05/08/2026
خیبر پختونخوا ہاؤس آفیسر یونین
ہم ایک غیر سیاسی، غیر جانبدار پلیٹ فارم ہیں جس کا واحد مقصد خیبر پختونخوا کے تمام ہاؤس آفیسرز کے جائز پیشہ ورانہ اور فلاحی مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حل کے لیے متحد آواز بننا ہے۔
ہمارا یقین ہے کہ ہاؤس آفیسرز صحت کے نظام کی بنیاد ہیں۔ دن رات کی طویل ڈیوٹیاں، مریضوں کی خدمت، اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے باوجود اگر ان کے بنیادی حقوق، مناسب تنخواہ، اور بہتر کام کے ماحول کو نظر انداز کیا جائے تو یہ نہ صرف ڈاکٹروں بلکہ مریضوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔
اس وقت تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ ہاؤس آفیسرز اور ٹی ایم اوز کا ایک جائز مطالبہ ہے۔ ہماری اولین ترجیح ہمیشہ مذاکرات، باہمی احترام، اور متعلقہ حکام سے مثبت انداز میں مسائل کے حل کی کوشش ہے۔
اگر تمام پرامن اور آئینی ذرائع استعمال کرنے کے باوجود بھی ہمارے جائز مطالبات کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا ہے، تو ٹی ایم اوز اور ہاؤس آفیسرز کی جانب سے مکمل بائیکاٹِ ڈیوٹیز ایک آخری آپشن کے طور پر زیر غور آ سکتا ہے۔ ایسا کوئی بھی فیصلہ تمام نمائندہ اداروں سے مشاورت، قانونی تقاضوں اور مریضوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
ہم تمام ہاؤس آفیسرز اور ٹی ایم اوز سے اپیل کرتے ہیں کہ اتحاد، نظم و ضبط، باہمی احترام، اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ ہماری طاقت ہماری یکجہتی میں ہے، اور ہم اپنے حقوق کے لیے آئینی، پرامن اور باوقار انداز میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔
خیبر پختونخوا ہاؤس آفیسر یونین
غیر سیاسی | غیر جانبدار | صرف ہاؤس آفیسرز کے حقوق کے لیےہر وقت کھڑی ہے۔