بیجز (Shoulder Insignia) اپنے ہاتھوں سے لگائے۔

محکمانہ پروموشن کمیٹی کے فیصلوں کے تحت مختلف کیڈرز کے 27 افسران و اہلکاروں کو باقاعدہ بنیادوں پر ترقی دی گئی۔ ان میں ایک پروکیورمنٹ آفیسر کو ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ (BPS-18)، 7 ایمرجنسی آفیسرز کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر (BPS-18) جبکہ 19 اسٹیشن ہاؤس انچارجز کو ایمرجنسی آفیسر (BPS-17) کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔

سیکریٹری ریلیف سہیل خان نے ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار مشکل ترین حالات میں ہمت، حوصلے، استقامت اور بہادری کے ساتھ عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں اور حکومت ان کی پیشہ ورانہ ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کرے گی۔

انہوں نے افسران و اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے اعلیٰ تعلیم، تربیتی کورسز اور مختلف پروفیشنل سرٹیفکیٹس حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اضافی تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے فاسٹ ٹریک پروموشن کے طریقہ کار پر بھی کام کیا جائے گا۔

سیکریٹری ریلیف نے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں کے جائز مسائل اور دیگر امور کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے گا۔ ترقیوں، تعیناتیوں اور دیگر معاملات میں میرٹ، سینیارٹی اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اور صوبائی وزیر برائے محکمہ ریلیف کی واضح ہدایات کے مطابق ریسکیو 1122 میں بھرتیوں کا تمام عمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا گیا ہے۔

ڈی جی ریسکیو 1122 نے کہا کہ حالیہ بھرتی ہونے والا بیچ ریسکیو 1122 کے بہترین بیچز میں شمار ہوگا۔ یہ ادارے کی بہترین اور میرٹ پر ہونے والی بھرتیوں میں سے ایک ہے، جس کے تربیت یافتہ اہلکار مستقبل میں عوام کو بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اہلکار ہر مشکل صورتحال میں اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ ان کی محنت، بہادری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ خدمات ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

ڈی جی ریسکیو 1122 نے کہا کہ اہلکاروں کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ ترقی اور جائز مسائل کے حل کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ ترقی پانے والے افسران و اہلکار اپنی نئی ذمہ داریاں مزید جذبے، لگن اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں۔

تقریب کے اختتام پر ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کو مزید مضبوط، مؤثر اور جدید ایمرجنسی سروس بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

25/08/2026

سیکرٹری ریلیف کی زیرِ صدارت TWRP (Total Water Rescue Points) کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں 24 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسران نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں TWRP کے ریسکیو و پیشگی انخلا کے اعدادوشمار، ڈیٹا کی تصدیق، خصوصی ریسکیو آلات کی دستیابی اور آپریشنل تیاری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

25/08/2026
سیکرٹری ریلیف، بحالی و آبادکاری محکمہ خیبرپختونخوا کی زیرِ صدارت ضم شدہ اضلاع میں ریسکیو 1122 اسٹیشنز کی تعمیر و استحکام...
24/08/2026

سیکرٹری ریلیف، بحالی و آبادکاری محکمہ خیبرپختونخوا کی زیرِ صدارت ضم شدہ اضلاع میں ریسکیو 1122 اسٹیشنز کی تعمیر و استحکامی اسکیموں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تعمیراتی کام، زمین کے حصول اور دیگر رکاوٹوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو بروقت اقدامات اور مؤثر فالو اَپ کی ہدایت کی گئی۔

24/08/2026

خیبر پختونخوا حکومت کے عوامی خدمت اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے عزم کے تحت ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم نے گورنمنٹ کے پائپ میں پھنسے 15 سالہ معصوم بچے کو مسلسل 6 گھنٹے کی انتھک کوششوں کے بعد بحفاظت زندہ نکال لیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور انتہائی مشکل صورتحال میں بہترین مہارت، احتیاط اور عزم کے ساتھ ریسکیو آپریشن مکمل کیا گیا، کامیاب آپریشن کے بعد نوجوان کو ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔
سیکرٹری ریلیف سہولت آبادکاری محمد سہیل خان نے ریسکیو 1122 کی بروقت پہنچنے اور کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے ٹیم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ کامیابی اس عزم کی عملی مثال ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت انسانی جانوں کے تحفظ اور ہنگامی صورتحال میں عوام کو بروقت امداد کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔
عوام سے اپیل ہے کہ والدین اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور انہیں نہروں، گہرے پانی، تالابوں اور دیگر خطرناک مقامات سے دور رکھیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دیں۔ Aqib Ullah Khan KP Rescue1122 Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Civil Defence Directorate KPK

22/08/2026

Radio Paigham 97.4 Mardan ke program mein DRR Policy ka zikar — agahi hi hifazat hai.

Address

Peshawar, Khyber Pakhtunkhwan
Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Relief Rehabilitation & Settlement Department KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Relief Rehabilitation & Settlement Department KP:

Shortcuts

Share