22/03/2025
ضروری اطلاع برائے عوام الناس۔۔
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مستحق افراد کو 10 ہزار روپے نقد فراہم کیے جا رہے ہیں۔
دکاندار 10000 پوری رقم ادا کرے گا اور اس میں سے کسی قسم کی کٹوتی نہیں کر سکتا۔
اگر کوئی دکاندار مستحق افراد کی رقم میں کٹوتی کرے یا رقم کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالے تو فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کے دیے گئے نمبرز پر شکایت درج کرائیں، تاکہ متعلقہ دکاندار کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
یاد رکھیں!
✅ مستحق افراد کو 10 ہزار روپے مکمل ملیں گے۔
✅ دکاندار کو ہر ٹرانزیکشن پر حکومت کی جانب سے علیحدہ معاوضہ دیا جائے گا۔
❌ جو دکاندار مستحقین کی رقم میں کٹوتی کرے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
شکایت درج کرانے کے لیے رابطہ کریں:
📞 ڈپٹی کمشنر آفس پشاور:
🔹 [0919214731]
🔹 [0919214732]
🔹 [0919214733]
ضلعی انتظامیہ صوبائی دارلحکومت پشاور