05/09/2026
الحمد اللّٰہ پانچ مستحق گھرانوں کے معذور افراد کو فی سبیل اللّٰہ ویل چیئرز کی فراہمی
خلیل یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن پشاور (رجسٹرڈ) کا "" ایک پلیٹ بریانی آرگنائزیشن"" کے تعاون سے پشتخرہ پایان کے 5 مستحق گھرانوں کے معذور افراد کو فی سبیل اللہ وہیل چیئرز فراہم کی گئیں۔
اس نیک اور قابلِ تحسین اقدام پر خلیل یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن پشاور (رجسٹرڈ) مشہور سماجی کارکن اور انسانیت دوست شخصیت ""محمود خان ""کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ ""محمود خان"" ان شخصیات میں سے ہیں جو عملی طور پر دکھی، مستحق اور ضرورت مند لوگوں کے دکھ بانٹنے اور ان کی زندگی آسان بنانے کے لیے میدانِ عمل میں موجود رہتے ہیں۔
"" محمود خان صاحب ""کی انسان دوستی، خلوص، خدمتِ خلق اور اپنے علاقے کے ضرورت مند لوگوں کے لیے بے لوث جذبہ یقیناً قابلِ قدر اور قابلِ ستائش ہے۔ وہیل چیئر محض ایک سہولت نہیں بلکہ کسی مجبور انسان کے لیے آزادی، خودمختاری اور امید کا ایک نیا راستہ ہے۔
ہم"" ایک پلیٹ بریانی آرگنائزیشن"" اور بالخصوص ""محمود خان ""کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بڑی تعداد میں وہیل چیئرز فراہم کرکے ہمارے علاقے کے مستحق افراد کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے کا ذریعہ بنے۔
ہمیں پوری امید ہے کہ ان شاء اللہ ""محمود خان صاحب ""اور ""ایک پلیٹ بریانی آرگنائزیشن"" مستقبل میں بھی ہمارے علاقے کے لیے اسی طرح کے فلاحی اور انسان دوست منصوبے جاری رکھیں گے، تاکہ ہمارے گاؤں کے مستحق افراد کی ضروریات پوری ہوں اور ان کی زندگیوں میں مزید آسانیاں اور خوشیاں لائی جا سکیں۔
خدمتِ انسانیت ہی اصل کامیابی ہے۔
آئیں! مل کر اپنے معاشرے کے ضرورت مند افراد کا سہارا بنیں۔